• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک اور ایرانی ملعون کی بے ہودہ حرکت مسجد نبوی میں

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
کیا خوب وضاحت کی پاشا بھائی۔
لیکن ۔۔ لیکن ۔۔ آپ آخر یہ کیوں ہمیشہ بھول جاتے ہیں کہ لوگ میں بچے اور خصوصاً ضدی بچے شامل نہیں ہوتے! ;)
لیکن آپ یہ بھی ذہن میں رکھیں کے لوگ میں اگر بچے ہیں تو خصوصا لفظ ضدی کا اضافہ بھی نوٹ کیجئے۔۔۔
یعنی یہ لفظ بچوں کے بیچ فرق پیدا کرکے اُن کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کررہا ہے۔۔۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
لہذا یہ بات ثابت ہوگئی کہ شیعہ کے گمراہ ہونے میں ہم اورآپ متفق ہیں اورجہاں تک شیعہ کے کافرہونے میں اختلاف ہے توہم اس پربھی متفق ہوسکتے ہیں کہ ہمارے خیالات مختلف ہیں۔
والسلام
اس اختلاف کی تھوڑی سی وضاحت درکار ہے۔۔۔
کہ آخر یہ اختلاف اُس کے کافر ہونے پر کیوں ہے؟؟؟۔۔۔
حالانکہ گمراہ تو اُسے آپ بھی مان رہے ہیں۔۔۔
کل ضلالۃ فی النار
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
ارسلان بھائی اور دیگران۔ ہمارا آپ سب حضرات سے حسن ظن ہے کہ آپ یقیناً اچھی نیت ہی سے اس مؤقف کی حمایت کر رہے ہیں کہ شیعہ کو کافر قرار دیا جائے۔
اور جمشید بھائی نے اس کی بالکل درست وضاحت کر دی ہے کہ کسی کو کافر قرار دینا ایک ذمہ داری ہے جس کی جوابدہی آخرت میں ہوگی۔
جب ہم سب اس بات پر متفق ہیں کہ اہل سنت کے علمائے کرام نے قادیانیوں کی طرح اہل تشیع کے کفر پر اجماع نہیں کیا، اور ہم اس بات پر بھی متفق ہیں کہ کسی کو کافر قرار دینا عامی کا کام نہیں۔ تو پھر اس مسئلے کے دو حل ہیں:

1۔ یا تو تمام یا اکثر علمائے کرام سے یہ ثابت کر دیا جائے کہ وہ اہل تشیع کو بحیثیت گروہ کافر قرار دیتے ہیں۔
2۔ یا پھر یہ مان لیا جائے کہ تمام یا اکثر علمائے کرام منافق ہیں اور حق بس وہی ہے جو ہمیں سمجھ آئے۔

حقیقت یہ ہے کہ شیعہ کے گمراہ فرقہ ہونے پر کوئی شبہ نہیں۔ لیکن اصل چیز سمجھنے کی یہ ہے کہ:

1۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے کسی ایک کا بھی گستاخ دائرہ اسلام سے خارج اور کافر ہے۔ یہ کہنا درست ہے۔ ایسی تکفیر اور لعنت قرآن و حدیث میں کئی جگہوں پر وارد ہے۔
2۔ شیعہ دائرہ اسلام سے خارج اور کافر ہیں۔ یہ کہنا غلط ہے۔ کیونکہ یہ معین تکفیر ہے۔ اور یہ فقط اہل علم کا کام ہے۔

اس بارے میں ابوالحسن علوی بھائی کا بہت ہی فکر انگیز مضمون فورم پر موجود ہے۔ اس میں سے چند متعلقہ اقتباسات پیش خدمت ہیں۔


تکفیر غیر معین کی مثال یوں سمجھیں کہ آپ کہتے ہیں:

