• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایم -اے اسلامیات اور امتحان !

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

میرا سوال ہے کہ کوئی طالبِ علم جس نے پنجاب یونیورسٹی سے 2007 میں بی کام کیا ہو کیا وہ پرائیویٹ طالبِ علم کی حیثیت سے پنجاب یونیورسٹی ورسٹی سے ایم اے اسلامیات ، پارٹ 1 اور پارٹ 2 ملا کر ایک ساتھ دے سکتا ہے ؟

دوسرا یہ کہ ایم -اے اسلامیات کے امتحان میں ایک سوال جو تقریباً 20 نمبروں کا ہو تا ہے، وہ کتنے الفاظ پر مشتمل ہونا چاہیے ؟

شکریہ !
 

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
اگر ایم - اے اسلامیات 2016 کے امتحانی پیپرز مل جائیں تو عین نوازش ہو گی ۔ شکریہ !
 

مظاہر امیر

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 15، 2016
پیغامات
1,426
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
190
وعليكم السلام و رحمة الله وبركاته
بھائی کوشش کرتا ہوں ۔
 

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
بہت بہت شکریہ !
مجھے کتابوں کی ضرورت نہیں۔
مجھے ایم - اے اسلامیات پارٹ ون اور ٹو 2016 کے پنجاب یونیورسٹی کے امتحانی پرچہ جات چاہیے ۔ اگر مل جائیں تو بہت بہتر ہوگا ۔
 

speaktruth753

مبتدی
شمولیت
اپریل 02، 2017
پیغامات
45
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
13
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
محترم بھائیو
میں نے ایم اے اسلامیات پارٹ ون کا سرگودھا یونیورسٹی سے داخلہ بھیجا ہوا ہے اور اسکے پیپرز ماہ اگست میں متوقع ہیں
میرے پاس کچھ کتابیں ڈوگر پبلشرز اور دیگر جو مکتبہ جات چھاپ کر شائع کرتے ہیں ان میں سے کچھ کی سافٹ کاپیز
اور کچھ کی ہارڈ کاپیز میرے پاس دستیاب ہیں مگر
میں جب امتحان کی تیاری کیلئے کتاب اٹھاتاہوں تو میری تشنگی برقرار رہتی ہے کہ
جس طرح کسی موضوع کو بیان کرنا چاہئے اور اس میں جو تفصیل ہونی چاہئیے وہ نہیں ہوتی۔
پہلے سال کے پیپرز میں درج ذیل مضامین شامل ہیں
القرآن الحکیم۔الحدیث۔تقابل ادیان۔تاریخ اسلام۔عربی زبان وادب
انکی تفاصیل بھی سرگودھا یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر کورس آئوٹ لائن میں دیکھی جاسکتی ہے کہ
طالب علم کو مطلوب کیا ہے۔
مگر جس طرح علماء یا جس طرح مدارس میں اساتذہ طالب علم کو پڑھاتے ہیں اور جس عرق ریزی سے چھوٹے سے چھوٹا ٹاپک بھی بچے کو سمجھایا جاتاہے
وہ چیز ان کتب میں نہیں مل رہی کیونکہ جو صاحبان کتب لکھتی ہیں انکے علمی پس منظر کاکوئی علم نہیں کہ انہوں نے اسلامیات جو کہ خالص ایک دینی
مضمون ہے اس پر لکھنے سے پہلے یا حدیث پر لکھنے سے پہلے باقاعدہ کسی مدرسے میں کسی استاد کے سامنے زانوئے تلامذہ کیا ہے کہ نہیں
انہوں نے تو صرف اپنی کتب کی مارکیٹنگ کرنی ہوتی مگر صاحب میرا شکوہ ہے کہ اس سے طالب علم کی تشنگی ایک تو برقرار رہتی ہے اور
دوسرا طالب علم جو کے اس مضمون میںماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے کیلئے امتحان کی تیاری کررہاہے تو اس کے پاس محض
سطحی سامواد ہوتاہے اپنے ٹاپک کے متعلق جوکہ خود اس کو مطمئن نہیں کرپاتاتو دوسرے کو وہ کیا خاک سمجھائے گا۔
بعض مقالہ جات جو میں نے محدث فورم پر ہی دیکھے ہیں ماشاء اللہ دیکھ کر ہی دل خوش ہوجاتاہے کہ
طالب علم نے چھوٹی سی چھوٹی تعریف اور اپنے ٹاپک کو ہر اس شخص کیلئے بھی واضح کر کے اور سمجھا کہ لکھا ہوتاہے جو کہ
اس مضمون سے ناواقف ہو۔یعنی اگرایک نابلد انسان جو محض اردو پڑھ سکتاہوں وہ مقالہ جات جو ایم فل یا پی ایچ ڈی کے طالب علم کس قدر محنت اور
لگن سے لکھتے ہیں بڑی آسانی سے ایک قاری کی سمجھ میں آجاتے ہیں۔
پاکستان میں نظام تعلیم وتعلم میں ایک بڑا مسئلہ یہ بھی ہے کہ سکولوں اور کالجوں میں ان مصنفین کی کتب پڑھائی اور ریفر کی جاتی ہے
جنہوں نے بڑی مشکل گریجوایشن یا زیادہ سے زیادہ ماسٹرز کیا ہوتاہے
جبکہ
یونیورسٹیز یا دیگر بین الاقوامی اداروں میں جو کتب پڑھائی یا ریفر کی جاتی ہے وہ کم سے کم پی ایچ ڈی ڈاکٹر کی تصنیف ہوتی ہے جس نے
اس مضمون میں پی ایچ ڈی کی ہوتی ہے کیونکہ اس سے بہتر اس مضمون کو اور کون جان سکتاہے کہ جس نے 15 سے 20سال اس مضمون پر تحقیق کرکے پڑھا۔
محترمین
درخواست ہے کہ مجھے ایم اے اسلامیات پارٹ ون میں جو کتب ہیں انکے حوالے سے کوئی ایسی گائیڈ یا کتب درکارہیں جو مختصر اور جامع ہونے کے ساتھ طالب علم کی تشنگی کو دورکریں اور اس میں چھوٹی سے چھوٹی بات کو انتہائی آسان طریقے سےسمجھایا گیا ہو جس طرح ماشاء اللہ مکتبہ دارالسلام کی کتاب جدید کتاب الصرف ،،النحو ہیں کہ مبتدی کو درجہ بدرجہ معلومات بہم پہنچائی جاتی ہیں۔
بازاری کتب میں تشنگی بھی باقی رہتی ہے اور ٹاپک کے حوالے سے جو معلومات ہونی چاہیے تھیں وہ بھی نہیں ہوتییں۔
گریجوایشن میں ڈاکٹر خلیل صاحب کی تصنیف کردہ اسلامیات توضیح القرآن پڑھی تھی کافی اچھی تھی اور کافی حد تک اس میں طلاب کی تشنگی دور کرنے کی کوشش کی گئی تھی
مگر ڈاکٹر صاحب سے فون پر رابطہ کرنے پر پتاچلا کہ ایم لیول پر انہوں نے کچھ نہیں لکھا۔
تو محدث فورم کی انتظامیہ اور کارکنان سے درخواست ہے کہ میرے پاس وقت بھی بہت کم ہے تو مجھےایسی کتب کا لنک دیا جائے جو ٹودی پوائینٹ ہوں اور اس میں اختصار اور جامعیت بھی ہو۔یا اس سلسلے میں کوئی مزید رہنمائی ہوتوفرمادیجئے میں پوری ٹیم کا شکرگزار رہوں گا ۔انشاء اللہ
 

