• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بدترین کھانا ولیمے کا وہ کھانا ہے جس میں اغنیاء کی دعوت کی جائے اور فقراء کو چھوڑ دیا جائے !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
بدترین کھانا ولیمے کا وہ کھانا ہے جس میں اغنیاء کی دعوت کی جائے اور فقراء کو چھوڑ دیا جائے !!!
1477505_713941281958307_124151655_n.jpg

ولیمے کے لیے ایک پلاٹ میں بہت خوبصورت سے شامیانے ، ٹینٹ وغیرہ لگاکر کھانا کھلانے کے لیے اہتمام کیا گیا تھا۔ انتظامیہ نے پوری کوشش کی تھی کہ محلے کے غریبوں کے بچے کھانا کھانے کے لیے داخل نا ہو سکیں۔ لیکن اس کے باوجود ایک بچہ نجانے کیسے اندر داخل ہوگیا اور کھانے تک پہنچ گیا۔ اس نے ایک پلیٹ اٹھائی اور چاولوں کی ڈش کی طرف لپکا ۔ ابھی وہ چاول ڈالنے ہی والا تھا کہ انتظامیہ کا ایک بندہ وہاں پہنچ آیا اور اس کو مار کر باہر نکال دیا اور باقی سب کو غصہ ہونے لگا کہ یہ بچہ کیسے آ گیا۔ ادھر ہی ایک طرف امیروں کے بچے کھانا کھا رہے تھے۔ لیکن غریب کا بچہ کھانے کو حسرت سے دیکھتا ہوا باہر چلا گیا۔ شام کو جب ولیمہ ختم ہوا تو پلیٹوں میں بے شمار کھانا بچا پڑا تھا ۔ اس کے علاوہ بھی ولیمہ کا بہت سا کھانا بچ گیا تھا جس کو شام کے وقت محلے میں اپنے عزیزوں کے گھر تقسیم کر دیا گیا لیکن وہ بچہ پھر بھی بھوکا رہاہوگا کچھ دیر بعد بچا کچھا کھانا اٹھا کر قریب پڑے کوڑے کے ڈرم میں ڈال دیا گیا ، اور پھر میں نے اسی بچے کو دیکھا کہ وہ کوڑے میں سے خشک نان اٹھا کر کھا رہا ہے-

حدیث میں ارشاد ہے کہ:
"عن أبی ھریرة رضی الله عنہ قال: قال رسول الله صلی الله علیہ وسلم: شر الطعام طعام الولیمة یدعٰی لھا الأغنیاء ویترک الفقراء ․․․․۔"
(مشکوٰة ص:۲۷۸)
ترجمہ:... "حضرت ابو ہریرہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، بدترین کھانا ولیمے کا وہ کھانا ہے جس میں اغنیاء کی دعوت کی جائے اور فقراء کو چھوڑ دیا جائے .
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
بدترین کھانا ولیمے کا وہ کھانا ہے جس میں اغنیاء کی دعوت کی جائے اور فقراء کو چھوڑ دیا جائے !!!

ولیمے کے لیے ایک پلاٹ میں بہت خوبصورت سے شامیانے ، ٹینٹ وغیرہ لگاکر کھانا کھلانے کے لیے اہتمام کیا گیا تھا۔ انتظامیہ نے پوری کوشش کی تھی کہ محلے کے غریبوں کے بچے کھانا کھانے کے لیے داخل نا ہو سکیں۔ لیکن اس کے باوجود ایک بچہ نجانے کیسے اندر داخل ہوگیا اور کھانے تک پہنچ گیا۔ اس نے ایک پلیٹ اٹھائی اور چاولوں کی ڈش کی طرف لپکا ۔ ابھی وہ چاول ڈالنے ہی والا تھا کہ انتظامیہ کا ایک بندہ وہاں پہنچ آیا اور اس کو مار کر باہر نکال دیا اور باقی سب کو غصہ ہونے لگا کہ یہ بچہ کیسے آ گیا۔ ادھر ہی ایک طرف امیروں کے بچے کھانا کھا رہے تھے۔ لیکن غریب کا بچہ کھانے کو حسرت سے دیکھتا ہوا باہر چلا گیا۔ شام کو جب ولیمہ ختم ہوا تو پلیٹوں میں بے شمار کھانا بچا پڑا تھا ۔ اس کے علاوہ بھی ولیمہ کا بہت سا کھانا بچ گیا تھا جس کو شام کے وقت محلے میں اپنے عزیزوں کے گھر تقسیم کر دیا گیا لیکن وہ بچہ پھر بھی بھوکا رہاہوگا کچھ دیر بعد بچا کچھا کھانا اٹھا کر قریب پڑے کوڑے کے ڈرم میں ڈال دیا گیا ، اور پھر میں نے اسی بچے کو دیکھا کہ وہ کوڑے میں سے خشک نان اٹھا کر کھا رہا ہے-

رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
اللہم انی اسئلک حب المساکین
 
Top