انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ ان کو اپنی جوار رحمت مین جگہ دے آمین
علماء کرام معاشرے کی درست راہنمائی کا ذریعہ ہوتے ہیں ،جبکہ ان کی موت سے معاشرے میں گمراہی اور بگاڑ پیدا ہوجا تا ہے۔
سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص فرماتے ہیں:
سمعت رسول الله صلی الله عليه وسلم يقول إن الله لا يقبض العلم انتزاعا ينتزعه من العباد ولکن يقبض العلم بقبض العلمائ حتی إذا لم يبق عالم اتخذ الناس رئوسا جهالا فسئلوا فأفتوا بغير علم فضلوا وأضلوا
صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 100
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ علم کو اس طرح نہیں اٹھائے گا کہ بندوں (کے سینوں سے) نکال لے بلکہ علماء کو موت دیکر علم کو اٹھائے گا، یہاں تک کہ جب کوئی عالم باقی نہ رہے گا تو جاہلوں کو سردار بنالیں گے اور ان سے (دینی مسائل) پوچھے جائیں گے اور وہ بغیر علم کے فتوے دیں گے خود بھی گمراہ ہوں گے اور دوسرں کو بھی گمراہ کریں گے۔