• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایصال ثواب اور ایصال گنا ہ ۔

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
لوگوں کے پاس ثواب اتنا زیادہ ہوگیا ہے کہ وہ اس کا بعض حصہ دوسروں کو ایصال کررہے ہیں ، کیا یہ لوگ قیامت کے دن بھی اپنی سخاوت دکھا سکیں گے۔
جس کا نقشہ قرآن نے یوں کھینچاہے۔

{ يَوْمَ يَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ (34) وَأُمِّهِ وَأَبِيهِ (35) وَصَاحِبَتِهِ وَبَنِيهِ (36) لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ } [عبس: 34 - 37]
اس دن آدمی بھاگے گا اپنے بھائی سے،اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے،اور اپنی بیوی اور اپنی اولاد سے،ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایسی فکر (دامن گیر) ہوگی جو اس کے لئے کافی ہوگی ۔

میں پریشان ہوں کہ میرے پاس نیکیاں بہت کم ہیں ، اگرمیں نے انہیں بھی کسی اورکو بخش دیا توقیامت کے دن میرا کیا ہوگا وہاں توکسی سے مانگنے سے بھی نیکی نہیں ملیں گی ،چہ جائے کہ کوئی خودسے ایصال کرے !
اس لئے سوچتاہوں‌ کہ اپنے گناہ ہی کسی کو ایصال کردوں !

چلو میں اپنے سارے گناہ اہل بدعت کے امام کو ایصال کرتا ہوں وہ بھی کیا یاد کریں گے ۔

کوئی یہ نہ کہے کہ گناہ کا ایصال نہیں ہوتا ہے بلکہ صرف ثواب کا ایصال ہوتا ہے ، کیونکہ میں پلٹ‌ کرسوال کروں گا کہ:
اگرگناہ کے ایصال کی دلیل نہیں ہے تو ثواب کے ایصال کی کیا دلیل ہے؟

اگرکہا جائے کہ بہت ساری روایات میں اس بات کی دلیل ہے زندوں کی بعض نیکیوں‌ کا ثواب مردوں کو پہنچتاہے تو :

میں بھی کہوں گا کہ بہت سی ایسی روایات ہیں جن میں اس بات کی دلیل ہے کہ زندوں کی بعض برائیوں کا گناہ مردوں کو پہنچتاہے۔

مثلا ملاحظہ ہو یہ حدیث:
لا تقتل نفس ظلما إلا کان علي ابن آدم الأول کفل من دمها، لأنه أول من سن القتل [أخرجه البخاري: (11/ 493) رقم 3335]
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (جب بھی دنیا میں) کوئی ناحق قتل ہوتا ہے تو اس کے گناہ کا ایک حصہ آدم کے بیٹے (یعنی قابیل) پر ضرور ہوتا ہے کیونکہ اسی نے قتل کا طریقہ ایجاد کیا۔

بلکہ ایک وہی حدیث ملاحظہ ہو جس سے ایصال ثواب کی دلیل لی جاتی ہے ، اگرواقعی اس حدیث کے ابتدائی ٹکڑے میں ایصال ثواب کی دلیل ہے ، تو بے شک اس کے آخری ٹکڑے میں ایصال گناہ کی بھی دلیل ہے، حدیث یہ ہے:

... من سن في الإسلام سنة حسنة فله أجرها وأجر من عمل بها بعده من غير أن ينقص من أجورهم شيء ومن سن في الإسلام سنة سيئة کان عليه وزرها ووزر من عمل بها من بعده من غير أن ينقص من أوزارهم شيء [أخرجه مسلم (2/ 704) رقم1017]
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے اسلام میں کوئی اچھا طریقہ رائج کیا پھر اس کے بعد اس پر عمل کیا گیا تو اس کے لئے اس عمل کرنے والے کے برابر ثواب لکھا جائے گا اور ان کے ثواب میں سے کچھ کمی نہ کی جائے گی اور جس آدمی نے اسلام میں کوئی برا طریقہ رائج کیا پھر اس پر عمل کیا گیا تو اس پر اس عمل کرنے والے کے گناہ کے برابر گناہ لکھا جائے گا اور عمل کرنے والوں کے گناہ میں کوئی کمی نہ کی جائے گی۔


کیا خیال ہے یارو!
ایصال گناہ کی دلیل ہے یا نہیں ؟


لوگ اپنے اقرباء تک ثواب ایصال کررہے ہیں ۔
میں اپنے دینی دشمنوں تک اپنے گناہ ایصال کروں گا ، میرے یہ دشمن جوابا اپنے گناہ میرے سر لاد نہیں سکتے ، کیونکہ وہ مرچکے ہیں۔



لیکن ان کے پس ماندگان تو کہیں گے کہ وہ قبرمیں جانے کے بعد بھی زندہ ہیں !

مجھ پر یہ دھمکی بھی اثرہونے والی نہیں ہے کیونکہ ان کے پسماندگان کا جہاں یہ عقیدہ ہے کہ ہمارے یہ دشمن زندہ ہیں وہیں ان کا یہ بھی عقیدہ ہے کہ ان سے پوری زندگی میں کبھی کوئی گناہ ہوا ہی نہیں !

اب جب ہمارے دشمنوں کے پاس کوئی گناہ ہے ہی نہیں ، تو وہ بیچارے جوابا ہم تک کیا ایصال کریں ، ثواب توبھیجنے سے رہے۔


اگر کوئی میرے خوفناک ارادے سے پریشان ہوکر یہ کہنے لگے احادیث میں مردوں تک زندوں کے جن جن گناہوں کے پہنچنے کی بات ہے صرف وہی گناہ پہنچیں گے بس !