٭ جوبھی مردوں سے استغاثہ کرتا ہے ‘ وہ مشرک ہے۔

٭ جو بھی اللہ کی نازل کردہ شریعت کے مطابق فیصلہ نہیں کرتا ‘ وہ کافر ہے۔

ایسی تکفیر جائز ہے اور ہر کوئی کر سکتا ہے بلکہ ایسی تکفیر تو ہر وہ شخص کر رہا ہوتا ہے جو قرآن کی تلاوت یا سنت کا مطالعہ کر رہا ہو۔ مثال کے طور پر جب ایک شخص قرآن کی آیت ‘ومن لم یحکم بما أنزل اللہ فأولئک ھم الکفرون’ کا مطالعہ کرے گا تو وہ ایک اعتبارسے اللہ کے کلام کی تلاوت کے ساتھ تکفیربھی کررہا ہوتا ہے۔

سلفی علماء یہ بھی کہتے ہیں کہ چونکہ اللہ نے اس آیت کو مطلق بیان کیا ہے لہذا اس آیت کا مطلق معنی و مفہوم یہی ہے کہ جو شخص بھی اللہ کی نازل کردہ شریعت کے علاوہ کے مطابق فیصلہ کرتا ہے تو وہ کافر ہے ۔ اب بعض صورتوں میں عملی اور مجازی کافر ہوگا یعنی ملت اسلامیہ سے خارج نہیں ہوگا اور بعض صورتوں میں وہ حقیقی کافر ہوگا یعنی ملت اسلامیہ سے خارج ہو گا۔ پس کافر تو وہ ہے لیکن یہ تعین کرنا باقی رہ جاتا ہے کہ وہ مجازی اور عملی کافر ہے یا حقیقی کافر ہے ۔شریعت کی بعض دوسری نصوص سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ بعض صورتوں میں وہ عملی اور مجازی کافر ہوگا اور بعض میں حقیقی ہو گا۔پس اگر کوئی شخص اللہ کی نازل کردہ شریعت کے علاوہ فیصلہ کرنے والے حاکم یا جج کو کافر کہے اور اس کی مراد عملی اور مجازی کفر ہو تو ایسا کہنا جائز ہو گا لیکن عرف میں چونکہ کافر کے لفظ سے کفر حقیقی مراد ہوتا ہے لہذا قائل کو یہ وضاحت ضرور کرنی چاہیے کہ اس کی مراد مجازی اور عملی کفر ہے۔

تکفیر معین کو اصل میں سمجھنے کی ضرورت ہے اور اس کو نہ سمجھنے کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے تکفیر کے مسئلے میں ٹھوکر کھائی ہے۔

معین کی تکفیر تین قسم کی ہو سکتی ہیں :
فرد’
نوع یا
جنس کی تکفیر۔
عام طور پر یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ معین کی تکفیر سے مراد صرف فرد واحد کی تکفیر ہے حالانکہ معین کی تکفیر میں معین نوع یا جنس یا جماعت یا گروہ کی تکفیر بھی شامل ہے۔ اصول فقہ میں ایک اصطلاح ‘خاص’ کی ہے جس کی اپنے معنی و مفہوم پر دلالت قطعی ہوتی ہے اور خاص کی تین قسمیں ہیں : خاص فردی’ خاص نوعی اور خاص جنسی۔ پس معین کی تکفیر میں شخص’ جماعت’ ادارہ یا گروہ وغیرہ بھی شامل ہے جیسا کہ اوپر شیخ عبد اللہ بن عبد العزیز جبرین رحمہ اللہ کا قول اس بارے گزر چکا ہے ۔

پس معین کی تکفیر کی مثال یوں ہوگی:

٭ یا تو آپ فرد واحد کی تکفیر کریں مثلاً یوں کہیں کہ علامہ طالب جوہری یا پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کافر ہیں۔

٭ یا معین جماعت اور گروہ کی تکفیر کریں مثلاً یوں کہیں کہ شیعہ یا ہماری پارلیمنٹ یا پاکستانی حکمران یا ہماری عدلیہ یا افواج پاکستان کافر ہیں ۔

