• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بغاوت نہیں دعوت !!!!

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,095
پوائنٹ
1,155
بھائی بریلویوں کے نزدیک آپ ابوبصیر خارجی ہیں، کیونکہ آپ مزاروں پر سجدے، رکوع، غیراللہ کی نذرونیاز وغیرہ کو حرام سمجھتے ہیں اور ان کاموں کے مرتکبین کو مشرک سمجھتے ہیں۔ اسی لیے ابوبصیر کا تعلق خوارج سے ہے۔ تو کیا آپ ان کی باتوں سے اتفاق کرنا چاہیں گے؟
 

ابو بصیر

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
1,420
ری ایکشن اسکور
4,198
پوائنٹ
239
بھائی بریلویوں کے نزدیک آپ ابوبصیر خارجی ہیں، کیونکہ آپ مزاروں پر سجدے، رکوع، غیراللہ کی نذرونیاز وغیرہ کو حرام سمجھتے ہیں اور ان کاموں کے مرتکبین کو مشرک سمجھتے ہیں۔ اسی لیے ابوبصیر کا تعلق خوارج سے ہے۔ تو کیا آپ ان کی باتوں سے اتفاق کرنا چاہیں گے؟
کیا یہ خوارج کی تعریف ہے ؟؟؟
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,095
پوائنٹ
1,155
کیا یہ خوارج کی تعریف ہے ؟؟؟
میں نے خوارج کی تعریف بیان کی ہی نہیں ہے، میں نے تو صرف پوچھا ہے کہ بریلوی ایسا کہتے ہیں، اگر آپ ان کی بات سے متفق نہیں ہیں تو آپ بتانا پسند کریں کہ کیوں؟ آپ اگر ان کو مشرک کہہ کر خارجی نہیں ہیں تو وہ آپ کو کیوں خوارج سمجھتے ہیں؟
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

مراسلہ نمبر 1 پر میری رائے: اس وقت تو دنیا کا سسٹم چل رہا ھے اس پر نہ تو بغاوت سے کام چلنے والا ھے اور نہ ہی دعوت سے، جب تک اللہ سبحان تعالی کی طرف سے تبدیلی کا کوئی راستہ پیدا نہ ہو۔

پچھلے دنوں کچھ پروگرام سے بہت باتوں کا علم ہوا کہ پاکستان میں الیکشن پر بھی تمام فنڈنگ امریکہ سے ہوتی ھے، کون وزیر اعظم ہو گا اور کون صدر وغیرہ۔

تھوڑا پیچھے جائیں تو فوجی امداد بھیا وہیں سے ھے۔ اور اس کے علاوہ قرضہ جات بھی، جس پر کچھ نہ کچھ گروی رکھنے کے طور پر خفیہ میں کچھ ناجائز معاہدے ہوتے ہیں۔

چند سال پہلے کسی پروگرام میں کسی نے اٹلی سے فون پر بات کی تھی لاء سپشلسٹ اینکر سے کہ عمران خان کی بھی اگر حکومت آ جاتی ھے تو اسے بھی امریکہ کے ساتھ مل کر چلنا پڑے گا، اس کے بغیر کوئی ملک نہیں چل سکتا ورنہ پابندیاں لگنے سے ملک میں فاقہ کی نوبت آ سکتی ھے، اگر عوام کہے کہ ہم روکھی سوکھی لیں گے تو یہ کہنے کی باتیں ہیں ایسا نواز شریف کے ایٹمی دھماکہ سے پہلے بھی عوام نے کہا تھا اور چند پابندیوں کی وجہ سے عوام نے شور مچانا شروع کر دیا تھا۔ جس پر پھر نواز حکومت کا تخت الٹ دیا گیا۔ امریکہ کے لئے کوئی مشکل نہیں اگر ایسا نہیں تو پھر صدام، قزافی جیسا ہی سہی یا ملک کے اندر حالات ایسے پیدا کر دیتا ھے کہ بعد میں اسے اپنی مرضی سے موڑ سکے۔

