• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بچپن کی نظمیں

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
چھم چھم چھم چھم
آٹھ آنے کی چھالیہ آٹھ آنے کا پان
آٹھ آنے کا پان
آٹھ آنے کا پان
چل میرے گھوڑے ہندوستان
چل میرے گھوڑے ہندوستان

ہندوستان کی پہلی گلی
اس میں رہتے شوکت علی

شوکت علی کو گولی لگی
ساری دنیا رونے لگی

روتے روتے بھوک لگی
کھا لو بیٹا مونگ پھلی

مونگ پھلی میں دانہ نہیں
ہم تمھارے نانا نہیں

نانا گئے دلی
دلی سے لائے بلی

بلی نے دئے بچے
اللہ میاں سچے

سچے سچے جائیں گے
بھائی کی دلہن لائیں گے

بھائی کی دلہن کالی
سو نخروں والی

ایک نخرہ ٹوٹ گیا
بھائی کا منہ سوج گیا​
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
مونگ پھلی میں دانہ نہیں
ہم تمھارے نانا نہیں
ہم کہا کرتے تھے:
مونگ پھلی میں دانہ نہیں
ہم نے سکول جانا نہیں

روتے روتے سکول جائیں گے
ہنستے ہنستے واپس آئیں گے!نظم ختم:)
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
سائیکل سائیکل والے بھائی
تو نے گھنٹی کیوں بجائی؟

میری گڑیا نیچے آئی
اسے لے گیا سپاہی

ہمیں دے گیا مٹھائی
ہم نے خوب مزے سے کھائی

حد ہوتی ہے "بونگیوں" کی:)
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
چھم چھم چھم
میرا ٹوٹ گیا بٹن

امی ماریں گی
ابو ڈانٹیں گے

کوئی میرا بٹن جوڑ دے!!

اوپر خالہ کا مکان
نیچے خالو کی دکان

خالہ پڑھتی ہیں قرآن
خالو دیتے ہیں اذان
اللہ اکبر۔۔۔اللہ اکبر

 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
آپ کی گاڑی پوں پوں ،پوں پوں نہیں کرتی تھی؟؟؟(:
والد محترم کی لائی ہوئی میری واحد کھلونا گاڑی جو مجھے یاد ہے وہ ٹینک کی طرح کی تھی۔۔ٹینک کے دہانے پر توپ نہیں تھی۔۔درمیان میں فوجی تھا۔دیوار سے ٹکر لگتی تو الٹ کر دوسری طرف سے فوجی نمودار ہو جاتا۔۔وہ گھیں گھیں کرتی تھی۔۔پوں پوں نہیں:)
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
والد محترم کی لائی ہوئی میری واحد کھلونا گاڑی جو مجھے یاد ہے وہ ٹینک کی طرح کی تھی۔۔ٹینک کے دہانے پر توپ نہیں تھی۔۔درمیان میں فوجی تھا۔دیوار سے ٹکر لگتی تو الٹ کر دوسری طرف سے فوجی نمودار ہو جاتا۔۔وہ گھیں گھیں کرتی تھی۔۔پوں پوں نہیں:)
ہ
ماشاء اللہ حافظہ اچھا ہے بہنا کا پچاس سال پہلے کی گاڑی بھی ابھی تک یاد ہے!!!!!!!!!!!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
آہ ہ ہ ہ سچی!!!آ پ کو میری عمر کس نے بتائی؟؟:)
ماہ قبل میں ماعز کو بتا رہی تھی کہ آپ اگست میں چار سال کے ہو جاؤ گے اور بدریہ ایک سال کی۔۔جھٹ بولا"اور آپ پچاس سال کی"۔۔میں اتنی "جوان "دِکھتی ہوں بھلا:)؟؟
میرا حافظہ بہت تیز ہے کیونکہ مجھے حافظ کا ملتانی حلوہ بہت پسند ہے:)یہ حافظہ اتنا تیز ہے کہ میں بچپن میں والد محترم سے عرصے تک جھگڑتی رہی تھی کہ آپ نے سو روپے دیے تھے۔۔پانچ روپے کی گڑیا آئی۔۔باقی پچانوے روپے دیں!!
اور پھر لاہور شہر میں بیٹھ کر ایک مختلف ادوار کےایک سو چودہ روپے کا بل بنا کر لائی تھی" یہ پیسے بقایا ہیں۔۔مجھے ابھی چاہئیں"!!:)اس وقت میری عمر پانچ چھ سال کے لگ بھگ تھی۔۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
مچھلی کا بچہ
انڈے سے نکلا
پانی میں پھسلا
بھیا نے پکڑا
بابا نے کاٹا
ماما نے پکایا
ہم سب نے کھایا
بڑا مزا آیا!!:)
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
ہم کہا کرتے تھے:
مونگ پھلی میں دانہ نہیں
ہم نے سکول جانا نہیں

روتے روتے سکول جائیں گے
ہنستے ہنستے واپس آئیں گے!نظم ختم:)

اور ہم کہا کرتے تھے

مونگ پھلی میں دانہ نہیں
ہم نے سکول جانا نہیں
امی ابو آئیں گے
دو تھپڑ لگائیں گے
روتے روتے سکول جائیں گے
ہنستے ہنستے گھر واپس آئیں گے۔۔

لگتا ہے آپ امی ابو کی مار گول کر جایا کرتی تھیں ۔۔۔۔ابتسامہ
 
Last edited:

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
بھائی کی دلہن کالی
سو نخروں والی

ایک نخرہ ٹوٹ گیا
بھائی کا منہ سوج گیا​
ہہہہ ۔۔سسٹر آپ تو بچپن میں بھی بہت صلح جو ہوتی تھیں ۔
ہم تو ڈائرکٹ نندوں والا کردار ادا کرتے تھے۔۔نظم کے اختتام کے ساتھ رشتے کا بھی اختتام۔۔۔"(

ایک نخرہ سوجھ گیا
بھیا کا رشتہ ٹوٹ گیا۔۔۔
اور کہنے کے بعد توبہ توبہ کرتے گھنٹوں سوچتے تھے کہ یہ کیا کہتے ہیں بھلا ؟؟بھیا کا رشتہ کیوں ٹوٹے نظم بنانے والوں کے ٹوٹیں:(
 
Top