جب آپ نے اتنی زحمت کی ہی تھی تو ان روایات کی صحت بھی درج فرمادیتے ان علماء کی کتب سے تو کوئی بات تھی جس طرح میں اکثر جب کوئی روایت پیش کرتا ہوں تو اس کی صحت کے متعلق علماء کی رائے بھی پیش کردیتا ہوں
جناب اہل سنت نے تو اپنی کتب کی اس قدر خدمت کی ہے اور اس قدر کھلے جذبے سے کی ہے کہ ہر کوئی اس سے فائدہ اٹھا رہا ہے ۔
کبھی آپ نے کسی شیعی کتاب کی روایت کا تذکرہ کیا ہو اور اس پر اسی طرح اپنی علماء کے حوالے پیش کیے ہوں ؟
جس طرح سنیوں نے الدر السنیہ بنائی ہے کیا شیعہ حضرات نے بھی اپنے مصادر حدیثیہ کی اس انداز سے کوئی خدمت کی ہے ؟
چند لحظات کے اندر شاملہ سے ہر چیز دیکھی جاسکتی ہے کیا شیعہ نے بھی دین کی خدمت میں کوئی ایسا کام کیا ہے ؟
دیکھتے ہیں بھلا آپ صرف دوسروں کے خرچے پر ہی عیش کرنے والے ہیں یا پھر خود اپنے پاس بھی کچھ ہے ۔