• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بعض محرمات جسے لوگوں نے آسان سمجھ لیا ہے

شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
بعض محرمات جسے لوگوں نے آسان سمجھ لیا ہے
(۱)۔
شرک
یُثَبِّتُ اللّہُ الَّذِیْنَ آمَنُواْ بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِیْ الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا وَفِیْ الآخِرَۃِ وَیُضِلُّ اللّہُ الظَّالِمِیْنَ وَیَفْعَلُ اللّہُ مَا یَشَاءُ (سورہ ابراہیم :27)
اللہ قول ثابت کے ذریعے سے ایمان والوں کی دنیا اور آخرت کی زندگی میں مدد فرمائیگا اور اللہ ظالموں کو گمراہ کرتا ہے اور اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
اَلََاْ لِلّٰہِ دِیْنُ الْخَاْلِصْ وَالَّذِینَ اتَّخَذُوا مِن دُونِہِ أَوْلِیَاء
مَا نَعْبُدُہُمْ إِلا لِیُقَرِّبُونَا إِلَی اللَّہِ زُلْفَی
إِنَّ اللَّہَ یَحْکُمُ بَیْنَہُمْ فِی مَا ہُمْ فِیہِ یَخْتَلِفُونَ
إِنَّ اللَّہَ لا یَہْدِی مَنْ ہُوَ کَاذِبٌ کَفَّارٌ

یقیناخالص دین اللہ کیلئے ہے اور جن لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر دوسروں کو اپنا ولی اور مددگار بنالیا ہے(وہ کہتے ہیں)ہم ان کی عبادت کرتے ہیں تو صرف اس لئے کہ وہ ہمیں اللہ کے قریب کردیں۔اللہ ان کے درمیان فیصلہ کردے گا جس کے بارے میں وہ جھگڑرہے ہیں۔اللہ تعالیٰ جھوٹوں اور کافروں کو ہدایت نہیں دیتا ۔(الزمر۳۹ :۳)
اللہ تعالی نے فرمایا :
وَیَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللّہِ مَا لاَ یَمْلِکُ لَھُمْ رِزْقًامِنَ السَّمَاوَاْتِ وَالْاَرْضِ شَیْءًا وَلَاْ یَسْتَطِیْعُوْنَ فَلاَ تَضْرِبُواْ لِلّہِ الأَمْثَالَ إِنَّ اللّہَ یَعْلَمُ وَأَنتُمْ لاَ تَعْلَمُونَ:
اللہ کے سوا ان کی عبادت کرتے ہیں جو آسمانوں اور زمینوں میں تمہارے رزق کے کچھ بھی ماکل نہیں ہین اور نہ اس کی طاقت ہی رکھتے ہیں تو تم اللہ کے لئے مثالیں نہ بیان کرو ،بیشک اللہ جانتاہے اور تم نہیں جانتے ہو ۔ (نحل ۱۶:۷۴)
عَنْ عِیسَی (بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی) قَالَ
دَخَلْتُ عَلَی عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُکَیْمٍ أَبِی مَعْبَدِ الْجُہَنِیِّ أَعُودُہُ وَبِہِ حُمْرَۃٌ
فَقُلْنَا أَلَا تُعَلِّقُ شَیْءًا ۔ قَالَ الْمَوْتُ أَقْرَبُ مِنْ ذَلِکَ
قَالَ النَّبِیُّ مَنْ تَعَلَّقَ شَیْءًا وُکِلَ إِلَیْہِ

عیسی بن عبدالرحمن بن ابی لیلی بیان کرتے ہیں میں عبد اللہ بن عکیم ابی معبد الجھنی رضی اللہ عنہ کی عیادت کیلئے پہنچاتو انھیں حمرہ یعنی چیچک کی بیماری تھی ہم نے کہا کہ آپ کوئی چیز کیوں نہیں لٹکا لیتے ،تو انھوں نے کہا:موت اس سے زیادہ بہتر ہے ،اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا : جس نے کسی چیز کو لٹکایا تو اسی کے سپرد کر دیا گیا ۔(ترمذی :عبد اللہ بن عکیم ابی معبد الجھنی رضی اللہ عنہ ) (حسن لغیرہ :صحیح الترغیب :۳۴۵۶)
اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:
مَنْ عَلَّقَ تَمِیْمَۃً فَقَدْ أَشْرَک
جس نے تعویذ لٹکایا اس نے شرک کیا ۔
(احمد ،حاکم :عقبہ بن عامررضی اللہ عنہ ) (صحیح الجامع :۶۳۹۴:صحیح )
پہلی قسط​
 
Top