اگر ایسی تکفیر عوام الناس یا گلی گلی پھرنے والے مفتی یا نام نہاد مفکرین اور مصلحین کریں تو ہمارے نزدیک یہ ایک فتنہ ہے’ جس سے امت مسلمہ کو بچانا چاہیے۔ ہاں! اگر درجہ اجتہاد پر فائز مستند علماء کی کوئی جماعت ایسی معین تکفیر کرے تو وہ اس کے اہل بھی ہیں اور مستحق بھی۔ لیکن علماء کی اس جماعت سے معین کی تکفیر میں کسی دوسرے صاحب علم و فضل کو اختلاف بھی ہوسکتا ہے۔

معین کی تکفیر چونکہ ایک اجتہادی معاملہ ہے اور اجتہاد میں قطعیت اس وقت حاصل ہوتی ہے جبکہ امت کا اس پر اجماع ہو جائے اور جب تک معین کی تکفیر پر اجماع نہ ہو اس وقت تک درجہ اجتہاد پر فائز علماء کی معین کی تکفیر علم ظن کا فائدہ دے گی لیکن یہ واضح رہے کہ یہ تکفیر معین بھی ‘عند العلماء’ ہو گی اور ‘عند اللہ ‘ وہ معین شخص یا گروہ کافر ہے یا نہیں ‘ اس کا تعین اللہ کے سوا کسی کو کرنے کا اختیار نہیں ہے اور یہ قیامت ہی کے دن واضح ہو گا۔

جب آپ کہتے ہیں کہ شیعہ کافر ہیں تو شاہ عبد القادر جیلانی نے شیعہ کے تقریباً ٣٢ فرقوں کا تذکرہ کیا ہے ۔ہر ایک کے عقائد اور نظریات دوسرے سے مختلف ہیں۔ ان میں سے بعض اہل سنت کے قریب ہیں مثلا زیدیہ فرقہ۔ اسی طرح شیعہ کے علماء اور جہلاء کے عقائد میں بھی فرق ہے لہٰذا یہ اسلوب تکفیر درست نہیں ہے۔ ہاں!یوں کہا جا سکتا ہے :

٭ جو شیعہ قرآن کو اللہ کی مکمل کتاب نہیں مانتاوہ کافر ہے۔

یہ تکفیر درست ہے لیکن یہ غیر معین کی تکفیر ہے ۔ یعنی اصولوں کی روشنی میں غیر معین کی تکفیر کی جا سکتی ہے۔ آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں:

٭ جوعدلیہ اللہ کی نازل کردہ شریعت کے مطابق فیصلے نہیں کرتی اور اپنے اس فعل کو حلال سمجھتی ہے ‘ وہ کافر ہے۔

یہ بھی غیر معین کی تکفیر ہے اور یہ بھی کی جا سکتی ہے لیکن اگر ہم یہ کہیں کہ پاکستان کی عدلیہ کافر ہے تو یہ معین گروہ کی تکفیر ہو جائے گی جو درجہ اجتہاد پر فائز علماء کی جماعت کے لیے جائز ہے۔ کیونکہ علماء کی جماعت جب کسی معین شخص یا گروہ کی تکفیر کرتی ہے تو اس کے عقیدے کے بارے میں مکمل تحقیق کرتی ہے۔ شروط و موانع تکفیر کا لحاظ رکھتی ہے۔ ظاہر و تاویل کا فرق رکھتی ہے وغیرہ ذلک۔

مثال کے طور پر آپ یہ کہتے ہیں:

٭ جو شاہ عبد القادر جیلانی سے استغاثہ کرے تو وہ مشرک ہے۔
یہ غیر معین کی تکفیر ہے لیکن بریلوی مشرک ہے یہ کہنا غلط ہے کیونکہ یہ معین کی تکفیر ہے۔

