• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

باب توبہ و نصیحت

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
چار عادتیں

*عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما* سے مرفوعا مروی ہے كہ: اگر چار عادتیں تم میں موجود ہیں تو دنیا سے اگر تمہیں كچھ بھی نہ ملے تو كوئی حرج نہیں۔
  • امانت كی حفاظت،
  • سچ بولنا،
  • اچھا اخلاق
  • اور پاكیزہ حلال لقمہ۔
سلسلہ صحیحہ رقم 1327
باب توبہ و نصیحت
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
*لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ*

ابو ذر رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ میں نے كہا: اے اللہ كے رسول مجھے نصیحت كیجئے ۔ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جب تم سے كوئی برائی ہوجائے تواس كے بعد كوئی نیكی كرو جو اسے مٹا دے۔میں نے كہا:اے اللہ كے رسول ! كیا”لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ“ كہنا بھی نیكی ہے؟ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا:یہ تو افضل نیكی ہے۔

سلسلہ صحیحہ رقم 1326
باب توبہ و نصیحت
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
دفعتاً پکڑ لیا،

عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے : جب تم اللہ كو دیكھو كہ وہ بندے كو اس كے گناہوں كے باوجود دنیا سے دے رہا ہے تو سمجھ لو كہ اللہ تعالیٰ اس سے محبت نہیں كرتا، كیوں كہ یہ اس كے لئے ڈھیل ہے، پھر یہ آیت تلاوت كی:

﴿الانعام:۴۴﴾ ترجمہ: پھر جو لوگ ان چیزوں کو بھولے رہے جن کی ان کو نصیحت کی جاتی تھی تو ہم نے ان پر ہر چیز کے دروازے کشادہ کردیئے یہاں تک کہ جب ان چیزوں پر جو کہ ان کو ملیں تھیں، وہ خوب اترا گئے، ہم نے ان کو دفعتاً پکڑ لیا، پھر تو وہ بالکل مایوس ہوگئے۔

سلسلہ صحیحہ رقم 1324
باب توبہ و نصیحت
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
ماشاء اللہ ، بہترین۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
خیر و شر

*انس بن مالك‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم* ‌نے فرمایا: کچھ لوگ خیر كی كنجیاں اور شر كے تالے ہیں اور كچھ لوگ شر كی كنجیاں اور خیر كے تالےہوتے ہیں۔ ان لوگوں كے لئے خوشخبری ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے خیر كی كنجیاں بنا دیا اور ہلاكت ہے ان لوگوں كے لئے جنہیں اللہ تعالیٰ نے شر كی كنجیاں بنا دیا۔

سلسلہ صحیحہ رقم 1347
باب توبہ و نصیحت
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
جماعت

*نعمان بن بشیر كہتے ہیں كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم* ‌نے فرمایا: جماعت رحمت ہے اور تنہائی (علیحدگی )عذاب ہے۔

سلسلہ صحیحہ رقم 1357
باب توبہ و نصیحت
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
پیروی كرو گے

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے كہ تم اپنے سے پہلے لوگوں (یہودونصاریٰ) كی بالشت برابر بالشت ، ہاتھ برابر ہاتھ اوربازو برابر بازو پیروی كرو گے(یعنی مکمل پیروی کرو گے)۔ حتی كہ اگر ان میں سے كوئی شخص سانڈے (گوہ) كے بل میں گھسے گا تو تم بھی اس میں گھسو گے اور اگر ان میں سے کسی نے اپنی ماں سے اعلانیہ بدکاری کی ہوگی تو تم بھی کرو گے۔

سلسلہ صحیحہ رقم 1367
باب توبہ و نصیحت
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
☘
بھروسہ کامل

*عمر بن خطاب‌رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ انہوں نے نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم* ‌سے سنا فرما رہے تھے: اگر تم اللہ پر اس طرح بھروسہ كرو جس طرح بھروسہ كرنے كا حق ہے تو اللہ تعالیٰ تمہیں اس طرح رزق دے گا جس طرح پرندوں كو رزق دیتا ہے۔ جو صبح كے وقت بھوكے پیٹ جاتے ہیں اور شام كے وقت پیٹ بھرے ہوئے آتے ہیں۔

سلسلہ صحیحہ رقم 1374
باب توبہ و نصیحت
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
گناہ کے بعد توبہ کرو

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہماسے مرفوعا مروی ہے كہ اگر یہ بندے گناہ نہ كریں تو اللہ تعالیٰ ایسی مخلوق پیدا كریں گے جو گناہ كریں گے پھر اللہ تعالیٰ انہیں معاف فرما دے گا، اور وہ معاف كرنے والا، رحم كرنے والا ہے۔

سلسلہ صحیحہ رقم 1373
باب توبہ و نصیحت
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
رزق

جابر‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: اگر ابن آدم اپنے رزق سے اس طرح بھاگے جس طرح موت سے بھاگتا ہے تب بھی اس كارزق اس تك پالے گا جیسے اسے موت پالیتی ہے۔

سلسلہ صحیحہ رقم 1371
باب توبہ و نصیحت
 
Top