• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک ”زیدی شیعہ کافرہ“ کا مکتوب

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
Zeni Zedi
مولانا طارق جمیل کے عمران خان کی دعوت افطار پر اس کے گھر جانے پر جو میں دھما چوکڑی دیکھ رہی ہوں، قسم خدا کی دماغ کی دہی بن گئی ہے۔ اور جب میرا دماغ چکراتا ہےناں تو میں کافی خطرناک ہو جاتی ہوں۔۔۔۔ سو اسی جذباتی کیفیت میں آج میں ایک راز کھولنے جا رہی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ بھی آپی فاطمہ سے مشورہ کیے بغیر۔
خوب غور سے پڑھنا.... جیسا کہ آپ کو میرے نام کے ساتھ زیدی کے لاحقے سے معلوم ہو گیا ہو گا کہ ہم زیدی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زیدی شیعہ۔
تو یہ جو تم سب مولانا جمیل صاحب کو اچھل اچھل کر اسلام سکھا رہے ہو نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان پر شیعہ ہونے کی بات کر رہے ہو تو سن لو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج انہی کی وجہ سے ہم دونوں بہنیں سنی مسلک کے قریب ہوئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں گریجویٹ ہوں اور آپی پی ایچ ڈی کر رہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر اتنے مطالعے کے بعد بھی ہمیں کبھی اپنے فرقہ اور اس میں موجود کمزوریوں کا دھیان نہ ہو سکا۔۔۔۔۔۔۔ ہم بھی تمام لوگوں کی طرح اپنے آپ کو ہی درست سمجھتے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور وہ سب کام کرتے تھے جو اب مجھے معلوم ہے کہ بھت بڑا گناہ ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ نے اگر زیدیوں کے بارے میں پڑھا ہو تو معلوم ہو گا کہ ہم امامیہ شیعہ کی طرح تو نہیں ہیں۔۔۔۔۔۔ مگر پھر بھی بڑے غلط عقائد ہیں ہمارے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سب سے بڑی بات یہ کہ ہم بھی برگزیدہ شخصیات کو کافر نہ سہی ظالم وغیرہ جیسے نامناسب الفاظ کہتے رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو ہوا یہ کہ کالج میں ایک سہیلی نور نے مجھے تمہارے ان مولانا طارق جمیل کے بیانات سنوائے۔۔۔۔۔۔۔ میں شروع ہی سے دینی کتابیں پڑھتی رہی ہوں۔۔۔۔۔۔۔ اس لیے دلچسپی سے ان کے کربلا والے بیانات سنے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور میں زندگی میں پہلی بار حیران رہ گئی کہ کیا ہم لوگوں سے بھی زیادہ سنی اہل بیت سے محبت کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مولانا جیسے بیان میں بے اختیار روئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ ہمارے ذاکروں سے بالکل برعکس تھا۔۔۔۔۔۔۔ ان کے بول بول میں محبت تھی، پیار تھا، عقیدت تھی۔۔۔۔۔۔۔ ہمیں تو ماں کی گود سے یہی بتایا گیا تھا کہ یہ سنی سارے اہل بیت کے دشمن ہیں۔۔۔۔ مگر پہلی بار ایک سنی عالم سے اہل بیت کے فضائل سنے تو میں سچ میں حیران رہ گئی۔
دل کے سنگھاسن میں سجا کفر کا بت کچھ ٹوٹا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر آج آپ کو ایک عجیب بات اور بتاتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کم ازکم میرا تو یہی مشاہدہ ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ یہ کہ ہم لوگوں کو ماں کی گود میں ہی یہ لوری کے طور پر سنایا جاتا ہے کہ خلیفہ اول ظالم۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خلیفہ دوم ظالم۔۔۔۔۔ یہ باتیں ہمارے دل میں کچھ ایسی اتر جاتی ہیں کہ تو بڑے ہو کر ہم کتنا بھی پڑھ لیں،،، سوچ لیں۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ بات دل سے نکلتی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جب تک اللہ کا خاص کرم کسی پر نہ ہو۔۔۔۔۔۔۔۔ اس لیے بے شمار بیانات اور مطالعے کے باوجود یہ بات دل میں نہیں اترتی تھی۔۔۔۔۔۔۔
