• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

باطل فرقوں کی فہرست بتائے.

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,557
پوائنٹ
641
باطل فرقے دو قسم کے ہوتے ہیں:
ایک وہ جو دائرہ اسلام سے خارج ہوں اور یہ عموما وہی ہوتے ہیں کہ جن کے کفر پر اہل علم کا اتفاق ہو جیسا کہ ہمارے قادیانی اور منکرین حدیث دو ایسے فرقے ہیں کہ جن کے کافر ہونے پر مسلمان اہل علم کا اتفاق ہے۔
دوسری قسم ان فرق کی جو فرق کافر نہیں بلکہ بدعتی ہیں یا فرق ضالہ یعنی گمراہ فرقے ہیں جیسا کہ اہل تشیع وغیرہ۔ ان میں تفصیل ہے اور ان کی فہرست بنانا مشکل کام ہے کیونکہ اس میں اہل علم کے مابین اختلاف بھی ہو جاتا ہے۔ ہاں کچھ اصول ضرور طے کیے جا سکتے ہیں کہ جو ان اصولوں کا پابند اور ان پر عمل پیرا نہیں ہے وہ اہل بدعت ہیں۔

ایک اہم بات جس کی طرف توجہ دلانا ضروری سمجھتا ہوں، وہ یہ ہے کہ میں باطل فرق کی اصطلاح استعمال نہیں کرنی چاہیے کیونکہ یہ ایک منفی اصطلاح ہے جو مد مقابل کے بارے آپ کے دل میں ہمدردی کی بجائے نفرت کے جذبات پیدا کرتی ہے بلکہ ہمیں مدعو فرق کی اصطلاح استعمال کرنی چاہیے یعنی وہ فرقے جو ہماری دعوت کا میدان ہیں۔ یہ ایک مثبت اصطلاح ہے اور یہ مد مقابل کے بارے آپ کے دل میں ہمدردی کے جذبات پیدا کرتی ہے۔ پہلی اصطلاح کے استعمال کی صورت میں آپ کا سارا زور اس کے ساتھ مناظروں اور اسے ہرانے اور شکست سے دوچار کرنے میں لگ جائے گا جو یقینا شریعت کا اصلا مقصود نہیں ہے اور دوسری اصطلاح کے صورت میں آپ کے ذہن میں یہ چیز اجاگر رہے گی کہ وہ ہمارا مدعو ہے اور میں نے اس کی اصلاح کرنی ہے یعنی یہ اصطلاح استعمال کرنے کی صورت میں آپ کی ذہنی کیفیت اس کو کنورٹ کرنے کی ہو گی نہ کہ شکست دینے کی۔

یہ بہت اہم بات ہے کہ ہم اس وقت دعوت کے میدان میں ہیں اور ہمارا اصل کام بھی دعوت ہی ہے یعنی لوگوں کو کتاب وسنت کے فکر پر لانا اور یہ کام اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک کہ ہم دعوت اصطلاحات کے ساتھ دعوت کا کام نہ کریں جبکہ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم مناظراتی یا جھگڑالو یا الزامی اصطلاحات کے ساتھ لوگوں کی اصلاح یا دعوت کا کام کرنا چاہتے ہیں جو میرے خیال میں ممکن نہیں ہے۔ کوشش کریں کہ دعوت کے میدان میں آپ ایسے الفاظ کا چناو کریں کہ آپ کا مد مقابل آپ سے شدید اختلاف اور غصے کے باوجود پگھل کر رہ جائے اور یہی آپ کی کامیابی ہے۔

