• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بعض محرمات جسے لوگوں نے آسان سمجھ لیا ہے قسط ٢

شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
(۲)۔جادو
اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:
اِجْتَنِبُوْ السّبْعَ الْمُوْبِقَاتِ اَلشِّرْکُ بِاللّٰہِ وَالسَّحْرُ وَقَتْلُ النَّفْسِ الَّتٰی حَرََّمَ اللَّہُ اِلَّا بِالْحَقِّ وَاَکْلُ الرِّبٰی وَاَکْلُ مَالُ الْیَتِیْمِ وَالتَّوَلَیی یَوْمَ الزَّحَفِ وَقَذَفَ الْمُحْصِنَاتَ الْمُوْمِنَاتِ الْغَاْفِلَاْتِ
سات ہلاک ہونے والی چیزوں سے اجتناب کرو اللہ کے ساتھے شرک ،جادو، ناحق کسی نفس کا قتل جسے اللہ نے حرام کیا ہو، سود کھانا ،اور یتیم کا مال کھانا،لڑائی کے میدان سے بھاگنا،کسی پاک دامن مومنہ بھولی بھالی پر الزام لگانا۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
مَنْ اَتَی کَاْھِنًااَوْ عَرَّاْفًافَصَدَّقَہُ بِمَایَقُوْلُ فَقَدْ کَفَرَبِمَا اُنْزِلَ عَلیٰ مُحَمَّدْﷺ
جو شخص کسی کاھن ونجومی کے پاس آتا ہے اور اس کی تصدیق کرتا ہے تو وہ اس چیز کو ٹھکراتاہے جو نبی ﷺ پرنازل کی گئی ۔ (احمد)( صحیح الجامع:۵۹۳۹)
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
مَنْ اَتَی عَرَّاْفًافَسَاَلَہُ عَنْ شَیْءٍ لَمْ تُقْبَلْ لَہُ صَلَاتَہُ اَرْبَعِیْنَ لَیْلَۃً
(صحیح مسلم :ج۴،۱۷۵)
(۳)۔بدعت
اللہ تعالی نے فرمایا:
قُلْ إِن کُنتُمْ تُحِبُّونَ اللّہَ فَاتَّبِعُونِی یُحْبِبْکُمُ اللّہُ
وَیَغْفِرْ لَکُمْ ذُنُوبَکُمْ وَاللّہُ غَفُورٌ رَّحِیمٌ
کہہ دو !اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری اتباع کرو(اگر ایساکرو گے) تو اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہوں کو معاف کر دے گا اور اللہ بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے ۔ (آل عمران۳:۱۳)
اللہ جل شانہ نے بیان فرمایا:
قُلْ أَطِیعُواْ اللّہَ وَالرَّسُولَ
فإِن تَوَلَّوْاْ فَإِنَّ اللّہَ لاَ یُحِبُّ الْکَافِرِینَ

آپ ان سے کہہ دیجئے ! اللہ اور رسول کی اطاعت کرو اور اگر وہ پیٹھ پھیریں تو(یاد رکھیں) اللہ کافروں کو پسند نہیں کرتا۔(آل عمران ۳: ۳۲)
اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:
فَاِنَّہُ مَنْ یَعِشْ مِنْکُمْ بَعْدِیْ فَسَیَریْ اِخْتِلَافًا کَثِیْرًا فَعَلَیْکُمْ بِسُنَّتِیْ وَسُنَّتِ الْخُلَفَاءِ الْمَہْدِیِّنَ الرَاْشِدِیْنَ تَمَسَّکُوْ بِھَا وَعَضُّوْا عَلَیْہَا بِالنَّوَاْجِذِ وَاِیَّاکُمْ وَمُحْدَثَاتِ الْاُمُوْرُ فَاِنَّ کُلَّ مُحْدَثَۃٍ بِدْعَۃْ وَکُلُّ بِدْعَۃٍ ضَلَاْلَۃْ ۔
صحیح:( صحیح الجامع)(۲۵۴۹)
اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا:
کُلُّ بِدْعَۃٍ ضَلَالَۃٌ وَکُلُّ ضَلَالَۃٍ فِی النَّارِ
ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی جہنم میں لے جانے والی ہے۔ (النسائی :۱۵۷۸:صلاۃ العیدین :کیف الخطبہ :جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ )
اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا:
فَإِنَّ خَیْرَ الْحَدِیثِ کِتَابُ اللَّہِ
وَخَیْرُ الْہُدَی ہُدَی مُحَمَّدٍ
وَشَرُّ الْأُمُورِ مُحْدَثَاتُہَا وَکُلُّ بِدْعَۃٍ ضَلَالَۃٌ

بلاشبہ سب سے بہترین بات اللہ کی کتاب ہے اور سب سے بہتر طریقہ محمد ﷺ کا طریقہ ہے اور تمام کاموں میں سب سے برا کام بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے ۔
(احمد ،مسلم ،نسائی ،ابن ماجہ :جابر ر اللہ عنہ ) (صحیح الجامع :۱۳۵۳)
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
السلام علیکم
کوئی بھائی میرا مسئلہ حل کرسکتے ہیں وہ یہ کہ میں جب بھی عربی عبارت فورم پر پیسٹ کرتا ہوں تو وہ ٹوٹ ٹوٹ نظر آتی ہے؟
کیا اس کا کوئی حل ہے اگر ہے تو ضرور بتائیں اللہ آپ کو اس کا اجر دے ۔
والسلام علیکم
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
کوئی بھائی میرا مسئلہ حل کرسکتے ہیں وہ یہ کہ میں جب بھی عربی عبارت فورم پر پیسٹ کرتا ہوں تو وہ ٹوٹ ٹوٹ نظر آتی ہے؟
کیا اس کا کوئی حل ہے اگر ہے تو ضرور بتائیں اللہ آپ کو اس کا اجر دے ۔
والسلام علیکم
شاید آپ کے پاس عربی فونٹ انسٹال نہ ہوں،آپ محدث فورم کے لوگو کے نیچے جو تحریر ہے وہاں سے دو عربی فونٹس ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر لیں۔
 
Top