• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک سوال

شمولیت
ستمبر 06، 2014
پیغامات
94
ری ایکشن اسکور
32
پوائنٹ
74
دین اسلام کے مقابلے میں ادیان باطلہ میں طھارت کی اھمیت کیاہے اس موضوع پراگرکسی کے پاس معلومات یاکتاب ہوتوضروررھنمائی فرمائیں
 
شمولیت
جولائی 07، 2014
پیغامات
155
ری ایکشن اسکور
51
پوائنٹ
91
ادیانِ سماویہ سے ہٹ کر اگر بات ہوتو کوئی حیثیت نہیں ۔ اور ادیان سماویہ میں سے بھی یہودو نصاری جو کہ اس وقت یورپ علاقوں میں رہتے ہیں ان کے عملی مظاہر سب کے سامنے ہیں ، خنزیرجیسے نجس جانور کا کھانا ، کتے جیسے نجس جانور کے ساتھ لگاؤ، اسی طرح قضائے حاجت کے بعد زیادہ سے زیادہ صرف ٹشو پیپر کے استعمال پر کفایت سمیت لمبی فہرست تیار کی جاسکتی ہےجو ان کی نجاست کو مختلف پہلوؤں سے بیان کرے۔ طہارت کا معاملہ صرف اس حد تک نظر آتا ہے کہ جس چیز کے بارے میں ڈاکٹر صاحب کہہ دیں کہ یہ موذی یا جراثیم پر مشتمل ہے تو بس اسی سے اجتناب ہے ۔ بسا اوقات اس سے اختلاف کرنے والے علیحدہ ہوتے ہیں۔
دوسری طرف ہندؤں کا گیو ماتا کے پیشاب تک کا استعمال، آتش پرستوں کا مستقل درندوں کو مذہبی نکتہ نظر کے ساتھ اپنے ساتھ رکھنا ، شیطان کے پجاری تو ۔۔۔۔۔۔ پھر لباس سے آزادی کے خواہاں لوگوں کا ایک مستقل مذہب ہے اور ان کے معاملات ۔۔۔۔ یہ سب بتلاتے ہیں انہیں کس حد تک طہارت کا لحاظ ہے۔
سردست جس حد تک مثالیں مستحضر تھیں، وہ دیں ۔ ورنہ دراسہ ، مطالعہ،مشاہدہ کے ذریعے اس حوالےسے خاصا مواد جمع کیاجاسکتا ہے۔ اور پھر مواد چاہے تحریری ہو یا صوتی یا ویڈیو پر مشتمل بہت مفید رہے گا۔
 
Top