• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک منتظر لڑکا۔۔۔۔

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
ﺁﺝ ﺟﺐ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﻟﺞ ﺳﮯ ﻟﻮﭨﯽ ﺗﻮ ﮐﯿﺎ ﺩﯾﮑﮭﺘﯽ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺍﯾﮏ ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﺍﭘﻨﯽﮔﺎﮌﯼ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮭﺎ ﮨﮯ , ﺟﯿﺴﮯ ﮐﺴﯽ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﮨﻮ۔ ۔ ۔
ﭘﮭﺮ ﺗﻮ ﺟﯿﺴﮯ ﻣﻌﻤﻮﻝ ﺑﻦ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺭﻭﺯ ﻭﺍﭘﺴﯽ ﭘﺮ ﺍﺳﮯ ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﮔﺎﮌﯼ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮭﮯﺩﯾﮑﮭﺘﯽ۔ ۔ ۔ ﻟﯿﮑﻦ ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﺑﮩﺖ ﺑﺎ ﺍﺩﺏ ﻟﮓ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ۔ ۔ ۔ ﻭﮦ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺗﺮ ﺍﭘﻨﺎ ﺳﺮ ﻧﯿﭽﮭﮯ ﮐﯿﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺑﯿﭩﮭﺎﺭﮨﺘﺎ ﺻﺮﻑ ﺍﯾﮏ ﻟﻤﺤﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺩﯾﮑﮭﺘﺎ ﺟﺐ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺳﮯ ﮔﺰﺭ ﮐﺮ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞﮨﻮﺗﯽ ۔ ۔ ۔ ﻟﯿﮑﻦ ﻭﮦ ﮨﮯ ﮐﻮﻥ؟ ﺍﻭﺭ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ؟

ﺍﮔﺮ ﭼﮧ ﺷﺮﻭﻉ ﺷﺮﻭﻉ ﻣﯿﮟ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﺳﮯ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﺍﻟﺠﮭﻦ ﺳﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﺗﮭﯽ ۔ ۔ ۔ ﻟﯿﮑﻦ ﺳﺎﺗﮫﮨﯽ ﺳﺎﺗﮫ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺵ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﺗﻮ ﮨﮯ ﺟﻮ ﻣﯿﺮﺍ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ۔ ۔ ۔ ﭘﮭﺮ ﺟﺐﺑﮭﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﮯ ﮔﺎﮌﯼ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﺩﯾﮑﮭﺘﯽ ﺗﻮ ﺩﻝ ﺯﻭﺭ ﺯﻭﺭ ﺳﮯ ﺩﮬﮍﮐﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮﺩﯾﺘﺎ ۔ ﯾﺎ ﺍﻟﻠﮧ ﯾﮧ ﮐﯿﺎﮨﮯ ؟؟ ﮐﯿﺎ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ ﻣﺤﺒﺖ ﮨﻮﮔﺌﯽ ﮨﮯ؟؟؟

ﺟﻮﺍﻧﯽ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻣﯿﺮﯼ ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﺗﮭﯽ ۔ ۔ ۔ ﻋﻤﺮ ﮈﮬﻞ ﺟﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﺷﺎﺩﯼﮨﻮﺟﺎﺋﮯ ﺗﺎﮐﮧ ﺭﺷﺘﮧ ﺩﺍﺭﻭﮞ ﺍﻭﺭ ﻣﺤﻠﮯ ﺩﺍﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﻃﺮﺡ ﮐﯽ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﺳﮯ ﺟﺎﻥ ﭼﮭﻮﭨﮯ ۔ ﯾﮧﺩﺭﺳﺖ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﮐﯽ ﭘﺮﺍﻧﯽ ﮔﺎﮌﯼ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻏﺮﺑﺖ ﮐﺎ ﭘﺘﮧ ﺩﯾﺘﯽ ﺗﮭﯽ ﻟﯿﮑﻦ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﺎﺕ ﻧﮩﯿﮟﻭﮦ ﺑﺎ ﺍﺧﻼﻕ ﺗﻮ ﮨﮯ، ﺟﯿﺴﺎ ﮐﮧ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔ﺩﻥ ﮔﺰﺭﺗﮯ ﮔﺌﮯ ۔ ۔ ۔ﺍﺏ ﻣﺠﮭﮯ ﯾﻘﯿﻦ ﺳﺎ ﮨﻮﻧﮯ ﻟﮕﺎ ﮐﮧ ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ۔ ۔ ۔ ﺗﺒﮭﯽ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺁﻧﮯ ﺳﮯ
ﭘﮩﻠﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﺁﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﮔﮭﻨﭩﻮﮞ ﻣﯿﺮﮮ ﮔﮭﺮ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺑﮭﯽ ﮐﮭﮍﺍ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ۔
ﻟﯿﮑﻦ ﺁﺧﺮ ﻭﮦ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﺎﭖ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﮨﺎﺗﮫ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﺎﻧﮕﺘﺎ؟؟