مگر دوسری طرف ایسا ہوا کہ جمیل صاحب کے بیانات سن سن کر غیر محسوس طریقے سے میں ان تمام برگزیدہ شخصیات سے مانوس ہوتی چلی گئی جن کا نام بھی ہمارےہاں لینا جرم عظیم سمجھا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور ایک دن ایک بیان میں جمیل صاحب نے ایک ایسی کہی کہ میرا دل حق کے لیے کھل گیا۔۔۔۔۔۔ کہنے لگے کہ نبی کی قبر جنت کا باغ ہوتی ہے اور اسی جنت میں، اسی حجرے میں آپ کے دونوں پیارے ساتھی بھی، آپ کے ساتھ ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس یہ بات میرے دل میں بس گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاں وہ اگر غلط ہوتے تو نبی مکرم کے ساتھ جنت میں بھلا کیسے ہوتے؟
اس کے بعد میں روز بروز اپنے ہاں کی رسوم سے بیزار آتی چلی گئی اور آپی بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ البتہ ہے کہ ابھی بھی ہم اپنے خاندان سے جڑے ہوئے ہیں لیکن ہم پر کوئی زبردستی نہیں کر سکتا کیوں کہ ہم خود مختار ہیں۔۔۔۔ اپنا کماتے ہیں، اپنا کھاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اب میں پرسوں سے حیران ہوں کہ تم لوگ عجیب گھٹیا لوگ ہو، ایسی پیاری شخصیت سے نفرت کر رہے ھو۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ شیعہ کو سنی کر رھے ہیں اور تم انہیں شیعہ کیے دے رھے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔ سنو کیا تم جانتے ہو کہ پوری دنیامیں سب سے زیادہ متعصب شیعہ کہاں پائے جاتے ہیں؟
گلگت میں،،،
وہاں ایسے شیعہ ہیں کہ جس طرح تم دیوبندی بریلوی آپس میں ایک دوسرے کو مشرک اور کافر کہتے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسی طرح ہم زیدیوں کے نزدیک گلگت والے کافر ہیں۔۔۔۔۔۔۔
اسی گلگت میں تین سال پہلے چودہ خاندان شیعہ سے سنی ہوئے ہیں،،،
کیسے؟۔۔۔۔۔۔۔۔ مولانا کا قافلہ گیا تھا وہاں۔۔۔۔۔۔۔۔ ان کی محنت اور بیان سے۔۔۔۔۔۔۔۔ میں یقین سے لکھ رہی ہوں کہ یہ جو تم کافر کافر کے نعرے لگاتے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہو سکتا ہے کہ اپنی فقہ کے حساب سے درست ہو مگر یہ نوٹ کر لو کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس سے شیعہ عوام کبھی قریب نہیں آئے گی تمہارے۔۔۔۔۔۔۔۔ کبھی سوچا کہ اس شیعہ لڑکے یا لڑکی کا کیا قصور ہے جو شیعہ گھرانے میں پیدا ہو گیا؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کو غلط چیز سے بچا کر حق بات پر کون لائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور قریب لانے کے لیے اس کا دل لینا پڑے گا یا اسے کافر کہہ کر دور کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔ میں ہمارےعالموں کی بات نہیں کر رہی ، عوام کی بات کر رہی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یا پھر تم مجھے ثبوت دے دو کہ تم جو سنی ہو تو وہ اس لیے نہیں ہو کہ بتوفیق خدا سنی گھرانے میں پیدا ہو گئے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بلکہ اس لیے ہو کہ تم نے پورے یقین کے ساتھ پوری جانبداری سے اپنے مطالعہ سے اس فقہ کو حق جانا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور تم میں اتنی اہلیت ہے کہ اگر شیعہ گھرانے میں بھی پیدا ہوتے تو اپنے علم سے بچ جاتے؟؟؟
تو بتاؤ تم نے آج تک کافر کافر بول کر کتنے شیعہ کو سنی کیا ہے۔۔۔۔۔۔ اور مولانا نے کتنے شیعہ، قادیانی، عیسائی ، یہودی اور ملحدوں کو مسلمان بنایا ہے۔۔۔۔۔۔

