• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بچپن کی نظمیں

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
سائیکل سائیکل والے بھائی
تو نے گھنٹی کیوں بجائی؟

میری گڑیا نیچے آئی
اسے لے گیا سپاہی

ہمیں دے گیا مٹھائی
ہم نے خوب مزے سے کھائی

حد ہوتی ہے "بونگیوں" کی:)
ہہہہ
"بونگی" ہے تب ہی تو ایمن کہتی ہے اسے لے گیا مٹھائی!(:
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
آمن دامن کھیتوں پار
باجی کھیلے گی شکار
چندا چاند کی بیٹی
توتا ہاتھ میں لیتی
توتا سیر کو جاتاتھا
ٹک ٹک ٹہنیاں کھاتا تھا
مالی دیکھ کے رو پڑتا تھا
آلو مٹر گوبھی پھول ڈھم!
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
آلو میاں ! آلو میاں !
کہاں گئے تھے؟
سبزی کی ٹوکری میں
سو رہے تھے
گاجر نے لات ماری
رو رہے تھے
شلجم نےپیار کیا
ہنس رہے تھے:)


ہماری اس بات پر بہت لڑائی ہوتی تھی کہ لات کس نے ماری تھی اور پیار کس نے کیا تھا یہاں تک کہ ہم پھوٹ پھوٹ کر رو پڑتے تھے گویا لات ہمیں لگی ہے اور پھر امی کی طرف سے پیار ملتا تھا اور ہماری بتائی گئی لات قبول ہو جاتی تھی (:
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
لغویات!!!
خدارا وہ بنیں جواہل اسلاف کی خواتین تھیں!!!
اتنی سی عمر میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اگر ان لغویات میں مبتلا رہتیں تو ایک تہائی دین آج ہم تک کیسے پہنچتا!
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
بلبل کا بچہ

بلبل کا بچہ
کھاتا تھا کھچڑی
پیتا تھا پانی
میرے سرہانے
گاتا تھا گانے
ایک دن اکیلا
بیٹھا ہوا تھا
میں نے اڑایا
واپس نہ آیا
بلبل کا بچہ

 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
نیلو کا مٹھو

نیلو نے اک طوطا پالا
پیارا پیارا بھولا بھالا
چونچ تھی لال اور پنکھ ہرے تھے
قدرت نے کیا رنگ بھرے تھے
نیلو لاکھ پڑھاتی اس کو
بات نہ کرنی آتی اس کو
چپ چاپ بیٹھا اونگھتا رہتا
ہر کوئی اس کو بدھو کہتا
نیلو کو یہ حیرانی تھی
مٹھو نے کیوں چپ ہے سادھی
بلی بولے مرغا بولے
طوطا لیکن چونچ نہ کھولے
اک دن نیلو نیند سے جاگی
صحن میں آئی بھاگی بھاگی
صحن میں تھا طوطے کا پنجرا
کھانچے کے اوپر تھا مرغا
مرغا بھی بولا ککڑوں کوں
طوطا بھی بولا ککڑوں کوں
غلام عباس
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
بلبل کا بچہ

بلبل کا بچہ
کھاتا تھا کھچڑی
پیتا تھا پانی
میرے سرہانے
گاتا تھا گانے
ایک دن اکیلا
بیٹھا ہوا تھا
میں نے اڑایا
واپس نہ آیا
بلبل کا بچہ

 

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
ایک بچے کے معصوم ذہن میں اٹھنے والے معصوم سوال۔۔۔۔کیا کوئی ان کا جواب دے سکتا ہے۔۔۔؟؟؟

یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

یہ بات سمجھ میں آئی نہیں
اور امی نے سمجھائی نہیں
میں کیسے میٹھی بات کروں؟
جب میں نے مٹھائی کھائی نہیں
آپی بھی پکاتی ہیں حلوہ
پھر وہ بھی کیوں حلوائی نہیں
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

نانی کے میاں تو "نانا" ہیں
دادی کے میاں بھی "دادا" ہیں
جب آپا سے میں نے پوچھا
"باجی" کے میاں کیا "باجا" ہیں؟
وہ ہنس ہنس کر یہ کہنے لگیں
"اے بھائی نہیں، اے بھائی نہیں!"
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

جب نیا مہینہ آتا ہےتو
بجلی کا بل آ جاتا ہے
حالانکہ بادل بیچارہ
یہ بجلی مفت بناتا ہے
پھر ہم نے اپنے گھر بجلی
بادل سے کیوں لگوائی نہیں؟
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

گر بلی شیر کی خالہ ہے
تو ہم نے اُسے کیوں پالا ہے؟
کیا شیر بہت نالائق ہے؟
خالہ کو مار نکالا ہے؟
یا جنگل کے راجا کے ہاں
کیا ملتی دودھ ملائی نہیں؟
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

کیوں لمبے بال ہیں بھالو کے؟
کیوں اس کی "ٹنڈ " کرائی نہیں؟
کیا وہ بھی "گندا بچہ" ہے؟
یا اس کے ابو، بھائی نہیں؟
یہ اس کا ہیئر اسٹائل ہے
یا جنگل میں کوئی نائی نہیں؟
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

جو تارے جھلمل کرتے ہیں
کیا ان کی چچی تائی نہیں؟
ہوگا کوئی رشتہ سورج سے
یہ بات ہمیں بتلائی نہیں!
یہ چندا کیسا ماما ہے؟
جب امی کا وہ بھائی نہیں!
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

احمد حاطب صدیقی
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
ایک بچے کے معصوم ذہن میں اٹھنے والے معصوم سوال۔۔۔۔کیا کوئی ان کا جواب دے سکتا ہے۔۔۔؟؟؟
جب بچے ہوتے ہیں تو ایسے سوالات کو قابلِ غور نہیں گردانا جاتا اور جب بڑے ہو جاتے ہیں تو پھر ان سوالات کی حاجت نہیں رہتی۔۔۔لیکن بعض اوقات دماغ کے گوشے میں کوئی بھولی بسری یاد رہ جاتی ہے ۔۔یہ کسی ایسی ہی کھلبلی کا نتیجہ لگتی ہے ۔۔:(
احمد حاطب صاحب کی یہ نظم واقعی بہت خوبصورت ہے۔کلامِ شاعر با زبان شاعر کا بھی بہت لطف ہے ۔چھ سات سال قبل کا پروگرام یاد آگیا ۔اسلامی یونیورسٹی کے ریڈیو چینل پر بچوں کے پروگرام میں احمد صاحب نے اپنی بہت سی نظمیں سنائی تھیں جس میں ایک یہ بھی تھی۔۔۔
 
Top