• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک ہی موضوع پر مختلف روایات کی فہم کا منھج کیا ہونا چاہیے

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,235
پوائنٹ
402
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عموما ایسا ہوتا ہے کہ ایک ہی موضوع پر ایک سے زائد ایسی روایات پائی جاتی ہیں جن میں اختلاف پایا جاتا ہے واضح رہے کہ میں نے تضاد نہیں کہا کہ صحیح احادیث کے مابین تضاد ممکن نہیں لیکن اختلاف کا ہونا ممکن ہے اور ہوتا بھی ہے تو اس اختلاف کو کس منھج کے تحت دور کیا جا سکتا ہے ؟؟
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,006
ری ایکشن اسکور
9,809
پوائنٹ
773
سب سے پہلے تو ایک ہی حدیث کو تمام طرق اور تمام الفاظ کے ساتھ یکجا کیا جائے ۔
اور ایسا کرنے ہی کافی حدتک پوری بات واضح ہوجاتی ہے ۔
اور اب بھی مسئلہ حل نہ ہو تو موضوع سے متعلق دیگر آیات یا احادیث کو سامنے رکھا جائے اور ہرروایت سے مناسب مفہوم اخذ کرنے کی کوشش کی جائے۔'
 
Top