عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,539
- ری ایکشن اسکور
- 9,997
- پوائنٹ
- 667
نام کتاب
ایک سلگتا ہوا معاشی مسئلہ دوسری شادی
نام مصنف
قاری اویس ادریس العاصم
نام ناشر
العاصم اسلامک بکس لاہور
ایک سلگتا ہوا معاشی مسئلہ دوسری شادی
نام مصنف
قاری اویس ادریس العاصم
نام ناشر
العاصم اسلامک بکس لاہور
تبصرہ
شادی انبیائے کرام کی سنت ہے ۔ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: النِّكاحُ من سنَّتي، فمن لم يعمَل بسنَّتي فليسَ منِّي (صحيح ابن ماجه:1508) ترجمہ’’ نکاح میرا طریقہ ہے اور جو شخص میرے طریقے پر عمل نہیں کرتا، اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ۔‘‘ جس نے طاقت رکھتے ہوئے شادی کر لی اس نے سنت پر عمل کیا، جو طاقت رکھنے کے باوجود شادی نہیں کرتا وہ تارک سنت ہے۔ رہا مسئلہ دوسری شادی کا تو یہ بھی مردوں کے لئے مباح ہے۔ زمانہ جاہلیت میں لوگ کثرت سے شادی کیا کرتے تھے، اسلام نے شادی کی حد متعین کی کہ اگر کوئی ایک سے زائد شادیاں کرنا چاہے تو چار تک اس کی حد متعین ہے۔ ایک سے زائد شادیاں بیویوں کے درمیان حقوق کی رعایت اور عدل و انصاف سے مشروط ہے ورنہ ایک ہی شادی پر اکتفا کرے۔ زیر نظر کتاب ’’ ایک سلگتا ہوا معاشرتی پہلو دوسری شادی ‘‘ مولانا اویس ادریس (فاضل مدینہ یونیورسٹی ) کی ایک بہترین کاوش اور عمدہ انتخاب ہے جس میں انہوں نے نہ صرف دوسری شادی کے حوالے سے ہمارے معاشرے میں پائی جانے والی عمومی روش کے متعلق گفتگو کی ہے بلکہ شادی کے فوائد پر بھی سیر حاصل اور جامع باتیں نقل کی ہیں ۔قاری صاحب اس کتاب کے علاوہ بھی کئی کتب کے مصنف و مترجم ہیں ۔ (م۔ا)
لنک کتاب
لنک کتاب