https://www.facebook.com/permalink.php?story_fbid=106136339731164&id=100010043943543
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
مولانا کا وعظ بہت شیریں ہوتا ہے ، بہت لوگ سیدھے راہ پر آجاتے ہیں ، بہت سارے کافر مسلمان ہوئے وغیرہ ، یہ مولانا کی خوبیاں ہیں
لیکن
مخلوط مجالس میں شرکت کرنا ، من گھڑت روایات بیان کرنا ، بدعات و خرافات کو پھیلانا وغیرہ یہ مولانا کی خامیاں ہیں ،
درست کو درست ، غلط کو غلط کہیں ، برائیوں کو اچھائیوں کے پردے میں چھپانا یا اس کے برعکس ، دونوں رویے ہی غلط ہیں ۔
 

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہُ!
محترم @یوسف ثانی صاحب، مولوی طارق جمیل کے ضمن میں میرا سوال ہے کہ کیا کسی شخص (خصوصا ایک داعی اسلام) کے بارے میں (اُس کی تحریر و تقریر کے پس منظر میں) علماء کرام کی آراء قابلِ قبول ہونگی یا ایک مجہول الحال فیس بک آئی ڈی کی۔۔۔۔؟؟؟ جزاک اللہ خیر

مولانا کا وعظ بہت شیریں ہوتا ہے ، بہت لوگ سیدھے راہ پر آجاتے ہیں ، بہت سارے کافر مسلمان ہوئے وغیرہ ، یہ مولانا کی خوبیاں ہیں۔
@خضر حیات بھائی یہاں ایک مولوی کا بیان پایا جاتا ہے، ان کے معتقدین سے پوچھیں تو اوپر والی ساری خوبیاں وہ بھی بیان کریں گے، اور ان لوگوں کے فیس بک یا یو ٹیوب پیجز وزٹ کرلیں آپ کو کئی لوگوں کو مسلمان کرنے والی وڈیوز بھی مل جائیں گی، اور اسی طرح طاہر القادری کے معتقدین بھی یہی کچھ دکھا سکتے ہیں۔۔۔۔۔
تو کیا ہم ان کے بارے میں بھی اوپر والی باتیں کہہ سکتے ہیں؟ جزاک اللہ خیر


اللہ کی طرف سے ملنے والی ہدایت ہی اصل ہدایت ہے، اللہ رب العالمین سے دعا ہے کہ ہمیں ہدایت یافتہ لوگوں میں شامل فرمائے۔ آمین
 
Last edited:

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہُ!
محترم @یوسف ثانی صاحب، مولوی طارق جمیل کے ضمن میں میرا سوال ہے کہ کیا کسی شخص (خصوصا ایک داعی اسلام) کے بارے میں (اُس کی تحریر و تقریر کے پس منظر میں) علماء کرام کی آراء قابلِ قبول ہونگی یا ایک مجہول الحال فیس بک آئی ڈی کی۔۔۔۔؟؟؟ جزاک اللہ خیر
وعلیکم السلام برادر ابو عبد اللہ
میں نے یہ مکتوب طارق جمیل کی ”وکالت“ میں شیئر نہیں کیا ہے۔ مولانا طارق جمیل یا تبلیغی جماعت کے بارے میں میری بھی وہی رائے جو آپ کی ہے۔ میں نے یہاں یہ مکتوب محض اس لئے شیئر کیا ہے تاکہ ہم لوگ اُس ”درد“ سے بھی آگاہ ہوسکیں جو کسی مخصوص گروپ آف مکتب فکر میں موجود سب کے سب لوگوں کو نام لے کر ”کافر“ ڈیکلیئر کرنے سے پیدا ہوتا ہے۔

ایسا ہی ایک مکتوب سوشیل میڈیا میں ایک ”خاندانی قادیانی“ فرد کا بھی گردش کر رہا ہے۔ اس فرد کا قادیانی والد اس کے لڑکپن ہی میں انتقال کرگیا تھا اور تمام اہل محلہ نے اس گھرانہ کا بائیکاٹ کیا ہوا تھا۔ جب وہ کالج ہاسٹل میں پڑھنے آیا تو یہاں بھی سب نے اس کا اسی بنیاد پر بائیکاٹ کردیا۔ یہ جانے بغیر کہ عملاً یہ قادیانی ہے بھی یا نہیں۔ ملک سے باہر جاتے ہوئے اس نے اپنے ایک واحد قریبی دوست (جس نے اس کا بائیکاٹ نہیں کیا تھا) کو بتلایا کہ میں بھی تمہاری طرح غلام احمد قادیانی پر لعنت بھیجتا ہوں ۔ لیکن تمہارے علاوہ سارے پاکستانیوں نے میرے گھرانے کو قادیانی سمجھ کر جس طرح ہمیں ذلیل و رسوا کیا، کافر کہا اور ہمارا جینا حرام کیا، اب میں کبھی بھی اس ملک میں واپس نہیں آؤں گا۔ باہر جاکر اس نے اپنی بہنوں اور ماں کو بھی وہاں بلا لیا۔ اس کے دو بیٹے یورپ میں حافظ قرآن بنے، جن میں سے ایک عالم بھی ہے۔ یہ کہانی اس نے کوئی 25 برس بعد سوشیل میڈیا میں اپنے اسی واحد دوست کو تلاش کرکے بتلائی۔