speaktruth753

مبتدی
شمولیت
اپریل 02، 2017
پیغامات
45
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
13
السلام علیکم
مجھے ایم اے اسلامیات پارٹ ون سرگودھا یونیورسٹی کے امتحانات کی تیاری کیلئے ایسی کتب کی تلاش ہے جو کم سے کم وقت میں بہترین نتائج کی ضامن ہواور اس میں طالب علم کی تشنگی دور ہو۔
بازاری کتب میں یہ چیز موجود نہیں ۔
سال اول میں درج ذیل مضامین ہیں
القرآن الحکیم
الحدیث الشریف
تقابل ادیان
تاریخ اسلام
عربی زبان وادب
امید ہے علماء اور دیگر دوست اس سلسلے میں رہنمائی فرمائییں گے۔انشاء اللہ۔
قلیل وقت ہے اور کثیر تیاری کرنی ہے
 

speaktruth753

مبتدی
شمولیت
اپریل 02، 2017
پیغامات
45
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
13
مظاہرامیر بھائ آپ ہی بولیں


Sent from my SM-J500F using Tapatalk
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میرے بھائی! آپ نے ''بازاری کتب'' کے الفاظ کا استعمال کیا تو ''بازار میں عام دستیاب کتب'' کے لئے کیا ہے، مگر ''بازاری'' کا لفظ عموماً دوسرے معنی میں مستعمل ہے، جو کہ خاصہ منفی معنی کا حامل ہے!
 
Top