- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,588
- ری ایکشن اسکور
- 6,779
- پوائنٹ
- 1,207
بلند اخلاق
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ مَعَالِيَ الْأَخْلَاقِ وَیَکْرَہُ سَفْسَافَھَا (صحیح الجامع الصغیر، رقم: ۱۸۸۹)
''یقینا اللہ تعالیٰ بلند اخلاق کو پسند فرماتا ہے۔''
شرح...: رسول رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق اللہ تعالیٰ نے قرآن میں لکھا ہے:
{وَإِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيمٍ} [القلم:۴]
''کہ بے شک تو بہت بڑے اخلاق پر ہے۔ ''
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إِنَّمَا بُعِثْتُ لِأُتَمِّمَ مَکَارِمَ الْأَخْلَاقِ (سلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ، رقم: ۴۵۔)
''مجھے اخلاقی قدریں مکمل کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔''
اعلیٰ اخلاق کامل ایمان کی نشانی ہے
کیونکہ مصطفی علیہ السلام نے فرمایا:
أَکْمَلُ الْمُؤْمِنِیْنَ إِیْمَانًا أَحْسَنُھُمْ خُلُقًا (صحیح سنن أبي داود، رقم: ۳۹۱۶۔)
''مومنوں میں سے کامل ایمان والا وہ ہے جس کا اخلاق ان سب سے زیادہ اچھا ہے۔''