اگر یہ کہانیاں خودساختہ بھی ہیں تو ان میں ”ہمارے“ لئے سبق بہرحال موجود ہے کہ ہمارا موجودہ طرز عمل ایسے لوگوں کو ہم سے قریب نہیں بلکہ دور کر رہا ہے۔ “مروجہ کسی بھی مسلکی گروپ“ میں رہنے والے تمام کے تمام لوگ نہ جنتی ہوتے ہیں نہ ہی جہنمی۔ نہ ہی کُل کے کُل متقی و پرہیزگار مومن ہیں نہ ہی سب کے سب کافر ۔ حتیٰ کہ ”متفقہ کافر گروپ قادیانی“ گھرانوں میں رہنے والے سارے کے سارے لوگ بھی کافر نہیں ہوتے۔ ان میں بھی کوئی نہ کوئی اپنے ”آبائی دین“ سے متنفر ہوتا ہے مگر ہمارا موجودہ رویہ انہیں زبردستی قادیانی اور کافر بنائے رکھتا ہے۔

کیا یہ رویہ بہتر نہیں کہ ہم کسی فرد یا گروہ کی نشاندہی کرکے انہیں ”کافر“ قرار دینے کی بجائے صرف اس بات کی تبلیغ کریں کو جو بھی فلاں فلاں کفریہ عقائد و اعمال کا حامل ہوگا، وہ فلاں فلاں قرآن و حدیث کی رو سے کافر ہوگا۔

واللہ اعلم بالصواب
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
کہیں پڑھا تھا کہ
اصل درد وہ ہے جو دوسروں کا محسوس ہو وگرنہ اپنا درد تو جانور بھی محسوس کرتا ہے
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
ہمارے یہاں کا رویہ بہت افسوس ناک ہے؛میں سمجھتا ہوں کہ مولانا طارق جمیل کی مساعی بہت قابل قدر ہیں؛ہاں،روایات میں بے احتیاطی خطرناک ہے؛اس کی اصلاح ضروری ہے لیکن ایک بات ذہن میں رکھیں اگر کوئی شرکیہ اور کفریہ عقائد سے پلٹ کر مولانا ہی کے عقیدے پر آ جائے تو یہ بہت بڑی خیر ہے؛اس میں کیڑے نہ نکالو بھائیو!اصلاح کرو لیکن حکمت کا دامن ہات سے نہ چھوڑو؛ لا یجرمنکم شناٰن قوم علیٰ ان لا تعدلوا
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہُ!
محترم @یوسف ثانی صاحب، مولوی طارق جمیل کے ضمن میں میرا سوال ہے کہ کیا کسی شخص (خصوصا ایک داعی اسلام) کے بارے میں (اُس کی تحریر و تقریر کے پس منظر میں) علماء کرام کی آراء قابلِ قبول ہونگی یا ایک مجہول الحال فیس بک آئی ڈی کی۔۔۔۔؟؟؟ جزاک اللہ خیر


@خضر حیات بھائی یہاں ایک مولوی کا بیان پایا جاتا ہے، ان کے معتقدین سے پوچھیں تو اوپر والی ساری خوبیاں وہ بھی بیان کریں گے، اور ان لوگوں کے فیس بک یا یو ٹیوب پیجز وزٹ کرلیں آپ کو کئی لوگوں کو مسلمان کرنے والی وڈیوز بھی مل جائیں گی، اور اسی طرح طاہر القادری کے معتقدین بھی یہی کچھ دکھا سکتے ہیں۔۔۔۔۔
تو کیا ہم ان کے بارے میں بھی اوپر والی باتیں کہہ سکتے ہیں؟ جزاک اللہ خیر


اللہ کی طرف سے ملنے والی ہدایت ہی اصل ہدایت ہے، اللہ رب العالمین سے دعا ہے کہ ہمیں ہدایت یافتہ لوگوں میں شامل فرمائے۔ آمین
بالکل طاہرالقادری کی دعوت سے بھی اگر کوئی مسلمان ہوتا ہے تو یہ بہتر ہے بہ نسبت اس کے کہ وہ کافر ہی رہتا ؛اب جو اس خیر کا باعث بنا ہے،وہ اس حد تک لائق ستایش ہے۔
 