بریلویوں میں بعض ایسے حضرات بھی ہم نے دیکھے ہیں جو سلفی عقائد کے حامل ہوتے ہیں لیکن بریلوی کے نام سے اپنے تشخص کو چھوڑنا پسند نہیں کرتے ہیں۔ ویسے تو سید أحمد شہید بریلوی بھی اپنے نام کے ساتھ بریلوی لگاتے تھے۔ بعض عوام الناس سلفیہ کا یہ کہنا کہ حنفی مشرک ہیں ‘ قطعاًدرست نہیں ہے کیونکہ یہ بات معلومات ضروریہ میں سےہے کہ حنفیہ میں عقیدے میں تقلید حرام ہے۔ اسی لیے حنفیہ میں معتزلی بھی ہوتے ہیں جیسا کہ صاحب کشاف اور سلفی بھی جیسا کہ ابن أبی العز حنفی رحمہ اللہ ہیں۔ ماتریدی بھی جیسا کہ ان کی اکثریت ہے اور أشعری بھی جیسا حضرت مجدد الف ثانی رحمہ اللہ۔ اس لیے کسی سلفی کا یہ کہنا کہ حنفی مشرک ہیں درست نہیں ہے الا یہ کہ آپ ایک ایک حنفی کے پاس جا کر اس سے اس کے عقیدے کی تصدیق کر لیں۔ یہاں سلفی حضرات اصل میں’ تحقیق مناط’ میں غلطی کر رہے ہیں۔

وہ استخراجی منطقdeductive logicسے کام لے رہے ہیں جو یونانیوں کا طریقہ تھا یعنی انہوں نے ایک بھینس کالے رنگ کی دیکھی تو یہ دعوی کر دیا کہ دنیا کی سب بھینسیں کالے رنگ کی ہوتی ہیں حالانکہ اس بات کا امکان ہے کہ دنیا میں کوئی بھینس کالے رنگ کی نہ ہو۔ہمارے ہاں عام طور معاشرے میں اسی منطق سے کام لے کر تکفیر کی جاتی ہے۔ کسی ایک بریلوی عالم دین کا ایک قول لے کر پوری جماعت پر فتوی جڑ دیا جاتا ہے۔ اسی طرح پارلیمنٹ کے ایک ممبر کے افعال و اقوال کو بنیاد بناتے ہوئے ساری پارلیمنٹ پر کفر کا فتوی تھوپ دیا جاتا ہے حالانکہ یہ بات ہم سب کے علم میں ہے پارلیمنٹ میں جمعیت علمائے اسلام کے لوگ بھی ہیں اور جماعت اسلامی کے اکابر بھی’ جو نفاذ اسلام اور اعلائے کلمة اللہ کے دعویدار ہیں اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کے نمائندہ بھی پارلیمنٹ میں بعض اوقات شامل ہوتے ہیں۔
توحید حاکمیت اور فاسق وظالم حکمرانوں کی تکفیر
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
آج پاکستانی اہل حدیث میں سے شاید ہی کوئی ایسے عالم ہوں گے جو غیر اللہ سے مدد مانگنے کو شرک اکبر یا کفر قرار نہ دیتے ہوں۔
لیکن جگہ جگہ یا رسول اللہ المدد کے نعرے لکھنے والے بریلوی گروہ کے بارے میں کسی نے کفر کا فتویٰ نہیں دیا ہے کہ تمام بریلوی کافر ہیں۔

کوئی سے اہلحدیث عالم کا نام بتائیے جنہوں نے عقیدہ وحدۃ الوجود کو کفریہ شرکیہ قرار نہ دیا ہو۔
اور حنفیوں کا اس عقیدے کا حامل ہونا واضح ہے۔
اس کے باوجود حنفیوں کو بحیثیت جماعت کس اہلحدیث عالم نے کافر قرار دیا ہے؟

تو یہ سوال خود سے پوچھنے کی ضرورت ہے کہ کیا واقعی یہ علمائے دین سب منافق ہیں، یا ہمیں ہی کوئی بات سمجھنے میں دشواری ہوئی ہے؟
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
اس بات پر بھی متفق ہیں کہ کسی کو کافر قرار دینا عامی کا کام نہیں۔ تو پھر اس مسئلے کے دو حل ہیں:
2۔ یا پھر یہ مان لیا جائے کہ تمام یا اکثر علمائے کرام منافق ہیں اور حق بس وہی ہے جو ہمیں سمجھ آئے۔
متفق
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
Top