• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بچے کے کان میں اذان دینے کی شرعی حیثیت

شمولیت
مئی 24، 2015
پیغامات
18
ری ایکشن اسکور
16
پوائنٹ
9
السلام علیکم و رحمة الله وبركاته!
اس مسلئہ کی تحقیق درکار ہے سنن ابوداود میں بچے کے کان میں اذان دینے کی حدیث درج ذیل ہے

"جناب عبداللہ بن ابو رافع نے اپنے والد سے روایت کیا وہ کہتے ہیں کہ جب سیدہ فاطمہ رضی الله عنہ نے حسن بن علی رضی الله عنہما کو جنم دیا تو میں نے دیکھا کہ رسول الله صلی الله علیہ و آلہ وسلم نے ان کے کان میں نماز والی اذان کہی تھی۔"
(سنن ابی داود ، حدیث نمبر 5105)

اس حدیث کو شیخ البانی نے ضعیف قرار دیا ہے دیکھئے
(الضعیفہ ،1/ 329-331 ، حدیث:321)
اس حدیث کو شیخ زبیر علی زئی نے بھی ضعیف قرار دیا ہے دیکھئے
(انوارالصحیفہ فی الاحادیث الضعیفہ، صفحہ نمبر 177، مکتبہ الاسلامیہ)

شیخ البانی سے بھی اذان دینے کا عمل ملتا ہے اور اس پر بعض اہلحدیث کا بھی عمل ہے

تو اس مسلئہ میں اہل علم سے تحقیق درکار ہے

جزاكم الله الخير
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
س حدیث کو شیخ زبیر علی زئی نے بھی ضعیف قرار دیا ہے دیکھئے
(انوارالصحیفہ فی الاحادیث الضعیفہ، صفحہ نمبر 177، مکتبہ الاسلامیہ)

شیخ البانی سے بھی اذان دینے کا عمل ملتا ہے اور اس پر بعض اہلحدیث کا بھی عمل ہے

تو اس مسلئہ میں اہل علم سے تحقیق درکار ہے
لیکن حافظ شیخ زبیر علی زئی ؒ کا یہ فتوی بھی پیش نظررہے:

سوال: نومولودبچے کے کان میں اذان دینا صحیح صریح احادیث سے ثابت ہے؟

جواب: نومولودکے کان میں اذان دینے والی حدیث ضعیف ہے لیکن امام ترمذی کے قول ’’والعمل علیہ‘‘(سنن ترمذی:1514ونسخہ مخطوطہ ص108) سے معلوم ہوتاہے کہ اس مسئلہ پرتمام مسلمانوں کا عمل یعنی اجماع ہے۔
[ماہنامہ الحدیث: 10/ 22]۔
 
شمولیت
مئی 24، 2015
پیغامات
18
ری ایکشن اسکور
16
پوائنٹ
9
اس مسلئہ کو میں نے شیخ مبشر احمد ربانی کے سامنے جب پیش کیا تو انہوں نے اس کا یہ جواب دیا
کہ ہر بچہ فطرت اسلام پر پیدا ہوتا ہے تو اس کے ماں باپ ہرتے جو اسے یہودی یا مجوسی بنا دیتے
تو انہوں نے کہا کب بچہ پیدا ہی مسلمان ہوتا تو اذان دینے سے اس نے تھوڑا مسلمان ہونا تو انہوں احادیث کی رو اذان دینا درست نہیں
والله اعلم
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
اس کے متعلق تمام روایات ضعیف ہیں ۔ البتہ شیخ زبیر صاحب نے ترمذی کی بات سے جو اجماع کی بات کی ہے ، اس رو سے اگر کوئی کرلے تو بدعت وغیرہ کا فتوی نہیں لگایا جاسکتا ۔ واللہ اعلم ۔
ایک غیر متعلق بات :
تقریبا تین سال پہلے مدینہ منورہ میں پاکستانی طلبہ کے ایک اجتماع میں اس موضوع پر مباحثہ ہوا تھا ، جس میں ٹائپر الحروف نے اس کے حق میں دلائل دیے جو سب سے بھاری اور وزنی تسلیم کیے گئے اور ہم اول انعام کےحق دار قرار پائے ۔ ابتسامہ ۔
 

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
شیخ ابو محمد امین اللہ پشاوری صاحب کی تحقیق کے مطابق کہ یہ ایک مستحب عمل ہے اگر کوئی اس پر عمل نہ کرے تو کوئی گناہ نہیں ہے ۔
ترمذی میں حسن حدیث ہے کہ جب حسن ابن علی رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے تو نبی علیہ السلام نے اس کے کان میں اذان دی ۔
اور ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ جب پیداہوئے تو ان کے کان میں اذان دی تھی ۔
عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے اس بات کو روایت کیا ہے ۔جو کہ ایک تابعی اور نیک انسان مشہور تھے ۔ انھوں نے یہ بات اپنی من سے تھوڑی کی ہے ۔
اور اس پر مسلمانوں کا تعامل ۔
اس کی تائید میں دو روایات اور بھی ہے جن میں ایک ضعیف اور دوسری قوی ہے جوپہلی روایت کی وضاحت اور تائیدکرتی ہے ۔
‏1۔إذا تغولت الغيلان فنادوا بالأذان ۔۔ مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد
رواه البزار ، ورجاله ثقات ، إلا أن الحسن البصري لم يسمع من سعد فيما أحسب
جب کبھی جنات آپ کو ڈرائے تو اذان شروع کرو۔
لیکن یہ روایت معناً صحیح ہے ۔ مسلم میں ایک روایت ہے جو پہلی کا مفہوم ادا کرتا ہے ۔
ایک صحابی نے اپنے بیٹے کو کہیں پر بھیجا ، راستہ میں کسی نے آواز دی جب وہ پیچھے پلٹا تو کوئی نہیں تھا ڈر گیا ۔
واپسی پر اس نے والد کو قصہ سنایا تو والد نے جواب دیا کہ اگر مجھے پتہ ہوتا کہ آپ اس طرح ڈر جاتے تو میں کبھی آپ کو وہاں پر نہ بھیجتا ۔ لیکن پھر اگر ایسا کوئی واقعہ رونما ہوجائے تو اذان شروع کرنا کیونکہ میں نے نبی علیہ السلام سے سنا ہے کہ جب اذان شروع ہوجاتی ہے تو شیطان دوڑنا شروع کرتا ہے اور گوز مارتا ہے ۔
 

آزاد

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
363
ری ایکشن اسکور
920
پوائنٹ
125
وہ وزنی تے بھاری دلائل یہاں بھی رقم فرما دیں۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
وہ وزنی تے بھاری دلائل یہاں بھی رقم فرما دیں۔
وه صرف بالمشافہ بحث و مباحثہ کے لیے تھے ،، دعوت ککڑی میں تشریف لائیں ،سن لیجیے گا ۔
 
Top