• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بچوں کے لیے منتخب صحیح بخاری

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,589
ری ایکشن اسکور
9,999
پوائنٹ
667
نام کتاب
بچوں کے لیے منتخب صحیح بخاری
مصنف
حافظ اسرار عتیق
ناشر
دار ابن بشیر للنشر و التوزیع
Title Page --- Bachon-Ke-Liye-Muntakhab-Sahih-Bukhari.jpg
تبصرہ

امام بخاری رحمہ اللہ کی شخصیت اور ان کی صحیح بخاری کسی تعارف کی محتاج نہیں سولہ سال کے طویل عرصہ میں امام بخاری رحمہ اللہ نے 6لاکھ احادیث سے اس کا انتخاب کیا اور اس کتاب کے ابواب کی ترتیب روضۃ من ریاض الجنۃ میں بیٹھ کر فرمائی اور اس میں صرف صحیح احادیث کو شامل کیا ۔یہی وجہ ہے کہ علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اصح الکتب بعد کتاب الله صحیح البخاری ہے ۔ زیر نظر کتابچہ ’’ بچوں کے لیے منتخب صحیح بخاری ‘‘فضیلۃ الشیخ ابن بشیر حفظہ اللہ کے شاگرد رشید حافظ اسرار عتیق صاحب کا مرتب شدہ ہے ۔فاضل مرتب نے چھوٹے بچوں کے لیے صحیح بخاری سے 100 احایث کا انتخاب کر کے اس کتابچہ میں جمع کر دی ہیں ۔مرتب نے الشیخ محمد بن علی کی کتاب ’’الاحادیث القصار‘‘ اور الشیخ سلمان جمالی کے رسالہ ’’جوامع الکلم ‘‘ سے بھی استفادہ کیا ہے۔اساتذہ اور والدین کو چاہیے کہ بچوں کو یہ رسالہ زبانی یاد کروائیں تاکہ بچے تقریروں اور عام بول چال میں ان مبارک احادیث کو پڑھیں ۔(م۔ا)
لنک کتاب
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,589
ری ایکشن اسکور
9,999
پوائنٹ
667
عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 3
نیت کی اہمیت 5
اللہ تعالیٰ کے ہاں پسندیدہ کام 6
نیک اور اچھے لوگوں سے محبت 7
اپنی زبان اور ہاتھ سے کسی کو تکلیف نہ دیں 8
کھانا کھانے کے آداب 9
سب سے بڑا مجرم 10
دوسروں پر رحم کریں 11
اپنے اندر حیا پیدا کریں 12
تہجد کے وقت مسواک 13
بچوں کے نام نبیوں کے نام پر رکھیں 14
جھوٹی حدیث بیان کرنے کی سزا 15
چھوٹا بچہ بڑے کو سلام کرے 16
پانچ چیزیں فطرت سے ہیں 17
ہر روز دس غلام آزاد کرنے کا اجر و ثواب 18
دودھ پی کر کلی کرنی چاہیے 19
امام کو غلطی پر کیسے آگاہ کیا جائے 20
اپنا اناج ماپ لیا کرو 21
رحم نہ کرنے کا انجام 22
اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا 23
قیامت کب قائم ہو گی 24
تباہ کرنے والے دو گناہ 25
جنت انسان کے قریب ہے 26
یتیموں کے ساتھ حسن سلوک کریں 27
کھانے میں عیب نہیں نکالنا چاہیے 28
دین میں کوئی نیا طریقہ ایجاد کرنا مردود ہے 29
ٹھہر ٹھہر کر بات سمجھنانا سنت رسولﷺ ہے 30
دو ایسے کلمات جو اللہ تعالیٰ کو بہت پیارے ہیں 31
دعا 32
 
Top