بنات خدیجہ
رکن
- شمولیت
- ستمبر 01، 2014
- پیغامات
- 115
- ری ایکشن اسکور
- 57
- پوائنٹ
- 54
@نسرین فاطمہ صاحبہ کے کہنے پر کہ یہاں اپنا تعارف کروائیں ' ہم حاضر ہوئے۔ (شاید یہ یہاں کی روایت ہے)
ہمارا تعلق ہندوستان سے ہے۔ دعوت کا سفر ایک مہینہ پہلے شروع کیا۔ ہوا یوں کہ
ہماری بہن نے دیکھا whatsapp پر کہ کس طرح خرافات پھیل رہی ہیں۔ ہر کوئی بغیر تحقیق کے ہر ہاتھ لگی چیز فارورڈ کررہا ہے۔بہن نے ہم سے کہا کہ دینی باتوں کی ایک image فائل بنا کر واٹس ایپ پر ڈال دیں پھر ان شاء اللہ وہ پھیلتی جائے گی۔ اس سے قبل ہم دعوت کا یہ طریقہ نہیں جانتے تھے۔1 مہینہ قبل ہم نے واٹس ایپ انسٹال کیا اور کام شروع کیا ۔اور ساتھ ہی ساتھ فیس بک پر پروفائل بنا کر اس پر فائلس جمع کرنے لگے۔ تاکہ عام لوگ بھی دیکھ سکیں ۔https://www.facebook.com/lsmuneer
ابھی ہم نے ایک پیج بھی بنایا ہے بنات خدیجہ کے نام سے۔ https://www.facebook.com/banaatekhadijah
محدث ٹائپنگ پراجکٹ کا ایڈ دیکھا تو بے چین ہوگئے کہ اتنا اچھا موقع!!!! ہم ٹائپنگ میں مہارت رکھتے ہیں۔
اور اس طرح محدث فورم پر قدم رکھا۔ جب یہاں سب کچھ دیکھا تو خواہش پیدا ہوئی کہ ہم بھی شامل ہوجائیں۔
یہاں کی چیز جس نے ہمیں سب سے زیادہ متاثر کیا وہ یہ کہ یہاں ہم نے اب تک کوئی تصویر نہیں دیکھی۔ (بہت خوشی محسوس ہوئی کہ ہمارے ہم خیال اور بھی ہیں)
ہمارے آس پاس کی اور ہمارے خاندان کی لڑکیاں دینی مزاج کی حامل نہیں ہیں۔ سب فلموں ڈراموں کی رسیا اور فیشن ایبل ہیں۔ ہم سے بات کرنے میں انکو مزا نہیں آتا کیونکہ ہم کو فلم ایکٹرس ' ٹی وی شوز' ٹی وی سیریلس وغیرہ کے بارے میں معلومات نہیں۔ اور وہ یہی باتیں کرنا چاہتیں ہیں۔ ہم ایسی باتوں میں شامل ہونا نہیں چاہتے اوروہاں سے ہٹ جاتے ہیں۔ اس لئے ہماری کوئی دوست نہیں ہے۔
ہم نا تجربہ کار ہیں اور ماہرین کی آراء و تجاویز کی بہت ضرورت محسوس کرتے ہیں۔
اللہ آپ سب کو اور ہم کو بھی جزائے خیر عطا فرمائے۔ حق پر قائم ، کتاب اللہ و سنت رسول پر مضبوطی سے جمائے رکھے۔ دجال سے ہماری حفاظت کرے۔ ہم سے دین کی خدمت لے (بغیر کسی ریا کے خالص اسی کے لئے) اور اسے ہمارے لئے صدقہ جاریہ بنا دے۔ اور
ہمارا آخری کلمہ ہو لا الہ الا اللہ ، محمد الرسول اللہ
(معذرت : تعارف کیسے کروانا چاہئے پتہ نہیں، جو سمجھ میں آیا لکھ دیا)