مشکٰوۃ
سینئر رکن
- شمولیت
- ستمبر 23، 2013
- پیغامات
- 1,466
- ری ایکشن اسکور
- 939
- پوائنٹ
- 237
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بچے عمومی طور پر لنچ ٹائم کو کھیل کود کا وقفہ سمجھتے ہیں ۔"میں اس وقت کو اس بور لنچ باکس کو کھول کر دیکھنے میں کیوں ضائع کروں جبکہ میں جھولے لینے میں دوسروں سے آگے ہو سکتاہوں یادوستوں کے ساتھ کسی اور کھیل میں حصہ لے سکتا ہوں ۔"اس خیال کی وجہ سے بہت سارے بچے لنچ باکس کو کھول کر نہیں دیکھتے۔
آج ہم آپ کو اس سلسلے میں کچھ باتیں بتاتے ہیں کہ جن پر عمل کرکے آپ اپنے بچوں کو لنچ کھانے پر مائل کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں کھانے کی اہمیت سمجھانے میں بھی کامیاب ہو سکتی ہیں۔
بچوں کو ہمیشہ وہ کھانا دیں جو ان کی پسند کاہو ۔دھیان رکھیں کہ آپ کے بچے کس چیز کو زیادہ پسند کرتے ہیں ۔وہی چیز ان کے لنچ باکس میں شامل کریں اور ہر گز وہ چیز ان کو مت دیں کہ جو انہیں ناپسند ہو ۔بڑوں کی طرح بچے بھی لگی بندھی روٹین کے عادی ہو تے ہیں ۔اگر آپ روز روز ان کے لنچ میں نئی نئی چیزیں ڈال دیں گی تو وہ ا س سے پریشان ہو کر کھانا نہیں کھائیں گے۔جب وہ اس روٹین سے تھک جائیں تو انہیں نیا کھانا دیں ۔اس بات کا دھیان رکھیں کہ کھا ناہمیشہ ایساہو کہ جس سے انہیں گھر کی یا دآئے ،کھانے کو خوبصورت دکھائی دینا چاہیئے ۔یاد رکھیں بچوں کے لئے کھانوں کی شکل ،سائز،رنگ کے ساتھ ساتھ ذائقے کی بھی بہت اہمیت ہوتی ہے ۔ا س کے علاوہ ٹفن یا جس بھی چیز میں آپ کھانا پیک کرتے ہیں اس کی بھی بہت اہمیت ہے ۔اگر آپ کا بچہ کسی خاص کارٹون والے ٹفن باکس کو پسند کرتا ہے تو انہیں اس ٹفن باکس میں کھانے دیں جب تک کہ وہ اس سے بور نہ ہو جائے ۔یاد رکھیں بچے کھانے کی ظاہری ترتیب سے بھی بہت متاثر ہوتے ہیں ۔اگر انہیں چوکور سینڈوچ پسند نہیں تو ٹرائینگل میں سینڈوچ بنا دیں ۔
آج کی جنریشن کے پاس وقت نہیں ہے وہ اپنے لنچ کو دس منٹ میں ختم کرنا چاہتی ہے ۔سو اس بات کو مدِنظر رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ لنچ ایساہو کہ آپ کے بچے اسے فوری طور پر کھا سکیں ۔کھانا کھانے میں آسانی پیدا کریں ،سادگی سے پیک کریں ،چمچ سے کھانے والا کھاناہو تو پلاسٹک کا چمچ ضرور ساتھ دیں ،اگر آپ نے سینڈوچ بناکر بھیجے ہیں تو ان کا سائز چھوٹااور سینڈوچ آسانی سے کھانے والا ہو ،اگر چپاتی ہے تو اس کا رول بنادیں تا کہ بچے فوری کھا سکیں۔
ضروری نہیں کہ آپ بچوں کو پکاہو اکھانا ہی دیں بلکہ آپ موسم کے مطابق ان کو ابلا ہو اانڈا ،بادام،اخروٹ ،پستہ یا تازہ پھل وغیرہ دے سکتی ہیں جن سے پروٹین بھی حاصل ہو ۔بچوں کو پینے کےلئے ضرور کوئی چیز دیں کہ جس سے کھانافور اہضم ہو جائے ۔ضروری نہیں کہ یہ سوفٹ ڈرنک ہو ،بلکہ کوشش کریں کہ فریش اورنج جوس یا کوئی اور فریش جوس ،لسی یا ملک شیک غرض کہ جو بھی انہیں پسند ہو ،ساتھ ضرور دیں ،کوشش کریں کہ کھانے کو ہلکا اور مزیدار بنائیں ۔پنیر کی بجائے مکھن کا استعمال کریں۔۔
تحریر: رعنا جاوید
ماہنامہ خواتین میگزین