کراچی کے تاجروں کے بارے معروف ہے کہ اپنے فن میں بہت ماہر ہوتے ہیں۔ ایک تاجر نے کسی دوسرے تاجر سے ادھار وصول کرنا تھا تو وہ دے نہیں رہا تھا تو وہ اسے قتل کرنے کے لیے پستول لیے اس کے گھر پہنچ گیا۔ تھوڑی بعد قتل کا ارارہ رکھنے والا تاجر اپنے مقروض تاجر کے گھر سے منہ لٹکائے نکلا تو کسی نے پوچھا بھائی کیا ہوا؟ قتل بھی کیا ہے یا نہیں؟ کہنے لگا جب میں اس کے گھر داخل ہوا تو مجھ سے پوچھنے لگا؛ بھائی یہ پستول کتنے میں خریدی ہے۔ میں نے بتلایا کہ دس ہزار میں لی ہے تو بولا مجھے بیس ہزار میں دے دو۔ میں اسے بیچ آیا ہوں۔
اسے ہم جدید زبان میں کنونسنگ پاور کہتے ہیں۔ داعی میں یہ صلاحیت بدرجہ اتم ہونی چاہیے کہ اسے قتل کی کی نیت سے آنے والا اس سے کنونس ہو کر اپنا پستول اسے بیچ کر واپس چلا جائے۔ میرے خیال میں کبھی کسی کو اپنے صبر و تحمل سے کنونس کرنے سے جو آپ کو خوشی حاصل ہو گی شاید وہ اسے غیض و غضب کے جذبات پر مبنی اصطلاحات سے ہرا کر کبھی بھی نہ ہو گی۔
جزاکم اللہ خیرا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
یہ بہت اہم بات ہے کہ ہم اس وقت دعوت کے میدان میں ہیں اور ہمارا اصل کام بھی دعوت ہی ہے یعنی لوگوں کو کتاب وسنت کے فکر پر لانا اور یہ کام اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک کہ ہم دعوت اصطلاحات کے ساتھ دعوت کا کام نہ کریں جبکہ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم مناظراتی یا جھگڑالو اصطلاحات کے ساتھ لوگوں کی اصلاح یا دعوت کا کام کرنا چاہتے ہیں جو میرے خیال میں ممکن نہیں ہے۔ کوشش کریں کہ دعوت کے میدان میں آپ ایسے الفاظ کا چناو کریں کہ آپ کا مد مقابل آپ سے شدید اختلاف اور گصے کے باوجود پگھل کر رہ جائے اور یہی آپ کی کامیابی ہے۔
ماشاء الله علوی صاحب آپکے جواب واقعی تعصب سے بہت دور رہتے ہے،
ماشاء الله علوی صاحب آپکے جواب واقعی تعصب سے بہت دور رہتے ہے،
اس فورم پر کئی ایسے موضوع ہے جہاں میں اور دوسرے اراکین حنفی،اہل تشیع،اور منکر حدیث سے بد زبانیاں کرتے نظر آتے ہے. ان شاء الله اب کبھی دل میں تعصب نہیں رکھونگا. ہمارا کام ہے دعوت دینا اور الله کے ہاتھ میں ہے ہدایت دینا. جزاک الله خیر.

علوی صاحب کیا منکر حدیث یا قادیانی کافر ہے؟
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,557
پوائنٹ
641
علوی صاحب کیا منکر حدیث یا قادیانی کافر ہے؟
میں یہ بات واضح کر چکا ہوں کہ اہل علم کا اس پر اتفاق ہے کہ قادیانی اور منکرین حدیث کافر ہیں لین یہ بھی ہمارے مدعو ہی ہیں۔ کافر فرق ہوں یا بدعتی فرقے دونوں ہمارے مدعو ہیں۔ بس فرق صرف یہ ہے کہ کافر فرقوں کو ایمان و اسلام کی دعوت دی جائے گی اور بدعتی فرقوں کو دعوت دینے میں اصلاح بنیادی موضوع ہو گا۔

پس ایک قادیانی یا منکر حدیث یا غیر مسلم سے فروعی مسائل پر الجھنا حکمت کے خلاف ہے البتہ ان سے بنیادی مسائل یعنی ختم نبوت یا حجیت حدیث یا حقانیت اسلام پر مکالمہ ہونا چاہیے اور اگر وہ مسلسل دعوت کے باوجود ہٹ دھرمی پر اتر آئیں تو ان سے جدال احسن کی بھی اجازت ہے۔ دعوت کا اصلی مزاج تو یہی ہے کہ موعظہ حسنہ یا حکیمانہ بات ہو لیکن بعض اوقات آپ کا مدعو کج مزاج کا حامل ہوتا ہے تو ایسے کج مزاج کے حاملین سے جدال احسن کی اجازت دی گئی ہے۔
ادْعُ إِلَىٰ سَبِيلِ رَ‌بِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ ۖ وَجَادِلْهُم بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ ۚ إِنَّ رَ‌بَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِ ۖ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ ﴿١٢٥
 
Top