• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک فقیہ کی ایک فقیہ کو نصیحت

ابو عکاشہ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 30، 2011
پیغامات
412
ری ایکشن اسکور
1,491
پوائنٹ
150
1 ۔ عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ : کَانَتْ عَائِشَةُ أَفْقَهَ النَّاسِ وَ أَعْلَمَ النَّاسِ وَ أَحْسَنَ النَّاسِ رَأْيًا فِي الْعَامَّةِ. رَوَاهُ الْحَاکِمُ. (الحاکم في المستدرک، 4 / 15، الرقم : 6748، و الذهبي في سير أعلام النبلاء، 2 / 185، و العسقلاني في تهذيب التهذيب، 12 / 463، و المزي في تهذيب الکمال، 35 / 234، و ابن عبد البر في الاستيعاب، 4 / 1883، و العسقلاني في الإصابة، 8 / 18.)
''سیدنا عطاء رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا تمام لوگوں سے بڑھ کر فقیہ اور تمام لوگوں سے بڑھ کر جاننے والیں اور تمام لوگوں سے بڑھ کر عام معاملات میں اچھی رائے رکھنے والی تھیں۔'' اس حدیث کو امام حاکم نے روایت کیا ہے۔

2۔ابن ابی ملیکہ رحم اللہ روایت کرتے ہیں کہ جب سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنھما سے دریافت کیا گیا کہ امیرالمومنین معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے متعلق آپ کیا رائے رکھتے ہیں؟ وہ ایک ہی رکعت وتر پڑھتے ہیں تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنھما نے فرمایا وہ خود فقیہہ ہیں۔
صحیح بخاری:جلد دوم:حدیث نمبر 1001
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان

ایک فقیہ کی ایک فقیہ کو نصیحت
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنھا کولکھا کہ مجھے ایک مختصر سی نصیحت کیجئے(جسے میں ہمیشہ کے لئے اپنے سامنے رکھ سکوں)
تو امّ المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا نے
انتہائی مؤثر اور ایک حاکم وقت کو رہنمائی کا کام دینے والا
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد لکھ کر بھیجا:
''جس شخص نے لوگوں کو ناراض کرکے اللہ کو راضی کرنے کی کوشش کی اللہ تعالٰی اسے لوگوں کی ناراضی سے کافی ہوجائے گا اور جس نے اللہ کو ناراض کرکے لوگوں کو خوش کرنا چاہا، اللہ تعالٰی اسے لوگوں کے ہی سپرد کردے گا۔''
الراوي: عائشة أم المؤمنين المحدث: الألباني - المصدر: السلسلة الصحيحة - الصفحة أو الرقم: 5/395
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
سبحان اللہ۔۔۔۔۔۔
بہت خوب
 
Top