• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بحث مباحثہ

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
بحث مباحثہ
السلام علیکم​
براہ مہربانی آغا تعارف کے لئے الگ سے دھاگہ کھول لیں یہاں جس کا تعارف ہوا ھے اس پر لکھنے کو اگر کچھ ھے تو ضرور لکھیں۔
والسلام​
وعلیکم اسلام ، بھائ طاہر محمود کی پوسٹس کے نیچے ایک کوٹ ہوتا ھے اس بنا پر میں نے یہ پوچھا ،ایک اور دھاگہ میں لولی ٹائم بھائ کے لیے بھی آپ نے سخت الفاظ استعمال کیے جب وہ بہرام صاحب سے گفتگو کر رھے تھے، مخصوص افراد کے لیے آپ کا رویہ ایسا کیوں ہے ؟

کیوں بھائ کیسے غیر متعلق ہے ؟ ،آپ کے سوال کا جواب دیا اور آپ سے جواب چاہا تو غیر متعلق کیسے ؟
اگر اس کا جواب بھی دیا تو آپ کو شائد سخت لگے کیونکہ آپکو ابھی سخت اور نرم لہجہ کی پہچان نہیں شائد عمر ابھی چھوٹی ھے اس لئے۔

براہ مہربانی جس عبارت میں اسے استعمال میں لایا جائے گا بہت ہی بی پولائٹ لہجہ میں استعمال ہوتا ھے اس کا مطلب ھے کسی کو کسی کام کے لئے اپیل کرنا، درخواست کرنا، ریکویسٹ کرنا۔

اب سامنے والے کی مرضی ھے کہ وہ اسے پڑھ کر اس پر عمل کرے یا اس درخواست پر عمل نہ کرے، اس کے بعد دوبارہ اپیل کی ضرورت نہیں اسے لگا رہنے دینا چاہئے۔

ایک عالمہ سسٹر کا تعارف پہلی بار پڑھنے کو ملا جس پر اس نے اتنے پیار سے اپنے دل کی باتیں بھی ساتھ بیان کیں، اس پر اسے خراج تحسین پیش کرنا چاہئے کیونکہ یہ دھاگہ خاص کسی کے تعارف پر ھے۔

والسلام

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

محترم بھائی آپ کی کہانی نما تحریر شائد کچھ بھائیوں کو سمجھنی مشکل ہوئی کیونکہ واقعہ طویل تھا اور آپکی رائے ایک لائن میں تھی۔ آپکا کہنے کا مطلب یہ تھا جو مجھے سمجھ آیا کہ جیسے کبھی کبھی ایک شخص کی سوچ پوری قوم کو بدل دیتی ہے ویسے ہی ہماری عالمہ بہن سے بھی لوگ مستفید ہونگے جب وہ اسے عملی جامع پہنائے گی۔

ایک امریکی ریاست میں ایک بوڑھے شخص کو ایک روٹی چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا،اس نے بجائے انکار کے اعتراف کیا کہ اُس نے چوری کی ہے اور جواز یہ دیا کہ وہ بھوکا تھا اور قریب تھا کہ وہ مر جاتا !

اُس مجلس میں 480 ڈالر اکھٹے ہوئے اور جج نے وہ رقم بوڑھے '' مجرم '' کو دے دی۔

یہ قصہ حقیقت پر مبنی ہے؟

غور کیجئے : کبھی کبھی ایک شخص کی سوچ پوری قوم کو بدل دیتی ہے
کچھ باتیں سمجھانے کے لئے مثال کے طور پر پیش کی جاتی ہیں ویسے ہی یہ تحریر مثال کے طور پر مفید ھے مگر اگر یہ کہیں کہ یہ ٖقصہ حقیقت پر مبنی ھے؟ تو اس پر آپ کے پاس کیا دلیل ھے اگر ھے تو ضرور پیش کریں اگر ایسا ناممکن ہوا تو مجھے سے میری رائے ضرور جانیں میں اس پر کچھ ایسی باتیں بتاؤں گا کہ آپ کو خود ہی سمجھ آ جائے گی ایسا ممکن نہیں۔

والسلام
 
zubairqidwai

مبتدی
شمولیت
اگست 17، 2013
پیغامات
2
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
6
السلام علیکم

محترم بھائی آپ کی کہانی نما تحریر شائد کچھ بھائیوں کو سمجھنی مشکل ہوئی کیونکہ واقعہ طویل تھا اور آپکی رائے ایک لائن میں تھی۔ آپکا کہنے کا مطلب یہ تھا جو مجھے سمجھ آیا کہ جیسے کبھی کبھی ایک شخص کی سوچ پوری قوم کو بدل دیتی ہے ویسے ہی ہماری عالمہ بہن سے بھی لوگ مستفید ہونگے جب وہ اسے عملی جامع پہنائے گی۔

