اخت ولید
سینئر رکن
- شمولیت
- اگست 26، 2013
- پیغامات
- 1,792
- ری ایکشن اسکور
- 1,297
- پوائنٹ
- 326
ملحدوں کی اکثریت ڈھیٹ قسم کے لوگ ہوتے ہیں ان میں سے اکثر سمجھنے سمجھانے نہیں دوسروں کو بھی گمراہ کرنے بیٹھے ہوتے ہیں۔۔ان کو سمجھاتے بجھاتے اپنا ایمان خطرے میں پڑ سکتا ہے۔پختہ ایمان و یقین کا حامل شخص ہی ان کی محافل میں جانے کا مستحق ہوتا ہے !!اردو کی اس محفل میں گو اردو ادب پر لا جواب مواد ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ’’ الحاد ‘‘ ’’ زندقہ ‘‘ ’’ دین بیزاری ‘‘ بھی سر چڑھ کر بولتی ہے ۔
ایسی جگہوں پر جاکر کام کرنے کی بہت ضرورت ہے ۔ لیکن ’’ اسلام کی صحیح تعبیر ‘‘ اور اپنے ’’ دامن کی حفاظت ‘‘ پر توجہ دینا بھی ناگزیر ہے ۔
ف ب پر اے آر سالم فریادی ،عبدالسلام فیصل وغیرھم برادران اس حوالے سے اچھا کام کر رہے ہیں۔اللہ سبحانہ وتعالٰی انہیں مزید ہمت و استقامت دے۔آمین
عجب تماشا ہے کہ صحافیوں کی اکثریت بھی انہیں گمراہ قبیلوں سے تعلق رکھ رہی ہے اور آٹے میں نمک برابر موجود دین دار صحافی منہ لپیٹے شجر ممنوعہ سمجھے چپ چاپ گزر جاتے ہیں۔۔میڈیا پہلے ہی اسلام دشمن، اس پر یہ الحاد کا موسم۔۔
دھاگے کے موضوع کا رخ بدلنے پر معذرت!!