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
وعلیکم السلام برادر ابو عبد اللہ
میں نے یہ مکتوب طارق جمیل کی ”وکالت“ میں شیئر نہیں کیا ہے۔ مولانا طارق جمیل یا تبلیغی جماعت کے بارے میں میری بھی وہی رائے جو آپ کی ہے۔ میں نے یہاں یہ مکتوب محض اس لئے شیئر کیا ہے تاکہ ہم لوگ اُس ”درد“ سے بھی آگاہ ہوسکیں جو کسی مخصوص گروپ آف مکتب فکر میں موجود سب کے سب لوگوں کو نام لے کر ”کافر“ ڈیکلیئر کرنے سے پیدا ہوتا ہے۔
جزاک اللہ خیر @یوسف ثانی صاحب!
اصل میں آپ کی پوسٹ مجھے کچھ "معلق" سی لگی تھی، اب ہم ٹھہرے عامی، کوئی عالم فاضل تو ہیں نہیں جو "بین السطور" بھی پڑھ لیں اس لیے کچھ مغالطہ ہوا تھا۔
آپ کی بات بالکل درست ہے کہ بہت سے لوگ اپنے آبائی مذہب و مسلک کو چھوڑ کر حق کی دعوت اس لیے قبول نہیں کرسکتے کہ ہمارا رویہ غیر دانشمندانہ ہوتا ہے۔ اللہ ہم سب کو "احسن الجدال" کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

بالکل طاہرالقادری کی دعوت سے بھی اگر کوئی مسلمان ہوتا ہے تو یہ بہتر ہے بہ نسبت اس کے کہ وہ کافر ہی رہتا ؛اب جو اس خیر کا باعث بنا ہے،وہ اس حد تک لائق ستایش ہے۔
جزاک اللہ خیر @طاہر اسلام صاحب!
محترم پھر ان اہلِ حدیث علماء کے متعلق کیا خیال ہے جو ان مشہور واعظین مثلا طاہر القادری، طارق جمیل، جاوید غامدی یا الیاس قادری وغیرہ کے متعلق اپنی تقریر و تحریر میں بھرپور تنقید کرتے ہیں۔ میری پوسٹ نمبر 3 میں ایک بیان کا لنک ہے وہ بھی دیکھ لیجیے گا۔ جزاک اللہ خیر
اللہ آپ سے راضی ہو، آپ کی مذکور "اس حد تک لائقِ ستائش" والی بات پر میری الجھن دور کرنے کیلیے براہِ مہربانی تھوڑا سا واضح فرمادیں کہ
اگر اوپر ذکر کردہ مشہور واعظین کے عقائد میں کوئی خرابی پائی جاتی ہے تو وہ "اُن کے ہاتھوں سیدھے رستے پر آنے والوں" میں بھی یقینا پائی جائے گی تو ان پر کیا حکم لگے گا؟
اور اگر اِن پر بھی اُنہی واعظین والا حکم لگے گا تو اِنہیں سیدھے رستے پر آنے کا کیا فائدہ ہوا؟
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
اگر اوپر ذکر کردہ مشہور واعظین کے عقائد میں کوئی خرابی پائی جاتی ہے تو وہ "اُن کے ہاتھوں سیدھے رستے پر آنے والوں" میں بھی یقینا پائی جائے گی تو ان پر کیا حکم لگے گا؟
اور اگر اِن پر بھی اُنہی واعظین والا حکم لگے گا تو اِنہیں سیدھے رستے پر آنے کا کیا فائدہ ہوا؟
یہ ضروری نہیں ہے کہ متذکرہ بالا مشہور واعظین کے عقائد میں جو خرابی پائی جاتی ہے، وہ ان کے چاہنے اور ماننے والوں میں بھی پائی جائے ۔ تبلیغی جماعت، بر صغیر (پاکستان+بھارت+بنگلہ دیش) کیا پوری دنیا کی سب سے بڑی ”مسلم مذہبی جماعت“ ہے، جس کے کروڑوں فالوورز ہیں۔ ان میں سے لاکھوں فالوورز تو ناخواندہ بھی ہوں گے (ان علاقوں کی لٹریسی ریٹ کو مد نظر رکھئے) ۔ ان کا ”اسلام“ تو بمشکل نماز روزہ اور تلاوت قرآن تک محدود ہوتا ہے۔ یہ اسلامی عقائد کی باریکیوں اور فقہی گہرائی کو کیا جانیں۔ اگر یہ جماعت میں آنے سے پہلے نماز روزہ تلاوت سے دور تھے تو اب ان سے قریب آگئے ہیں۔ اگر یہ نان مسلم تھے تو کلمہ پڑھ کر نماز روزہ تلاوت وغیرہ کرنے لگ گئے ہیں۔ یہ کبھی بھی اسلامی عقائد کی علمی چھان بین کرنے یا فقہی مسائل کی گہرائی میں اترنے کے اہل ہی نہیں ہوتے۔ تو کیا تبلیغی جماعت میں ”آنے“ سے ان دونوں گروپ کے لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا؟؟؟
 
Top