الحمدللہ کسی بھی حدیث سے غیر متفق نہیں چاھے حدیث ضعیف ہی کیوں نہ ہو اور صحیح حدیث کی شان ہی کچھ اور ہوتی ہے سبحان اللہ ہاں یہ ضرور ہے کہ میں ہر ہر صحیح حدیث پر عامل نہیں بلکہ صرف ان احادیث پر عمل کرتا ہوں جو سنت کے درجہ میں ہیں عام فہم جواب تو یہی ہے جبکہ آپ غیر مقلدین کا دعوٰی یہی ہوتا ہے کہ آپ لوگ ہر صحیح حدیث پر عمل کرتے ہیں جبکہ ہوتا اس کے برعکس ہے شاید کسی حدیث پر من و عن عمل کرتے ہوں مگر اس عمل کے مخالف کئی کئی احادیث کو چھوڑتے بھی ہیں یعنی دعوٰی ہر صحیح حدیث پر عمل کا اور جب عمل کریں تو دوسری صحیح احادیث کو چھوڑ دینا ۔
اب میں آپ کو اور
محمد نعیم یونس صاحب کو بتاتا ہوں کہ میں کس بات سے غیر متفق ہوں
ہائی لائٹ کردہ الفاظ بھی اگر حدیث ہیں تو آپ بتادیں ؟ یا
محمد نعیم یونس صاحب بتادیں ؟
سنت کہنے والا کون ہے ؟
امتی ہی ہے ناں یا معاذاللہ کوئی نبی ہے یا اللہ ؟
اسی لئے میں نے چند سوالات پوچھ ڈالے تھے
کیونکہ
کسی صحیح صریح غیر معارض حدیث میں یہ صراحت موجود نہیں کہ آمین زور سے کہنی ہے اور زور کتنا لگانا ہے ۔
یہ تو وضاحتیں ہوتی ہیں جن سے کسی بھی نام نہاد اہل حدیث کو مجھ سے پہلے اعتراض ہونا چاھئیے ، اور جو احادیث پیش کی گئی ہیں ان میں سے حدیث میں سے
جہر کا لفظ کسی نے نہیں دکھایا ،
یاد رہے حدیث کا لفظ امتی کا نہیں ۔
شکریہ