تو میں‌ بھی یہ کہہ سکتا ہوں کہ جن جن اعمال کے ثواب پہنچنے کی بات ہے صرف انہیں‌ اعمال کا ثواب پہنچے گا بس ! ایسی صورت میں ہم دونوں‌ کو اپنے اپنے ارادے سے باز آجانا چاہئے۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
جزاک الله خیر کفایت الله بھائی جان،

آپکے علم کے بارے میں خیانت کا اظہار کرنا میرے خیال سے بہتر نہ ہوگا، آپ کی تحریر سے تو ہم سب ہی واقف ہے، آپ کا ہر موضوع بہت ہی علمی باتوں سے بھرا ہوتا ہے،

لیکن آپکا یہ موضوع مجھے کچھ پریشان کر رہا ہے،
کیا ایصال ثواب کرنا بہت برا ہے؟ یا کم برا ہے ؟
اس تحریر کو پڑھنے سے کوئی بھی عام شخص جو علم نہ جانتا ہو وہ ایصال ثواب کو یقیناً برا تصوّر کریگا .

معذرت چاہتا ہوں کفایت الله بھائی میرا ارادہ اس موضوع پر بحث کرنا نہیں ہے لیکن اگر پورا موضوع پڑھا جائے تو ایسا معلوم ہوتا ہے کی ایصال ثواب نہ ہی کریں تو بہتر ہے.

امید ہے برا نہ مانینگے اور اور رہنمائی فرماینگے
جلدی بازی اچھی چیز نہیں ہوتی ہے بھائی !!!
ذرا ایک بار میری پوری تحریراز اول تا آخر پڑھیں پھر بتائیں کہ میرا درج ذیل جملہ بھی آپ نے پڑھا تھا یا اسے پڑھے بغیر ہی اعتراض کردیا:
بہٹ ہی غورسے ذیل کا اقتباس پڑھیں جو مذکورہ تحریر میں موجود ہے:


تو میں‌ بھی یہ کہہ سکتا ہوں کہ جن جن اعمال کے ثواب پہنچنے کی بات ہے صرف انہیں‌ اعمال کا ثواب پہنچے گا بس ! ایسی صورت میں ہم دونوں‌ کو اپنے اپنے ارادے سے باز آجانا چاہئے۔
یاد رہے کہ ہم نے جو یہ تسلیم کیا ہے کہ بعض اعمال کا ثواب فوت شدہ لوگوں پہنچتاہے، تو یہ کام اللہ کا ہے یعنی ایصال ثواب اللہ کرتاہے، ہم صرف ثواب پہنچنے والے اعمال کرسکتے ہیں ۔
لہٰذا اس عمل کو ایصال ثواب کا نام دینا بھی درست نہیں ، فی الحال مزید تفصیل کا وقت نہیں ہے۔

اگر اب بھی کوئی اشکال ہوتو بلاجھجک استفسار کرسکتے ہیں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
جلدی بازی اچھی چیز نہیں ہوتی ہے بھائی !!!
ذرا ایک بار میری پوری تحریراز اول تا آخر پڑھیں پھر بتائیں کہ میرا درج ذیل جملہ بھی آپ نے پڑھا تھا یا اسے پڑھے بغیر ہی اعتراض کردیا:
بہٹ ہی غورسے ذیل کا اقتباس پڑھیں جو مذکورہ تحریر میں موجود ہے:



اگر اب بھی کوئی اشکال ہوتو بلاجھجک استفسار کرسکتے ہیں۔
جزاک الله خیر بھائی،
آپکے جواب دینے سے پہلے ہی میں نے میری پوسٹ ڈیلیٹ کر دی، کیونکی مجھے آپکی تحریر کو دوبارہ پڑھنے سے جواب مل گیا تھا،
اصل میں تحریر کو دو یا تین بار پڑھنے سے تمام مشکل اشکال دور ہو جاتے ہے، اور میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، خیر کوئی بات نہیں،

میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کی آپ نے کہا
چلو میں اپنے سارے گناہ اہل بدعت کے امام کو ایصال کرتا ہوں وہ بھی کیا یاد کریں گے ۔
لوگ اپنے اقرباء تک ثواب ایصال کررہے ہیں ۔
میں اپنے دینی دشمنوں تک اپنے گناہ ایصال کروں گا ، میرے یہ دشمن جوابا اپنے گناہ میرے سر لاد نہیں سکتے ، کیونکہ وہ مرچکے ہیں۔
شاید آپ بریلوی حضرت کی بات کر رہے ہے؟؟
کیا آپ بریلوی بھائی کو اپنا دشمن تو نہیں سمجھتے؟؟
روشنی ڈالیے
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کی آپ نے کہا

شاید آپ بریلوی حضرت کی بات کر رہے ہے؟؟
کیا آپ بریلوی بھائی کو اپنا دشمن تو نہیں سمجھتے؟؟
روشنی ڈالیے
میرا اشارہ اہل بدعت کے ان ائمہ کی طرف ہے جنہوں نے اپنی پوری زندگی شرک وبدعت کی نشرواشاعت میں صرف کردی ۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
میرا اشارہ اہل بدعت کے ان ائمہ کی طرف ہے جنہوں نے اپنی پوری زندگی شرک وبدعت کی نشرواشاعت میں صرف کردی ۔
جزاک الله خیر بھائی جان ،
اصل میں میں یہی جاننا چاہتا تھا کی آپ پورے مسلک کو دشمن کہ رہے ہے یا ان مسلک پر مسلط ائمہ کو کہ رہیں ہے.
اصل میں انہی ائمہ نے ہماری پوری عوام کو گمراہ کر کے چلے گئے ہے. اور آج ہمارے سامنے طرح طرح کے شرک ، کفر اور بدعت ہمارے اپنے بھائی کرتے دکھایی دے رہے ہے.
 
Top