عرصہ ہوا ببلو پٹاخہ عرف پاکستانی بننےکے خوف سے اخبار پڑھنا چھوڑ رکھا ہے۔۔اتنی ہمت ہے نہ گنجائش کہ دنیا کے بکھیڑوں میں ایک نیا اضافہ کریں۔۔لیکن جانے کیسے یہ خبر آنکھوں نے دیکھ لی ورنہ ہم بھی ہونق بنے پوچھ رہے ہوتے کہ خیریت باشد؟خیر اب اتنی بھی کیا آفت آ گئی کہ سام انکل کا نام بھی نہ لیں۔۔ہمارا تو کھانا ہی نہیں ہضم ہوتا تھا بسم سام انکل کے بغیر)))اب اشاروں کی زبان کی بجائے "وسعت اللہ خان " کی "زبان" استعمال کر دیکھتے ہیں یقین ہے کہ افاقہ ہو گا۔۔ہو ایوں کہ جناب ایک دفعہ پھر سے "امریک خان صاحب" نے "پاک بی بی" کو یکسر نظر انداز کر دیا اور "ہند بیگم " کے ہاں قیام فرمالیا اور وہ بھی تین دن کا))