داخلی بغاوت جیسا کہ مراسلہ میں درج ھے اس کا نہ ہونا ہی عقلمندی ھے کیونکہ حکومت وقت سے کسی بھی طرح بغاوت نہیں کی جا سکتی عوام کے چند بندوں سے مل کر اگر ایسا ہو تو رزلٹ برا ہی نکلتا ھے، قتل و غارت کے سواہ کچھ نہیں ہوتا، مار پٹائی ہوتی ھے جیلوں میں ڈال دیا جاتا ھے اگر کسی بھی طرح حالات بہتر ہونے پر اگر چھوٹ گئے تو مقدمات میں عمر گزر جاتی ھے۔

دعوت کا سلسلہ علماء کی طرف سے نہیں ہو سکتا کیوںکہ حکومت تک ان کی آواز نہیں پہنچ سکتی اس پر علماء اگر صوبائی و قومی اسمبلی ممبران تک اپنی آواز دعوت کی شکل میں پہنچاتے ہیں تو بھی اس کو آگے
پہنچانے کا عمل درمیان میں ہی رہ جائے گا۔

سیاق و سباق سے جیسا چل رہا ھے ویسا ہی چلتا رہے گا ملکی حالات بیرونی قوتوں نے خراب کئے ہوئے ہیں اور نئی حکومت بھی جن کی مہربانی سے وجود میں آئی ھے یہ شائد ان کے بس کا بھی کام نہیں۔

اللہ سبحان تعالی ہی کوئی فضل و کرم کر دے تو سب بہتر ہو سکتا ھے ورنہ بغاوت اور دعوت سے حالات بہتر ہونے والے نہیں۔

والسلام
 

ابو بصیر

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
1,420
ری ایکشن اسکور
4,198
پوائنٹ
239
میں نے خوارج کی تعریف بیان کی ہی نہیں ہے، میں نے تو صرف پوچھا ہے کہ بریلوی ایسا کہتے ہیں، اگر آپ ان کی بات سے متفق نہیں ہیں تو آپ بتانا پسند کریں کہ کیوں؟ آپ اگر ان کو مشرک کہہ کر خارجی نہیں ہیں تو وہ آپ کو کیوں خوارج سمجھتے ہیں؟

کیا آپ کو کسی بریلوی نے ایسا کہا ہے ؟؟؟
اگر کہا ہے تو مہربانی فرما کر بتا دیں آپ کیا کریں گے ؟؟

جزاک اللہ خیرا
 

ideal_man

رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
498
پوائنٹ
79
محترم یہاں لفظ بغاوت سے کیا مراد ہے؟
آپ اسے بغاوت کا نام دیتے ہیں دوسرا اسے جہاد کہتا ہے۔
وقت اور ضرورت اصل بنیاد ہے جہاں اور جب دعوت کی ضرورت ہو وہاں اس کی اپنی اہمیت ہے،
لیکن جہاں اور جب جہاد فی سبیل اللہ کی ضرورت ہو وہاں دعوت اہم اور لازم کیوں کر ہوسکتی ہے۔
محترم شرعی احکام کا تعلق وقت اور ضرورت کے تحت دین و شریعت کے مزاج سے ہے۔
اگر کوئی انسان وقت، ضرورت اور دین و شریعت کے مزاج کو بالاے طاق رکھ کر اپنی عقل پر چلنا شروع کردے تو وہ ایسے ہی پوسٹرز میں اپنا وقت برباد کردیتا ہے۔
اللہ رب العالمین سمجھ عطا فرمائے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,095
پوائنٹ
1,155

کیا آپ کو کسی بریلوی نے ایسا کہا ہے ؟؟؟
اگر کہا ہے تو مہربانی فرما کر بتا دیں آپ کیا کریں گے ؟؟

جزاک اللہ خیرا
جی ہاں اور ایک فورم پر مبشر احمد ربانی صاحب کی کتاب "کلمہ گو مشرک" سے جب میں نے اقتباس ٹائپ کر کے پوسٹ کیے تو اس بریلوی کا شیخ مبشر احمد ربانی پر جو تبصرہ تھا وہ یہ تھا کہ مصنف نے کتاب میں سارا زور کلمہ گو مسلمانوں کو مشرک بنانے پر لگا دیا ہے۔
ایسی صورتحال میں تو آپ بتائیں کہ آپ ان کو کیا جواب دیں گے؟
 
Top