Dua
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 30، 2013
- پیغامات
- 2,579
- ری ایکشن اسکور
- 4,440
- پوائنٹ
- 463
محترم بھائی کیا اس طرح اللہ لکھا ہوا سمجھ آ رہا ہے؟؟؟۔۔۔۔میں آپ کو ایک معمولی سی مثال دیتی ہوں ، آپ اپنے نام میں انس کے الفاظ میں ن، کے بعد الف لیں آئیں ، آپ کا نام کچھ ایسا ہو جائے گا، (ناس) اب کالیگرافی میں آرٹ کے ذریعے اس الف کو حرف ن کے درمیان میں خوبصورتی سے سجایا جا سکتا ہے ، لیکن اس سے آپ کا نام مکمل ہی تبدیل ہو گیا۔۔۔اسی شک کی بنا پر اس امیج کو رد کیا جاتا ہے۔۔۔میں یہاں آپ کی مزید تسلی کے لیے کچھ امیجز لگا رہی ہوںواقعی ہی جو چیز شک میں ڈالے حدیث مبارکہ کے مطابق اس سے اجتناب ہی کرنا چاہئے۔ لیکن!
یہ وضاحت کر دیجئے کہ اللہ جل جلالہ کا نام نامی اسم گرامی اس طرح لکھنا کیسے شک میں مبتلا کررہا ہے؟؟؟
یہ امیجز بھی آرٹ ہیں۔۔۔لیکن ان میں اللہ تعالی کا نام اسم گرامی کے تمام حروف واضح اور درست انداز سے ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں۔۔(واضح رہے کہ یہ ایک مثال ہے) اس کے لیے کوئی بھی موضوع سے نہ ہٹے۔
اس پر عامر بھائی نے بہت خوب وضاحت کردی ہے۔۔۔اور انس بھائی جہاں اتنی تعداد میں اللہ تعالی کے نام اسم گرامی کے امیج موجود ہیں ، وہاں ان جیسے چند پر معترض ہو کر قائم رہنا میری سمجھ سے باہر ہے۔جب کہ ایسے شک و شبہات کے متعلق ہمارے پاس دلیل بھی ہے۔اللہ ہم سب کو ہدایت دے ۔آمین