السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ہم ان شاء اللہ عربی کے قواعد تو سیکھ جائیں گے لیکن ایک ادھورا پن ہم میں موجود رہے گا اور وہ عربی الفاظ کے صحیح تلفظ کا ہے۔ قرآن کے الفاظ کا صحیح تلفظ تو قراءت سن کر سیکھا جا سکتا ہے لیکن غیرقرآنی الفاظ کا تلفظ ہم کیسے سیکھیں گے؟
محترم بھائی مجھے سمجھ نہیں آئی کہ تلفظ کو آپ کیا سمجھ رہے ہیں
1-اگر اس سے آپکی مراد عربی لہجہ یا حروف کی ادائیگی کا طریقہ ہے تو اسکے لئے آپ کو علم التجوید دیکھنا پڑے گا جس کے لئے محترم خضر بھائی یا محترم قاری مصطفی راسخ بھائی کی خدمات لینی پڑیں گی (ویسے محترم شاکر بھائی نے کہا تھا کہ بعد میں ضرورت کو دیکھتے ہوئے اسی سیکشن بول چال یا تجوید کی کلاس بھی شاید بنائی جائے)
لیکن تجوید کے لئے یہ یاد رکھیں کہ اسکا اطلاق قرآن پر ہوتا ہے غیر قرآنی الفاظ پر تجوید کے احکامات کا اطلاق شرعی طور پر نہیں ہوتا محترم
خضر حیات بھائی بہتر بتا سکتے ہیں
2-اگر تلفظ سے مراد آپ انگلش کی pronunciation (تلفظ) لے رہے ہیں تو اس سے مراد لہجہ ہوتا ہے جو غیر انگلش کا کسی انگلش سے مختلف ویسے ہی ہوتا ہے حتی کہ بعض الفاظ میں امریکن اور برٹش انگلش میں بھی لہجہ کا فرق پایا جاتا ہے پس قرآن کو ایک خاص لہجہ میں پڑھنے کی شرعی فضیلت سنی تو ہے البتہ محترم خضر بھائی بہتر بتا سکتے ہیں غیر قرآنی الفاظ کو اس خاص لہجہ میں پڑھنے کی شرعی فضیلت کی بجائے عربی لہجہ سے محبت ہو سکتی ہے واللہ اعلم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جس طرح انگریزی لغت کی الیکٹرونکس ڈکشنریاں موجود ہیں اور ایسی ویب سائٹس بھی جہاں انگریزی لفظ کے ساتھ اسکی ادائیگی کے طریقے کو بھی آڈیو کے ذریعہ بتایا جاتا ہے تو کیا ایسی ہی کوئی عربی سائٹ یا سوفٹ ویر موجود نہیں جس کے ذریعے یہ مسئلہ حل کیا جاسکے؟
اگر یہ سوال اوپر پہلے تلفظ کے پس منظر میں ہے تو اسکے لئے انٹر نیٹ پر مخارج وغیرہ کو ادا کرنے اور غنہ وغیرہ کرنے کے لئے بہترین سائیٹس موجود ہیں یہ بھی کام محترم خضر حیات بھائی بہتر کر سکتے ہیں