طارق فاروق
رکن
- شمولیت
- مئی 15، 2015
- پیغامات
- 8
- ری ایکشن اسکور
- 5
- پوائنٹ
- 43
السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
گزارش ہے کہ میں الحمدللہ قرآن وحدیث کی روشنی میں عقائد ونظریات رکھنے والا فرد ہوں لیکن میری مجبوری یہ ہے کہ میں بال بچے دار ہوں اور ایک جماعت (جماعت اسلامی) کے دفتر میں ملازم ہوں۔ کمپیوٹر کمپوزنگ وڈیزائننگ کے حوالے سے مکمل دسترس رکھتا ہوں(عربی،انگلش اور اردو) کمپوزنگ کا ماہر ہوں۔ لیکن تعلیم زیادہ نہ ہونے کی وجہ سے دیگر ادارے یا سرکاری ملازمت ملنا مشکل ہے۔ کمپیوٹر کے علاوہ کوئی کام نہیں جانتا ہوں۔گذشتہ کئی عرصہ سے قرآن وحدیث کا گہرائی سے مطالعہ کرنے کی وجہ سے میں اس ملازمت پر عدم اطمینان کا شکار ہوں لیکن پھر یہ سوچ کر تسلی رکھتا ہوں کہ جب مجھ سے کوئی غیر شرعی کام لیا جائے گا توانکار کردوں گا۔(سوچتا ہوں صحابہ بھی تو یہودیوں کے باغات وغیرہ میں کام کاج کرتے تھے) ۔جماعت اسلامی والے میرے عقائد کے خلاف بھی نہیں ہیں اور پوری طرح مجھ سے متفق بھی نہیں ہیں۔ اصلاح کی کوشش بھی جاری رکھتا ہوں کبھی بات مان لی جاتی ہے اور کبھی نہیں مانی جاتی۔ میں کیا کروں نوکری چھوڑ دوں اور کوئی مزدوری وغیرہ اختیار کرلوں یا اپنے عقائد کی حفاظت کرتے ہوئے ملازمت کرتا رہوں؟
دوسری عرض یہ ہے کہ میرے دفتر کے قرب وجوار میں کوئی اہلحدیث مسجد نہیں ہے اور اسی طرح گھر کی صورتحال ہے تو کیا میں جماعت اسلامی یا دیوبندی مکتبِ فکر کے افراد کے پیچھے نماز ادا کرسکتا ہوں یا انفرادی طور پر پڑھوں۔ گھر میں میرے بچے بھی (بڑا 14 سال پھر 12 اور پھر باقی ہیں) بیوی بھی ہے کیا ان کے ساتھ باجماعت نماز پڑھوں یا سفر کرکے اہلحدیث مسجد میں ہی نماز پڑھنا ضروری ہے؟