• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بدعتی کی مذمت :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
‫‏بدعتی اپنی بدعت کے مخالف حدیث سے بغض رکھتا ہے :‬


بقیہ کہتے ہیں : مجھ سے امام اوزاعی نے پوچھا :تم اس قوم کے بارے میں کیا کہتے ہو جو اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سے بغض رکھتیں ہیں ؟ کہتے ہیں : میں نے کہا : ایسی قوم بری قوم ہے . امام اوزاعی کہنے لگے :
" بدعتی کوئی بھی ہو اسے تم اس کی بدعت کے خلاف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث بیان کرو تو وہ اس حدیث سے بغض ہی رکھے گا "

______________________________________

قال بقية : قال لي الاوزاعي : يا ابا يحمد ! ما تقول في قوم يبغضون حديث نبيهم ؟ قال : قلت : قوم سوء ، قال : ليس من صاحب بدعة تحدثه عن رسول الله بخلاف بدعته الا ابغض الحديث .

[ شرح اصول اهل السنة ٨٨/٣ رقم ٦٣٩ ] ( اسناده صحيح )
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069

ابو حفص نيسابوري سے سوال کیا گیا بدعت کیا ہے ؟ کہنے لگے :

" احکام میں زیادتی کرنا ، سنتوں کو معمولی جاننا ، آراء و اہواء کی پیروی کرنا اور اقتداء و اتباع کو ترک کرنا ____ "

_____________________

سئل ابو حفص : (( ما البدعة ؟ )) فقال :

(( التعدي في الاحكام ، و التهاون بالسنن ، و اتباع الآراء و الاهواء ، و ترك الاقتداء و الاتباع . ))


[ طبقات الصوفية ص : ١٢٢ ]
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
‫‏بدعت كفر تك لے جاتی هے‬
==================

ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے هیں :

" چھوٹی بدعت آهسته آهسته بڑی هوتی چلی جاتی هے حتی كه بدعتی دین سے ایسے نكل جاتا هے جیسے آٹے سے دھاگه , , , , پس بدعت كے مفاسد ارباب بصائر هی جانتے هیں , اندھے تو اندھے پن كی تاریكی میں گمراه هیں ______

الله كا فرمان هے :

ترجمہ :: اور جسکے لئے اللہ نور نہیں بنائے گا اس کے لئے کوئی نور نہیں ہوگا

_______________________

قال الإمام ابن القيم -رحمه اللّٰه تعالى-:

(( البدع تستدرج بصغيرها إلى كبيرها حتى ينسلخ صاحبها من الدين كما تنسل الشعرة من العجين،
فمفاسد البدع لا يقف عليها إلا أرباب البصائر، والعميان ضالون في ظلمة العمى , قال اللّٰه تعالى: {ومن لم يجعل اللّٰه له نوراً فما له من نور} . ))


[ مدارج السالكين ١/٢٢٤ ]
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
جزاک اللہ خیر
اللہ هم سب کو الكتاب والسنة کی صحیح فهم عطاء کرے اور همارے اعمال کو الکتاب والسنہ کے موافق بنائے ۔ آمین
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
10653455_911249462276657_7890895180933962564_n.jpg



بدعتۤ = ہلاکت


-------------
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بے شک اللہ تعالی بدعتی آدمی کی توبہ کی قبولیت کے سامنے ایک آڑ (رکاوٹ) کر دیتا ہے جب تک کہ وہ بدعت نہیں چھوڑتا

---------------------------------------------------
(صحيح الترغيب للألباني : 54 ، ، الترغيب والترهيب : 1/66 ، ،
الزواجر : 1/99 ، ، لوائح الأنوار السنية : 1/203)
 

Usman Ali

مبتدی
شمولیت
جنوری 01، 2016
پیغامات
41
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
10
یہ image میں درود اور امام اعظم لکھنا پڑھنا، کس حدیث سے ثابت ہے؟؟ سنت یا بدعت۔۔۔۔


10805572_682013168562928_4466281313052191658_n-(1).gif
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,567
پوائنٹ
791
امام اعظم و اکرم ﷺ نے فرمایا :
محمد بن إسحاق , أنا أبو همام , نا حسان بن إبراهيم , عن محمد بن مسلم الطائفي , عن إبراهيم بن ميسرة , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من وقر صاحب بدعة فقد أعان على هدم الإسلام " (اسے امام بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیا )
اور مشکوۃ شریف میں ہے :
من وقر صاحب بدعة ؛ فقد أعان على هدم الإسلام
قال الألباني - المصدر: تخريج مشكاة المصابيح - الصفحة أو الرقم: 187
خلاصة حكم المحدث: حسن
’’ ابرہیم بن میسرہ مرسلاً روایت کرتے ہیں کہ :
جناب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جس نے کسی بدعتی کی توقیر کی ،تو اس نے (فی الحقیقت ) اسلام ڈھانے میں مدد دی ‘‘
یہ روایت مذکورہ سند سے تو مرسل ہے ، لیکن امام طبرانی نے (المعجم الاوسط حدیث نمبر : 6772 ) میں اسے موصول بھی بیان کیا ہے ؛
حدثنا محمد بن أبي زرعة، نا هشام بن خالد، نا الحسن بن يحيى الخشني، عن هشام بن عروة، عن أبيه، عن عائشة، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من وقر صاحب بدعة فقد أعان على هدم الإسلام»۔۔(المعجم الاوسط حدیث نمبر : 6772 )
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جس نے کسی بدعتی کی توقیر کی ،تو اس نے فی الحقیقت اسلام ڈھانے میں مدد دی ‘‘
ــــــــــــــــــــــــــــ۔
اور اس کی بہت اعلی شاہد صحیح مسلم کی درج ذیل حدیث ہے ،
رواه الإمام مسلم في صحيحه (1978) من حديث علي بن أبي طالب رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم ، ولفظه : ( لَعَنَ اللهُ مَنْ لَعَنَ وَالِدَهُ ، وَلَعَنَ اللهُ مَنْ ذَبَحَ لِغَيْرِ اللهِ ، وَلَعَنَ اللهُ مَنْ آوَى مُحْدِثًا ، وَلَعَنَ اللهُ مَنْ غَيَّرَ مَنَارَ الْأَرْضِ )
" والحدث هو الأمر الحادث المنكر الذي ليس بمعتاد ولا معروف في السنة . ))

امام مسلم رحمہ اللہ نے اپنی صحیح مسلم: (1978) میں علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً بیان کیا ہے اس کے الفاظ یہ ہے:
(اپنے والد کو لعنت کرنے والے پر اللہ کی لعنت ہو، غیر اللہ کیلئے ذبح کرنے والے پر اللہ کی لعنت ہو، بدعتی شخص کو پناہ دینے والے پر اللہ کی لعنت ہو، اور زمین کے ملکیتی نشانات تبدیل کرنے والے پر اللہ کی لعنت ہو)

اس حدیث کے عربی الفاظ میں "مُحْدِث" کا ذکر ہے اور "حَدَث" [اسم]سے مراد ایسا عمل ہے جو کہ سنت نبویہ میں پہلے متعارف نہ ہو۔
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
یہ image میں درود اور امام اعظم لکھنا پڑھنا، کس حدیث سے ثابت ہے؟؟ سنت یا بدعت۔۔۔۔
ںبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے آگے صلی اللہ علیہ وسلم (درود) لکھنا یا پڑھنا کیا بدعت ہے ؟؟؟

اور امام اعظم کا کیا مطلب ہوتا ہے وہ بتا دے -
 
Top