ﮐﯿﺎ ﻭﮦ ﮈﺭﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮐﮩﯿﮟ ﻣﯿﺮﺍ ﺑﺎﭖ ﺍﺳﮯ ﭨﮭﮑﺮﺍ ﻧﮧ ﺩﮮ ؟ ﮐﮧ ﻭﮦ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺟﻮﮌ ﮐﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ؟؟ ﻟﯿﮑﻦ ﯾﮧﺗﻮ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﺎﺕ ﻧﮩﯿﮟ ، ﻣﺎﻝ ﻭﺩﻭﻟﺖ ﺗﻮ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﺩﯾﻦ ﮨﮯ ، ﺁﺝ ﺍﮔﺮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﮔﺎﮌﯼ ﭘﺮﺍﻧﯽ ﮨﮯ ﺗﻮ ﮨﻮﺳﮑﺘﺎ ﮬﮯ ﮐﻞ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﻥ ﺑﺪﻝ ﺟﺎﺋﯿﮟ۔ ﺍﮔﺮ ﻭﮦ ﺍﺱ ﺳﮯ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ، ﺟﯿﺴﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻃﻮﯾﻞﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﺳﮯ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﺳﭩﯿﭩﺲ ﮐﺎ ﻓﺮﻕ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ۔ ﻣﺠﮭﮯ ﻭﮦ ﻏﺮﺑﺖ ﻣﯿﮟﺑﮭﯽ ﻣﻨﻈﻮﺭ ﮨﮯ ۔

ﻣﮩﯿﻨﮯ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮨﻮﮔﯿﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺣﺮﮐﺖ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺋﯽ ۔ ۔ ۔ ﺍﺏ ﻣﯿﮟﺍﺱ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺳﮑﺘﯽ ﺗﮭﯽ ۔ ﻭﮦ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﺑﺎﺕ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﺎ؟ ﻣﯿﺮﮮ ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﭘﺮﺩﺳﺘﮏ ﺩﮮ ﮐﺮ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﺎﭖ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﮨﺎﺗﮫ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﺎﻧﮕﺘﺎ؟
ﺑﺎﻵﺧﺮ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺧﻮﺩ ﮨﯽ ﺟﺮﺍﺕ ﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﮔﺌﯽ ۔ ۔ ﻣﯿﺮﺍ ﺩﻝ ﺯﻭﺭ ﺯﻭﺭ ﺳﮯﺩﮬﮍﮐﻨﮯ ﻟﮕﺎ ۔ ۔ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻠﯽ ﺩﻓﻌﮧ ﺍﺳﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺳﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﻭﮦ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ
ﻟﯿﮑﻦ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﺎﺕ ﻧﮩﯿﮟ ۔ ۔ ۔
ﻭﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﺨﺼﻮﺹ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﺳﺮ ﻧﯿﭽﮭﮯ ﮐﯿﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺳﯿﭧ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮭﺎ ﺗﮭﺎ ۔ ۔ ۔
ﻣﺠﮭﮯ ﭘﺎﺱ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﺫﺭﺍ ﺳﺎ ﭼﻮﻧﮑﺎ ﺍﻭﺭ ﺳﺮ ﺍﻭﭘﺮ ﮐﯿﺎ ۔ ۔ ۔
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮧ ﺁﭖ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﮔﮭﻨﭩﻮﮞ ﮐﯿﻮﮞ ﮐﮭﮍﮮ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﻮ؟؟؟؟

" ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﮐﮧ ﺁﭖ ﮐﮯ WiFi ﮐﻮ ﭘﺎﺳﻮﺭﮈ ﻧﯿﮟ ﻟﮕﺎ ﮬﮯ " ﺍﺱ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ
!!!!!

