• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

برادرحسین رضی اللہ عنہ محمدبن حنفیہ کی طرف سے یزید بن معاویہ کی مدح وثناء بسندصحیح۔

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
شمولیت
دسمبر 22، 2013
پیغامات
146
ری ایکشن اسکور
115
پوائنٹ
49
میرے بھائیو اس مسئلہ میں بے جا طول کیوں اختیارکیاجاتاہے؟ساری علمی قوت کواس ایک مسئلہ میں کیوں لگایاجاتاہے؟یہ سب کچھ میری سمجھ سے باہرہے،سوشل میڈیاپہ جائیں تووہاں بھی یہی حال ہے،اللہ کے لیے اپنی علمی قوتوں کواس طرح بربادنہ کریں یہ ایک غیر ضروری مسئلہ ہے،اس میں توقف کرتے ہوئے اس معاملے کواللہ کے حوالے کردیں،یہ خدائی معاملات ہیں جن میں ہمیں دخل دینے کا کوئی حق نہیں ہے،اللہ پاک نے قیامت کوہم سے یزیدکے بارے میں نہیں پوچھناہے بلکہ ہم ہمارے اعمال کے متعلق سوال ہوناہے جس کی ہم سب کوفکرکرنے کی ضرورت ہے،لوگ شرک وبدعت کی گمراہیوں کاشکارہیں انہیں راہِ حق کی رہنمائی کریں اپنے اصل مقصدسے منسلک رہیں اس میں ہمارے لیے خیراور بہتری ہے
اللہ ہم سب کو راہِ حق پہ قائم رکھے آمین
إن أریدإلاالإصلاح مااستطعت
مرادِمانصیحت است وکردیم
باحوالۂ خداکردم ورفتیم
ادنی خادم:عبدالمجیدمحمدحسین بلتستانی
 

قمرالزمان

مبتدی
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
15
ری ایکشن اسکور
10
پوائنٹ
6
محترم خضر حیات صاحب مجاہیل جیسے الفاظ سے گریز کریں ورنہ ہم کہینگے تو شکایت ہوگی۔ جہاں تک اس روایت کا تعلق ہے تو کفایت اللہ سنابلی نے جواب دینا جو اگلے ماہ تک انتظار کا کہہ رہے ہیں۔ اور ہم نے ایک عدد اور کفایت اللہ سنابلی کے لیے سوال چھوڑا تھا اوپر ان پر کچھ تبصرہ نہیں کیا،گذارش ہے ان پر بھی تبصرہ کر دیں۔

اور میرا ایک سوال ہے آپ سے اگر یزید کا کسی بھی معرکہ میں کوئی قصور نہیں تھا بلکہ بقول آپکہ وہ نمازی سچا اور نیک مومن تھا تو آپ سے گذراش ہے آپ ان علماءٰ و محدثین کے بارے میں کیا فرمانا پسند کرینگے جنہوں نے یزید کو فاسق فاجر کافر کہا اور لعنت دینے کا فتوی تک صادر کر دیا ہے؟؟ اور تو علامہ ابن تیمیہ،ابن حزم نے بھی مجبورا کہیں پر یزید کو واقعہ حرہ کا قصور وار ٹھرایا ہے یا دوسرے الفاظوں میں یہ کہہ دیں کہ جو واقعہ حرہ کی صورت میں رونما ہوا وہ بڑا منفی تھا۔؟؟؟
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
محترم خضر حیات صاحب مجاہیل جیسے الفاظ سے گریز کریں ورنہ ہم کہینگے تو شکایت ہوگی۔ جہاں تک اس روایت کا تعلق ہے تو کفایت اللہ سنابلی نے جواب دینا جو اگلے ماہ تک انتظار کا کہہ رہے ہیں۔ اور ہم نے ایک عدد اور کفایت اللہ سنابلی کے لیے سوال چھوڑا تھا اوپر ان پر کچھ تبصرہ نہیں کیا،گذارش ہے ان پر بھی تبصرہ کر دیں۔ [/h2]
جو کچھ آپ نے تعارف کروایا ہے اس کے مطابق آپ بتادیں آپ کے لیے کون سا لقب اچھا رہے گا ۔ آپ کا شناختی نام صرف ظاہر ہو رہا ہے ۔ رفع جہالت کے لیے اصطلاحا یا عرفا کسی بھی صورت میں صرف نام کا معلوم ہونا کافی نہیں ۔
آپ کا طرز تخاطب بتارہا ہے کہ آپ کم از کم شیخ کفایت اللہ صاحب سے خود کو ارفع سمجھتے ہیں جس کے لیے علی الأقل اتنی پہچان تو کروادیں جتنا لوگ شیخ کو جانتے ہیں ۔
نام وغیرہ اور جو اس فورم میں ان ہونے کے لیے رقائرمنٹس تھیں وہ سب لکھ کر ہی جوائن ہوا ہوں اس فورم پر اب کیا تعارف کرائیں ؟؟ جو پوچہیں آپ ؟
اپنا اصلی نام بتادیں ۔
درسگاہ جس سے پڑھے ہوئے ہیں ۔
فی الوقت علمی مصروفیات کیا ہیں ؟
چند ایک تصانیف کے نام ؟ اگر ہیں تو ورنہ چند مضامین جو آپ کے قلم سے نکلے ہیں ۔
فورم پر تشریف لانے کا محرک کیا بنا ؟
یہ چند ایک سوالات میرے ذہن میں آئے ہیں اگر آپ اس سے بھی اچھا یا تفصیلا یا مختلف انداز سے تعارف کروانا چاہییں تو آپ بہتر جانتے ہیں ۔
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
محترم قمرالزمان صاحب !
شیخ کفایت اللہ صاحب آپ کے لیے بھی مشورہ اور درخواست ہے کہ آپ ماشاء اللہ ایک قابل اعتماد عالم دین ہیں فورم کی دنیا میں اس طرح کے ’’ مجاہیل ‘‘ سے تعارف کے بعد ہی بحث و مباحثہ بڑھائیں تو آپ کا بہت سا قیمتی وقت بچ سکتا ہے ۔
یہ ایک نا مناسب جملہ ہے
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
محترم خضر حیات صاحب مجاہیل جیسے الفاظ سے گریز کریں ورنہ ہم کہینگے تو شکایت ہوگی۔ جہاں تک اس روایت کا تعلق ہے تو کفایت اللہ سنابلی نے جواب دینا جو اگلے ماہ تک انتظار کا کہہ رہے ہیں۔ اور ہم نے ایک عدد اور کفایت اللہ سنابلی کے لیے سوال چھوڑا تھا اوپر ان پر کچھ تبصرہ نہیں کیا،گذارش ہے ان پر بھی تبصرہ کر دیں۔

