جو لوگ شیعہ کو کافر نہیں مان رہے، ان تمام سے گزارش ہے کہ اپنے دل پہ ہاتھ رکھیں اور زبان سے کہیں کہ:
"یا اللہ میں شیعہ کو ان کے تمام عقائد اور صحابہ کرام رضی اللہ عنھم اجمعین کی گستاخی کے باوجود سچا مسلمان تسلیم کرتا ہوں"(نعوذباللہ)
ہے کسی میں ہمت؟
دیکھئے یہی چیزہے جس کو میں جذباتیت سے تعبیر کرتاہوں۔ایسی جذباتیت جس کے پیچھے نہ علم ہے اورنہ عقل!
کسی کے بارے میں یہ کہناکہ فلاں شخص کافرنہیں ہے
کسی کے بارے میں یہ کہناکہ فلاں شخص مسلمان ہے
کسی کے بارے میں یہ کہناکہ فلاں شخص سچااورپکامسلمان ہے
ان تینوں میں آسمان زمین جتنافرق ہے۔
اگرعلمائے کرام کاکسی کو کافر قراردینے میں اختلاف ہوتو احتیاط اسی میں ہے کہ اس کو کافرنہ قراردیاجائے۔کیونکہ کل قیامت کواس بارے میں سوال ضرور ہوگاکہ فلاں کو تم نے کافر کیوں قراردیالیکن اس بارے میں سوال نہیں ہوگاکہ فلاں کو تم نے کافرکیوں نہیں قراردیا۔
ہوسکتاہے کہ ایک فرقہ جماعت اورگروہ کو مسلمان شمار کیاجاتاہواوراسی کے ساتھ ان کو گمراہ فرقہ شمار کیاجاتاہو۔اوررہ گئی جہاں تک سچااورپکامسلمان ہونے کی بات توآپ خود بتائیں کہ فورم پر آپ کتنے افراد کے بارے میں گواہی دے سکتے ہیں دل پر ہاتھ رکھ کر کہ وہ سچے اورپکے مسلمان ہیں!
پھرکبھی آپ نے شیعہ کے مختلف گروہ اورفرق کا مطالعہ کیاہے جو من حیث المجموع شیعہ کو کافرقراردیناچاہتے ہیں۔ شیعہ حضرات میں کچھ گروہ ایسے ہیں جن کے عقائد بالکل اہل سنت کے سے ہیں صرف اتنافرق ہے کہ وہ یہ مانتے ہیں کہ حضرت علی شیخین اوربقیہ دیگر تمام صحابہ کرام سے افضل ہیں۔کچھ گروہ یہ کہتے ہیں کہ حضرت علی ہی خلافت کے زیادہ مستحق تھے اوربھی بہت کچھ!کیااب بھی آپ سب کو ایک ہی ڈنڈے سے ہانکیں گے۔
اگرآپ کھلے دل سے غورکریں توآپ کو نظرآئے گاکہ ہمارے اورآپ کے خیالات میں بعد المشرقین نہیں ہے۔ بات صرف اتنی ہے کہ ہم شیعہ کو من حیث المجوع کافرنہ کہتے ہوئے ان کے گمراہ ہونے کاخیال رکھتے ہیں۔اورآپ مزید چند قدم آگے بڑھ کر کافر قراردینے پرمستحق ہیں۔ کفر گمراہی سے بمراحل آگے ہے۔لہذا یہ بات ثابت ہوگئی کہ شیعہ کے گمراہ ہونے میں ہم اورآپ متفق ہیں اورجہاں تک شیعہ کے کافرہونے میں اختلاف ہے توہم اس پربھی متفق ہوسکتے ہیں کہ ہمارے خیالات مختلف ہیں۔
والسلام