مشکٰوۃ
سینئر رکن
- شمولیت
- ستمبر 23، 2013
- پیغامات
- 1,466
- ری ایکشن اسکور
- 939
- پوائنٹ
- 237
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دوران سب سے پسندیدہ کام بچپن کو یاد کرنا ہوتاتھا لیکن جب سے یو پی ایس نام کی بلا پڑھائی کے نام پر گھر میں براجمان ہوئی تب سے اس نعمت سے بھی ہاتھ دھوتے رہے ۔۔دو تین دن قبل بجلی کی آنیوں جانیوں میں یو پی ایس کے بند ہونے پر جہاں ہم عرصے بعد خوب لطف اندوز ہوئے وہیں ایک بار پھر سے بچپن کی یادوں کا بھولا بسرا سلسلہ یاد آ گیا۔ اور ہم اس دور میں پہنچ گئے جب ہم لہک لہک کر " پانچ چوہے" چیچو چیچو چاچا " ایک تھاراجا ایک تھی رانی"ثریا کی گڑیا " سوہنی دھرتی"سنو گپ شپ ،سنو گپ شپ" ایک دو ،ایک دو "پڑھاکرتے تھے۔تآنکہ بجلی صاحبہ تشریف لے آئیں اور ہمیں اس سلسلے کو بند کرنا پڑا۔
سوچا کہ محدث فورم پر اسی سلسلے کو شروع کیا جائے ہو سکتا ہے کہ کسی کو کوئی بھولی بسری نظم یاد آ جائے اور ہم جیسوں کا بھلا ہو جائے:)
چیچو چیچو چاچا
چیچو چیچو چاچا
گھڑی پے چوہا ناچا
گھڑی نے ایک بجایا
چوہا نیچے آیا