اور میرا ایک سوال ہے آپ سے اگر یزید کا کسی بھی معرکہ میں کوئی قصور نہیں تھا بلکہ بقول آپکہ وہ نمازی سچا اور نیک مومن تھا تو آپ سے گذراش ہے آپ ان علماءٰ و محدثین کے بارے میں کیا فرمانا پسند کرینگے جنہوں نے یزید کو فاسق فاجر کافر کہا اور لعنت دینے کا فتوی تک صادر کر دیا ہے؟؟ اور تو علامہ ابن تیمیہ،ابن حزم نے بھی مجبورا کہیں پر یزید کو واقعہ حرہ کا قصور وار ٹھرایا ہے یا دوسرے الفاظوں میں یہ کہہ دیں کہ جو واقعہ حرہ کی صورت میں رونما ہوا وہ بڑا منفی تھا۔؟؟؟
تاریخی تجزیہ کا یہ مسلمہ اصول ہے کہ جو شخص کسی دوسرے شخص کے معاملے میں متعصب ہو، اس کی اس شخص کے بارے میں بات کو قبول نہ کیا جائے۔ یزید بن معاویہ رح پر جو بدکاری ، شراب نوشی ، اور ظام و کفر و الحاد کے جو الزامات لگاے گئے ہیں ان روایات کی یا تو سند ہی نہیں ملتی یا پھر اگر ملتی ہے تو اس میں ہشام کلبی، محمّد بن عمر الواقدی اور ابو مخنف لوط بن یحییٰ نظر آتے ہیں۔ یہ تینوں موصوف نہ صرف کذاب مشہور ہیں بلکہ غالی شیعہ تھے - بعد کے معتدل مورخ جیسے ابن جریر طبری رح ، ابن اثیر رح وغیرہ نے زیادہ تر انہی تینوں سے روایات کو اخذ کیا ہے لیکن ان روایات کے صحیح ہونے پر کوئی دلیل قائم نہیں کی-

دوسری بات یہ کہ اگر یزید بن معاویہ رح یہ افعال کھلے عام انجام دیتے تھے تو صحابہ کرام بشمول سعد بن ابی وقاص، ابن عمر اور ابن عباس رضی اللہ عنہم کبھی اس کی بیعت نہ کرتے۔ اور اگر وہ شراب نوشی یا بدکاری چھپ کر کرتے تھے ۔ تو ایسی صور ت میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان راویوں کو کیسے علم ہوا کہ وہ چھپ کر یہ کام کرتے تھے ؟ کیا یہ راوی خود بھی اس کے شریک مجلس رہے تھے یا یزید بن معاویہ رح نے خود آ کر ان کے سامنے اپنی بدکاریوں کا اعتراف کیا تھا؟ یہی وہ جواب ہے جو حضرت علی کے تیسرے بیٹے اور حسین رضی اللہ عنہما کے چھوٹے بھائی محمد بن علی رحمہ اللہ، جو کہ اپنی والدہ کی نسبت سے ابن حنفیہ کے نام سے مشہور ہیں، نے ان معترضین کو دیا تھا (جو اس مراسلے میں تفصیل سے کفایت الله صاحب نے بیان کیا ہے)
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
اس معاملے میں خاموشی ہی بہتر ہے اگر ابن حنفیہ نے یزید رح کی تعریف کی ہے تو اس کے بارے یہ کہا جا سکتا ہے کہ حکمران کی تعریف تو کوئی ڈر کر بھی کر سکتا ہے یہ مسلمانوں مین ایک فتنہ ہے اس سے بچنا ہی بہتر ہے جمہور نے اس خاموشی اختایار کی ہے اس لیے ہم بھی خاموشی ہی اختیار کرتے ہیں
 
شمولیت
دسمبر 22، 2013
پیغامات
146
ری ایکشن اسکور
115
پوائنٹ
49
اگرشیخ خضرحیات صاحب کی بات درست ہے توفارسی کاایک مقولہ ہے:” ہم چُماں دیگرے نیست“
ہمارے ایک استاد مرحوم اس کواس طرح ادا کرتے تھے ” ہم چماں ڈنگرے نیست“
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
اگرشیخ خضرحیات صاحب کی بات درست ہے توفارسی کاایک مقولہ ہے:” ہم چُماں دیگرے نیست“
ہمارے ایک استاد مرحوم اس کواس طرح ادا کرتے تھے ” ہم چماں ڈنگرے نیست“
کوئی مزاحیہ بات لگ رہی ہے لیکن پھر بھی ترجمہ کریں تاکہ سمجھ آسکے ۔
عبدالمجید بلتستانی صاحب
حافظ عمران الٰہی صاحب
 
شمولیت
دسمبر 22، 2013
پیغامات
146
ری ایکشن اسکور
115
پوائنٹ
49

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top