• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایٹمی معاہدہ طے پانے پر ایرانی شہری خوشی سے نہال، سڑکوں پر جشن مناتے رہے: آپ کیا کہے گے اس بارے میں؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,823
پوائنٹ
1,069
ایٹمی معاہدہ طے پانے پر ایرانی شہری خوشی سے نہال، سڑکوں پر جشن مناتے رہے

03 اپریل 2015 (22:23)

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی 6 بڑی طاقتوں اور ایران کے درمیان نیوکلیئر فریم ورک معاہدے کے اعلان کے بعد ایرانی شہری خوشی سے نہال ہو کر سڑکوں پر نکل آئے اور رات بھر جشن مناتے رہے جبکہ ایرانی حکام کی خوشی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 1979ءکے انقلاب کے بعد پہلی مرتبہ کسی امریکی صدر کی تقریر سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کی گئی۔ سوشل میڈیا پر کچھ ایرانی شہریوں کی جانب سے مزاحیہ تصاویر بھی فوٹو شاپ کر کے شیئر کی گئی ہیں جن میں امریکی صدر براک اوباما کو مذہبی پیشوا کے روپ میں دکھایا گیا اور ملا اباما کہہ کر مخاطب کیا گیا ہے غرضیکہ لگتا ہے ایرانی عوام کو شدت سے اس معاہدے کی کامیابی کا انتظار تھا۔

سوئٹزر لینڈ میں ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد جیسے ہی دونوں فریقین کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے کامیابی کا اعلان کیا گیا تو ایرانی شہری جشن کی تیاریوں میں مصروف ہو گئے اور کچھ ہی دیر کے بعد سڑکوں پر تل دھرنے کو جگہ نہ تھی۔ فریم ورک پر اتفاق ہونے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ جب وطن واپس پہنچے تو شہریوں کی بڑی تعداد نے ائیرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا اور اسے ایرانی حکومت کا اہم اقدام قرار دیا۔ایرانی شہری کس قدر خوش اور پرجوش تھے ، اس کا اندازہ مندرجہ ذیل تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھ کر کیا جا سکتا ہے۔

http://dailypakistan.com.pk/daily-bites/03-Apr-2015/209825
 
شمولیت
جون 07، 2012
پیغامات
21
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
45
امید ہے ایران معاہدے سے عالمی سلامتی مضبوط ہوگی، سعودی شاہ سلمان
اس خبر کو اہل حدیث نیوز پر شئیر کیا گیا ہے تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں
 
Top