- شمولیت
- اپریل 14، 2011
- پیغامات
- 8,771
- ری ایکشن اسکور
- 8,497
- پوائنٹ
- 964
تبصرہ کرنے سے پہلے کسی پوسٹ کو مکمل پڑھ لینا چاہیے ۔ یہ صاحب نہ اہل حدیث ہیں ، نہ دیوبندی ، نہ بریلوی ، اور بدعوی خود نہ ہی اہل قرآن و منکر حدیث ۔آخری کی پوسٹ تو انتہائی لغو ہے، اس طرح کے مکالے اور ڈرامے بازیاں ہرفریق کرسکتاہے،لیکن ہوگاکیا،قرآن وحدیث ایک مذاق کا موضوع بن جائیں گے۔
اولاتو طلاق ثلاثہ کے موضوع پر ایک پورا کتب خانہ تیار ہوگیاہے، اب بیکار میں اس بحث کو چھیڑنے سے کیافائدہ ؟ بالخصوص جب کہ اہل حدیث حضرات کو بخوبی معلوم ہے کہ وہ جن کو اہل حدیث کہتے ہیں یعنی امام مالک ،امام شافعی اورامام احمد بن حنبل وہ بھی اس مسئلہ میں ان کے موافق نہیں ہیں، دوسرے لفظوں میں کہیں تو خوداہل حدیث کا ایک بڑاطبقہ تین کو ایک نہیں مانتا۔