ماریہ انعام
مشہور رکن
- شمولیت
- نومبر 12، 2013
- پیغامات
- 498
- ری ایکشن اسکور
- 377
- پوائنٹ
- 164
اللہ تعالی نے ہمیں پاک اور طیب چیزیں کھانے کا حکم دیا اور وہ چیزیں جو ہمارے جسم اور روح کے لیے مضر ثابت ہو سکتی تھیں ان سے منع فرما دیا۔۔
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُلُوا مِن طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ وَاشْكُرُوا لِلَّـهِ إِن كُنتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ ﴿١٧٢﴾
سؤر کا گوشت اللہ نے ہمارے لیے حرام قرار دیا ہے ۔۔۔علماء نے اس کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ سؤر ایک بے حیا جانور ہے اور بے حیائی کے اثرات اس کو کھانے والے کے جسم میں منتقل ہو جاتے ہیں ۔۔۔
اس سے ثابت ہوا کہ انسان کی خوراک اس کے اخلاق و کردار کو متاثر کرتی ہے
آج کل ہماری خوراک کا ایک لازمی جزو چکن ہے ۔۔۔اس کی عادات واطوار کا اگر ہم مشاہدہ کریں تو یہ حقیقت ہم پر آشکار ہوتی ہے کہ بحیثیت مجموعی ہماری قوم میں چکن کے اثرات سرایت کر چکے ہیں
برائلر مرغی ایک انتہائی سست پرندہ ہے ۔۔۔جس جگہ یہ انڈے سے نکلتا ہے اسی مقام پر بیٹھے بیٹھے اس کو دانہ فراہم کیا جاتا ہے ۔۔اور اسی جگہ سے پکڑ کر اس کو ذبح کر دیا جاتا ہے۔۔۔اس کے مقابلے میں دیسی مرغی اپنی خوراک کے لیے خود تگ ودو کرتی ہے ۔۔بھاگ دوڑ کر تی ہے ۔۔انتہائی پھرتیلی ہوتی ہے۔۔اگر ہم آج کی نسل کا اس نسل سے موازنہ کریں جس کی خوراک دیسی مرغی تھی تو اخلاق و کردار اور عادات کا یہ فرق واضح ہو جائے گا ۔۔۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ممکنہ حد تک اپنی نئی نسل کو ایسی خوراک کے اثراتِ بد سے محفوظ رکھیں ۔۔۔برائلر کی جگہ دیسی مرغی یا بکرے کا گوشت استعمال کریں ۔۔۔۔خواہ ہفتے میں ایک بار ہی سہی۔۔۔۔زبان کے چسکوں سے زیادہ سادہ ‘اور زودہضم خوراک کو ترجیح دیں۔۔۔۔ روزانہ چکن کھانے کی بجائے ہفتے میں ایک بار معیاری گوشت کھائیں۔۔اگر ممکن ہو تو سبزیاں گھر میں اگا لیں ۔۔۔بازار سے پسے پسائے مصالحوں کی جگہ ثابت خرید کر انھیں گھر میں پیس لیں۔۔۔ہوٹلنگ کرنے کی بجائے گھرکے کھانے کو ترجیح دیں۔۔
اللہ تعالی ہمیں جسمانی و روحانی طور پر شفا یاب کریں