• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایمان والوں کو ترغیب جہاد اور قرض حسنہ۔ تفسیر السراج پارہ:2

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِيْنَ خَرَجُوْا مِنْ دِيَارِھِمْ وَھُمْ اُلُوْفٌ حَذَرَ الْمَوْتِ۝۰۠ فَقَالَ لَہُمُ اللہُ مُوْتُوْا۝۰ۣ ثُمَّ اَحْيَاھُمْ۝۰ۭ اِنَّ اللہَ لَذُوْ فَضْلٍ عَلَي النَّاسِ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَشْكُرُوْنَ۝۲۴۳ وَقَاتِلُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللہِ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللہَ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ۝۲۴۴ مَنْ ذَا الَّذِيْ يُقْرِضُ اللہَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضٰعِفَہٗ لَہٗٓ اَضْعَافًا كَثِيْرَۃً۝۰ۭ وَاللہُ يَقْبِضُ وَيَبْصُۜطُ۝۰۠ وَاِلَيْہِ تُرْجَعُوْنَ۝۲۴۵
کیا تونے (یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم) وہ لوگ نہیں دیکھے جو ہزاروں تھے اور موت کے ڈرسے اپنے گھروں سے نکلے تھے۔ سوخدا نے ان سے کہا کہ مرجاؤ۔پھران کو جلادیا۔ بے شک خدا آدمیوں پر فضل کرنے والا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں شکر کرتے۔۱؎(۲۴۳)اورتم خدا کی راہ میں لڑائی کرو اور جانو کہ اللہ سنتا اور جانتا ہے۔(۲۴۴) ایسا کون شخص ہے جو خدا کو قرض حسنہ دے کہ وہ اس کو کئی گنا دگنا کردے اور خداہی تنگی اور کشادگی کرتا ہے اور تم سب اسی کی طرف جاؤگے۔(۲۴۵)
۱؎ اس سے پیشتر کی آیات میں قوم بنی اسرائیل کا واقعہ ذکر فرمایا ہے کہ کس طرح وہ جہاد سے ڈرکر بھاگ کھڑے ہوئے اور کس طرح موت کے چنگل میں گرفتار ہوگئے اور پھرکیوں کر اللہ تعالیٰ نے انھیں دوبارہ زندگی بخشی۔ مقصد یہ ہے کہ جہاد کی اہمیت بتلائی جاوے اور یہ بتلایاجاوے کہ موت بہرحال آنے والی چیز ہے۔ اس سے مفر نہیں، اس لیے کوشش کرنی چاہیے کہ موت خدا کی راہ میں آئے۔اس کے بعد دعوتِ جہاد ہے اور اس کا ذکر ہے کہ خدا کو قرض دو، تاکہ قیامت کے دن اسے کئی گنا زیادہ کرکے تمھیں اجر کی صورت میں بدل دے۔

اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے۔ اسے ہمارے مال ودولت کی ضرورت نہیں۔ اس کے خزانے بھرے پڑے ہیں البتہ ہمیں توشۂ آخرت کی سخت حاجت ہے، اس لیے فرمایا کہ تم اپنے لیے اللہ تعالیٰ کے خزانوں میں اعمال کی دولت کو جمع کراؤ۔ وہ اسے بڑھاتا رہے گا اورتمھیں کئی گنا نفع کے ساتھ واپس کرے گا۔جب یہ آیت نازل ہوئی تو حضرت ابوالاجداح انصاری نے پوچھا۔ کیا اللہ تعالیٰ ہم سے قرض مانگتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔'' ہاں''۔ تو کہا۔ ہاتھ بڑھائیے۔ اس کے بعد باغ کو اللہ کی راہ میں دینے کا اعلان فرمادیا۔ جس میں تقریباً چھ سو درخت کھجور کے تھے۔

آیت کو ان الفاظ پر ختم فرمایا کہ وَاللّٰہُ یَقْبِضُ وَیَبْسُطُ وَاِلَیْہِ تُرْجَعُوْنَ۔مقصدیہ ہے کہ خدا کی راہ میں خرچ کرنے سے آدمی مفلس وقلاش نہیں ہو جاتا۔ یہ تو اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے اور یہ جان لو کہ تمھیں اس کے حضور میں پیش ہونا ہے ۔تم چاہتے ہو کہ تم احکم الحاکمین کی جناب میں خالی ہاتھ جاؤ۔
حل لغات
{اُلُوْفٌ} ہزاروں۔ جمع اَلْفٌ۔{ حَذْرَ} خوف۔ ڈر۔
 
Top