ابو داؤد
مشہور رکن
- شمولیت
- اپریل 27، 2020
- پیغامات
- 871
- ری ایکشن اسکور
- 229
- پوائنٹ
- 111
بچوں کو موبائل فون سے دور رکھیں
از قلم : مفتی اعظم حفظہ اللہ
ان دنوں بہت سے والدین بچوں کو اسمارٹ فون (موبائل) پکڑا کر بہت خوش ہوتے ہیں اور دوسروں کو بھی فخر سے بتاتے ہیں کہ ہمارا بچہ اتنا چھوٹا ہو کر موبائل فون سمجھتا ہے وغیرہ۔
یہ انتہا درجے کی جہالت ہے کہ آپ چھوٹے بچوں کو موبائل فون دیکھنے اور اس سے کھیلنے کی اجازت دیں، اور اس میں کئی سنگین برائیاں ہیں۔
موبائل فون سے نکلنے والی ویوز اتنی زہریلی ہیں کہ بڑے انسان کو بھی متاثر کرتی ہیں اور آپ خود تجربہ کر لیں کہ مسلسل فون استعمال کرنے والا ڈپریشن اور چڑچڑے پن کا مریض ہوتا ہے، اس کی بھوک اور نیند دونوں بے ترتیب ہوتی چلی جاتی ہیں، تو بچوں کے لیے تو یہ اور مہلک ہے۔
دوسری برائی اس میں یہ ہے کہ بچے کا ذہن وقت سے پہلے بڑا ہونے لگتا ہے اور فون میں دیکھی جانے والی چیزوں سے اس کا ذہن فطری نشوونما کی جگہ مصنوعی نشوونما کرتا ہے جو کہ بچے کے مستقبل کے لیے تباہ کن ہے۔
اور تیسری سب سے اہم برائی کہ وہ فزیکل ایکٹیویٹیز (جسمانی کھیل کود) کم کر دیتا ہے جو کہ اس کے لیے انتہائی سخت ضروری ہے، اور اس کے بغیر وہ ایک ناکارہ اور فضول انسان کی شکل میں بڑا ہو جائے گا۔
اس لیے بچوں کو سختی سے موبائل فون سے دور رکھیں۔ اگر وہ روتے ہیں تو رونے دیں، اگر ضد کرتے ہیں تو کرنے دیں، اور ان کو کسی صورت فون نہ پکڑائیں، نہ اپنے ساتھ بٹھا کر دکھائیں۔ چند دن بعد ہی اس کا نشہ اتر جائے گا اور وہ اپنی اصل فطرت کی طرف لوٹ جائے گا۔