- *"جب بچے آپ سے محبت کریں گے تو خود آپ کی بات مانیں گے!"*
- شیخ *محمد بشیر ابراہیمی* الجزائری رحمه الله فرماتے ہیں :
بچوں کی لازمی صفات میں سے ہے کہ جو ان سے محبت کا اظہار کرے وہ اسے پسند کرتے ہیں، جو ان سے اچھا سلوک کرے وہ اس کی طرف مائل ہوتے ہیں. جو ان کے ساتھ نرمی کا معاملہ کرے، انہیں بشاشت اور خندہ پیشانی سے ملے؛ اس سے مانوس ہوتے ہیں.
ایک ماہر اور مخلص مربی پر واجب ہے کہ اگر وہ ان کے دلوں میں مختصر ترین راستے سے جگہ بنانا چاہتا ہے، ان کے جھگڑوں کے آسان ترین حل نکالنا چاہتا ہے، اور سہل ترین طریقے سے ان سے اپنی بات منوانا چاہتا ہے؛ تو ان سے محبت کا اظہار کرے، انہیں روشن چہرے سے ملے، انہیں بہتر طریقے سے ویلکم کرے، اہتمام سے ان کے حال احوال دریافت کرے، ان کے ساتھ ہنسی مزاح کرے، نرمی و بشاشت کے ساتھ گپ شپ کرے، ان کی تمناؤں کو پورا کرے، ان سے پیار اور محبت کا سلوک کرے جو انہیں بھی محبت پر آمادہ کرے۔
تو جب وہ اس مربی سے محبت کرنے لگیں گے تو اس کی اطاعت کریں گے اور اس کا حکم بجا لائیں گے۔ اور جب وہ اطاعت پر آمادہ ہوں گے تو ان کو نیکیوں کی جانب لے جانا، انہیں دین پر قائم رکھنا اور خیر و فضیلت کے امور پر ان کی تربیت کرنا ممکن ہو جائے گا.
- *(آثار البشير الإبراهيمى : ١١٣/٣)*