• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک شخص نماز جماعت شروع ہونے کےبعد مسجد میں آیاہے الخ

رانا ابوبکر

تکنیکی ناظم
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک آدمی نماز باجماعت شروع ہونے کے بعد مسجد میں آیا ہے۔ ابھی پہلی ہی رکعت شروع ہوئی ہے اس پہلی رکعت میں کس وقت تک شامل ہو جائے کہ اس کی نماز پوری باجماعت تصور کی جا سکے اور اگر دوسری رکعت میں شامل ہو سکا ہے تو جماعت کے بعد بقیہ ایک رکعت نماز کس طرح ادا کرے یعنی سبحانک الخ سے لے کر سورہ فاتحہ اور کچھ حصہ قرآن مجید پڑھے یا کچھ کم و بیش؟
نیز چوھی رکعت میں شامل ہونے والا آدمی جب باقی تین رکعت نماز اکیلا شروع کرتا ہے۔ ان رکعتوں میں سے پہلی رکعت میں جو حقیقت میں اس کی دوسرے رکعت ہی التحیات میں بیٹھے یا نہ بیٹھے؟
 

ideal_man

رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
498
پوائنٹ
79
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
شخص مذکورہ فاتحہ پڑھ لے تو پہلی رکعت مکمل شمار ہو گی
سوال یہ ہے کہ
1۔ ایک شخص ایسے وقت نماز میں پہنچا جب امام رکوع کرنے کے قریب تھا، یعنی ابھی اس شخص نے سورہ فاتحہ مکمل نہیں پڑھی کے امام رکوع میں چلا گیا۔
2۔یا ایسے وقت میں پہنچا کہ اگر وہ فاتحہ مکمل کرے گا اس سے پہلے امام رکوع بھی مکمل کرلے گا۔
3۔ یا وہ شخص رکوع کی حالت میں پہنچا ،
ان تینوں صورتوں میں نماز مکمل کرنے کا طریقہ کیا ہوگا؟؟؟
براہ مہربانی رہنمائی فرمادیں۔
 
Top