رانا ابوبکر
تکنیکی ناظم
- شمولیت
- مارچ 24، 2011
- پیغامات
- 2,075
- ری ایکشن اسکور
- 3,040
- پوائنٹ
- 432
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
(1) ایسی دعوت طعام جس پر باجا گاجا یعنی فوجی بینڈ وغیرہ کا اہتمام ہو۔ کیا حکم ہے
بعض لوگ اس دعوت کو حرام قرار دیتے ہیں اور بعض ناجائز۔ (2) اگر ایسے موقع پر آدمی گانا بجانا کی محفل میں بالکل شامل نہ ہو بلکہ ناپسندیدگی کی وجہ سے اس محفل سے دور رہے لیکن کھانے کے وقت شامل ہو جائے تو کیا حکم ہے ؟ (3) ایسی دعوت ولیمہ پر شامل ہونا جس کی بارات پر مذکورہ فعل کیا گیا ہو یعنی دعوت ولیمہ پر یہ بے ہودہ رسم نہ کی جائے۔ اس میں شرکت کا کیا حکم ہے ؟عدم شمولیت سے قطع رحمی کا بھی سخت خطرہ ہو ۔ وضاحت فرما کر اللہ تعالیٰ سے اجر حاصل کریں؟