حرب بن شداد
سینئر رکن
- شمولیت
- مئی 13، 2012
- پیغامات
- 2,149
- ری ایکشن اسکور
- 6,345
- پوائنٹ
- 437
یاسر بھائی مجھے آپ کی باتوں قطعی اختلاف نہیں۔۔۔ اور بڑی نیک نیتی سے میں بھی یہ ہی چاہتا ہوں کے پاکستان کی بنیاد جس نظریئے پر ہوئی تھی اس کا پایائے تکمیل تک پہنچایا جائے جو لوگ پاکستان کی فوج پر اعتراض کرتے ہیں تو اگر وہ اُس اعتراض پر دلیل پیش کریں تو اُن کا اعتراض بھی قابل قبول ہوگا مگر ہم یہ سوچ کر کسی بھی اعتراض کو نظر انداز نہیں کرسکتے کے یہ اعتراض عسکری قیادت کے خلاف ہے یا کیسی بھی ایسی جماعت کے خلاف جو کسی شریعی مقصد کے حصول کے لئے میدان عمل میں سرگرم ہو۔۔۔ جہاد بھی اُسی وقت قابل قبول ہوگا جب وہ نبوی منہج سے مطابقت رکھتا ہو۔۔۔ اب نبوی منہج کا تعین کیسے کیا جائے گا اور کون وہ لوگ ہوں گے جو اس کا تعین کریں کے یہ ایک سوالیہ نشان ہے؟؟؟۔۔۔ میری بھی بڑی خواہش ہے کے میں بھی امیر المسلمین بنوں مگر کیسے؟؟؟۔۔۔ اس بات کا تعین کون کرے گا کے میں اس معیار پر پورا اتررہا ہوں۔۔۔ اب ہم بات کو اپنے پہلے والے اعتراض کی طرف لیکر چلتے ہیں۔۔۔ جو کی نشاندہی کنعان بھائی نے کی۔۔۔۔جزاک اللہ خیرا
کیا پاکستان صرف ایک دو جماعتوں کا ہے ۔۔۔با
لیکن بھائی پہلے یہ بات آپ اپنے ذہن سے نکال دیجئے کے میں کنعان بھائی کی حمایت کررہا ہوں۔۔۔ کیونکہ میں بہت اچھی طرح جانتا ہوں کے جہاد راس الاسلام ہے۔۔۔ اور مجاہد اُمت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دفاعی سرحد یہ ہم مسلمانوں کی حفاظت کی ریزسٹنس لائن ہیں جو سب کچھ اپنی ذات پر جھیلتے ہیں صرف دین محمدی اور اللہ کی شریعت کے نفاذ کے لئے باطل سے ٹکرا جاتے ہیں۔۔۔ لیکن سوال یہ ہے کہ آپ کا پورا معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہے شہروں میں شراب خانوں کی بھرمار ہے لال محلے جہاں پر جسم فروشی کے اڈے قائم ہیں مزارات جہاں پر دن رات ماتھے ٹیکے جارہے ہیں۔۔۔ جوئے کے اڈے چل رہے ہیں یہ بھی اُن تمام حقائق میں سے چند زمینی حقائق ہیں جس سے ہماری سول سوسائٹی گدلی ہوچکی ہے۔۔۔ یہ تمہید تھی۔۔۔
میں نے جو لفظ کالی بھیٹریں بیان کی تھیں۔۔۔ اس کی وضاحت میں پیش کردوں۔۔۔ دیکھئے بھائی!۔ پاکستان کے آئین میں قادیانی کافر ہیں لیکن عسکری اداروں میں، بری، بحری، یا فضائی تینوں اداروں میں ان کے پاس عہدے نہیں ہیں؟؟؟۔۔۔ آپ کیا سمجھتے ہیں یہ آپ کے ہمدرد ہیں۔۔۔ شناختی کارڈ پر مذہبی خانے پر اعتراض کرنے والی کون سی قوتیں تھیں؟؟؟۔۔۔ کہنے کا مقصد یہ ہے ایک مائنارٹی نے میجورٹی کو یرغمال بنا لیا ہے کیوں؟؟؟۔۔۔ تعداد میں ہم زیادہ طاقت تعداد کی بنیاد پر ہمارے ہاتھوں میں پھر بھی ہم پاکستان کو وہ مطلب جو اس کی بنیاد تھا سے تریسٹھ سال بعد بھی نہیں دلاپائے؟؟؟۔۔۔ دیکھئے بھائی مجھے آپ سے اختلاف قطعی نہیں ہے لیکن آپ نے دیکھا ہوگا کے اسلام کے نام پر بہرام اور اعتصام یہاں پر کیا گل کھلارہے ہیں؟؟؟۔۔۔ اسی طرح کے گل ہمارے سوسائٹی میں لوگ بریلویت کا لبادہ اوڑھ کر اور دیوبندیت کا لبادہ اوڑہ کر پھیلاتے ہیں۔۔۔ طارق جمیل صاحب فرماتے ہیں کے جہاد سے افضل ماں کی خدمت ہے۔۔۔ لیکن یہ بھی تو بتاؤ جس کے ماں باپ نہیں ہے تو کیا اس پر جہاد فرض ہے کہ نہیں؟؟؟۔۔۔ یہ بھی تو بتاؤ کے جہاد راس الاسلام ہے۔۔۔ یہ باتیں نہیں بتائی جاتیں۔۔۔ آج تک کبھی تبلغی جماعت یا بریلوی یا کسی اور تنظیم نے نوگیارہ کے بعد آواز بلند کی کے افغانستان، عراق، لیبا، یمن، شام میں جو سفاکی سے سنیوں کی نسل کی جارہی ہے وہ غلط ہے۔۔۔ بھائی میرے یہ بڑی الجھی ہوئی گھتی ہے اس کو حکمت اور ہوشیاری سے سلجھایا جائے گا تو سلجھے گی ورنہ ایک نیا گروہ نکل آئے گا نئے عقائد اور نئے نظریئے کو ساتھ لئے اور پھر باطل قوتوں نے اسکو بھی فنڈ دے کر اپنے ہی مقاصد کو پورا کرنا ہے۔۔۔
جیسا کے میں نے کہا کے مجھے بھی امیر المسلمین بننے کا بہت شوق ہے لیکن اس کا کرائیٹیریا کیا ہوگا؟؟؟۔۔۔ ان سوالوں پر بھی تھوڑی توجہ دیجئے۔۔۔ باقی آپ جو کررہے ہیں۔۔۔ اُس میں آپ کی جو بھی نیت ہے وہ اللہ کو ہی بہتر معلوم ہے لیکن عقل جو اللہ نے ہمیں دی ہے اس کو استعمال کرتے ہوئے اگر ہم تجزیہ کریں تو میرے مطابق آپ خود کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔۔۔ باقی ماشاء اللہ آپ کی دین سے محبت کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔۔۔ اللہ تعالٰی اس محبت میں مزید بڑھاوا دے اور آپ کی حفاظت فرمائے۔۔۔ آمین یارب العالمین۔