اس کا ایک حل یہ ہے کہ آپ ورڈ وغیرہ میں لکھا کریں۔اور ساتھ ساتھ سیو کرتے رہاکریں۔جب تحریر مکمل کرلیں تو پوسٹ کردیا کریں۔اور ہاں اگر آپ نے اقتباس کے ساتھ جواب دینا ہو تو اس کا حل یہ ہے کہ جس عبارت کا آپ نے اقتباس لینا ہے اس کو کاپی کرکے لکھی جانیوالی تحریر میں پیسٹ کریں اور باقی تحریر سے فرق ڈالنے کےلیے کوئی کلر وغیرہ دے ڈالیں۔اور جب پوسٹ کرنے لگیں تو مخالف کی عبارت پر کوٹیشن لگاتے جائیں۔اور ساتھ اپنا جواب پوسٹ کرتے جائیں۔
اس صورت میں اگر لائٹ چلی بھی گئی تو فائل آپ کے پاس سیو رہے گی۔جس پر آپ بعد میں کام کرسکیں گے۔