رائٹر ............... نامعلوم
facebookسے لیا گیا واقعہ۔
 

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا زبردست تحریر۔سب کیے کرائے پر پانی پھر گیا۔
ویسے انسان کتنا عجیب ہے۔ اک پل میں بغیر سوچے سمجھے زندگی بھر کی امیدیں لگا لیتا ہے۔ اور پھر نتیجہ یہی ہوتا ہے پاس ورڈ کی شکل، ویسے ایک بات آج تک میری سمجھ میں نہیں آئی، لڑکیوں کو خاص کر شادی کی جلدی کیوں ہوتی ہے؟؟؟
 
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
368
ری ایکشن اسکور
1,006
پوائنٹ
97
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا زبردست تحریر۔سب کیے کرائے پر پانی پھر گیا۔
ویسے انسان کتنا عجیب ہے۔ اک پل میں بغیر سوچے سمجھے زندگی بھر کی امیدیں لگا لیتا ہے۔ اور پھر نتیجہ یہی ہوتا ہے پاس ورڈ کی شکل، ویسے ایک بات آج تک میری سمجھ میں نہیں آئی، لڑکیوں کو خاص کر شادی کی جلدی کیوں ہوتی ہے؟؟؟
جناب جلدی شادی کا حکم آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملتا ہے ۔۔ااور لڑکیوں ہی نہیں لڑکوں کو بھی ہوتی ہے ہر ہمارے معاشرہ کے بندہن نے ان ساری تعلیمات سے ہمیں دور کر دیا ہے جس وجہ سے معاشرہ میں زنا عام ہوگیا ۔۔۔۔اور لوگ شادی جیسے مقدس رشتہ کو برا سمہجنے لگے ہیں۔۔۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا زبردست تحریر۔سب کیے کرائے پر پانی پھر گیا۔
ویسے انسان کتنا عجیب ہے۔ اک پل میں بغیر سوچے سمجھے زندگی بھر کی امیدیں لگا لیتا ہے۔ اور پھر نتیجہ یہی ہوتا ہے پاس ورڈ کی شکل، ویسے ایک بات آج تک میری سمجھ میں نہیں آئی، لڑکیوں کو خاص کر شادی کی جلدی کیوں ہوتی ہے؟؟؟
سچی بات ہے کہ بعض باتیں اور Attitude اس قدر سنہرے انداز میں ہوتے ہیں کہ امیدیں لگ جاتیں ہیں، لیکن امیدوں پر پورا اُترنا ہر کسی کا کام نہیں۔۔۔ کوئی کوئی اپنے وعدوں میں سچا ہوتا ہے پس آج کل سچے لوگوں کی قدر نہیں کی جاتی۔

جہاں تک بات ہے جلدی شادی کرنے کی تو جناب یہ خواہش تو دونوں صنف میں موجود ہوتی ہے اور میرے خیال میں آج کے پرفتن دور میں خاص کر شریف النفس آدمی کو تو جلدی شادی کر لینی چاہیے ورنہ جس دور سے ہم گزر رہے ہیں اللہ بچائے آمین

لوگ کہتے ہیں کہ شادی کے بعد بہت ذمہ داریاں ہیں کنوارے ٹھیک ہو، کہنے کو تو یہ ایک خیرخواہی ہے لیکن حقیقت نہیں، ایک دیندار آدمی شادی سے پہلے جس اذیت سے گزر رہا ہوتا ہے یہ وہی جانتا ہے۔ تو بہتر ہے کہ شادی کر لینی چاہیے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
جناب جلدی شادی کا حکم آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملتا ہے ۔۔ااور لڑکیوں ہی نہیں لڑکوں کو بھی ہوتی ہے ہر ہمارے معاشرہ کے بندہن نے ان ساری تعلیمات سے ہمیں دور کر دیا ہے جس وجہ سے معاشرہ میں زنا عام ہوگیا ۔۔۔۔اور لوگ شادی جیسے مقدس رشتہ کو برا سمہجنے لگے ہیں۔۔۔
بالکل درست۔۔۔۔ اور پھر شادی کو غیر شرعی رسوم و رواج سے اس قدر مشکل بنا دیا گیا ہے کہ ایک عام آدمی تو شادی کرنے سے پہلے دس بار سوچتا ہے کہ کیا کروں؟ اور شادی کے اہم مقدس فریضے کو نظرانداز کر کے پرفتن دور میں کنوارے پن میں زندگی گزارنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔۔۔ اور بعض کو تو فتنے گھیر لیتے ہیں۔۔۔۔ اور بعض نفسیاتی مریض بن جاتے ہیں۔ اللہ معاف فرمائے آمین
 
Top