کچھ باتیں سمجھانے کے لئے مثال کے طور پر پیش کی جاتی ہیں ویسے ہی یہ تحریر مثال کے طور پر مفید ھے مگر اگر یہ کہیں کہ یہ ٖقصہ حقیقت پر مبنی ھے؟ تو اس پر آپ کے پاس کیا دلیل ھے اگر ھے تو ضرور پیش کریں اگر ایسا ناممکن ہوا تو مجھے سے میری رائے ضرور جانیں میں اس پر کچھ ایسی باتیں بتاؤں گا کہ آپ کو خود ہی سمجھ آ جائے گی ایسا ممکن نہیں۔

والسلام
عالم اسلام کی صفوں میں تفرقہ کا بیج جس کسی نے بھی بویا ہو اس معاملے میں دیکھا جائے تو سب سے زیادہ قصور ہمارا اپنا ہی ہے۔ ہم نے اسلامی تعلیمات کو پس پشت ڈال دیا۔ دین میں نا جائز سختی پیدا کر کے لوگوں کو کافر اور یہاں تک کے واجب القتل تک قرار دے دیا۔ کیا یہ معاملہ اللہ اور اُس کے بندے کے درمیان نہ تھا جوہم لوگوں نے خود اس بات کا بیڑا اُٹھا لیا یعنی ایک مسلمان کا بنیادی عقیدہ اگر درست بھی ہو تو اُس کو فروعی نوعیت کی باتوں میں اُلجھا کر ملعون و مطعون کر دیا جائے اور اُس پر کفر کے فتوے لگا دیے جائیں؟ جو کام اللہ نے انسانوں کے کرنے کے لیے کہے ہیں وہ ہم کرتے نہیں ہاں مگر اپنے آپ کو خدائی فوجدار سمجھتے ہوئے اللہ اور اُس کے اُس بندے کے درمیان معاملات میں کودنا ہم اپنا پیدائشی حق سمجھتے ہیں
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437

بھائی اگر دین اسلام میں سختی نہ ہوتی تو کیا جس حال میں آج ہم تک پہنچا ہے آپ کیا سمجھتے ہیں پہنچ جاتا۔۔۔ ونہی عن المنکر کیا ہے؟؟؟۔۔۔
 
zubairqidwai

مبتدی
شمولیت
اگست 17، 2013
پیغامات
2
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
6
بھائی اگر دین اسلام میں سختی نہ ہوتی تو کیا جس حال میں آج ہم تک پہنچا ہے آپ کیا سمجھتے ہیں پہنچ جاتا۔۔۔ ونہی عن المنکر کیا ہے؟؟؟۔۔۔
آج عالم اسلام اور بالخصوص پاکستان کی حالت انتہائی نا گفتہ بہ ہو چکی ہے۔ جس طرف دیکھیے مسلمان مسلمان کا گلا کاٹ رہا ہے، حق مار رہا ہے۔ اتحاد بین المسلمین کے فقدان کے باعث شہہ پا کر اسلام دشمن قوتیں بھی مسلمانوں کو اپنے قدموں تلے روند رہی ہیں۔ اور ہمارے اپنے وطن پاکستان میں کہیں مذہب کے نام پر تو کہیں سیاست کے نام پر ، کہیں لسانی بنیادوں پر تو کہیں علاقائی بنیاد پر، کہیں نسل تو کہیں گروہی بنیاد پر، الغرض کہیں نہ کہیں ایک گروہ دوسرے سے دست و گریباں ہے۔ لوٹ مار کا بازار الگ گرم ہے۔ حرام خوری اپنے عروج پر ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر ہم سب مسلمان ہیں ایک اللہ، آخری رسول ﷺ، قرآن اور یوم آخرت یعنی جزا اور سزا پر یقین رکھنے والے دینی بھائی ہیں تو پھر یہ سب ہنگامہ کیا ہے؟ ایک بھائی دوسرے کے مال کا حریص کیسے ہو گیا اور اُس سے بھی بڑھ کر اُس کے خون کا پیاسا کیسے ہو گیا اور اُس سے بھی کہیں زیادہ بڑھ کر وہ اتنا سفاک اور شقیء القلب کیسے ہو گیا کہ اُس نے بوڑھوں، عورتوں اور بچوں کو مار کر ان کی لاشوں تک کی بے حرمتی کرنا شروع کردی؟ یہ وحشیانہ عمل کس قسم کی نفرت کے باعث ہے ؟ آیا یہ نفرت ہے یا دیوانہ پن؟ یہ جو کچھ بھی ہے ہمارے نزدیک کم از کم انسانیت نہیں ہے۔
 
Top