رانا ابوبکر
تکنیکی ناظم
- شمولیت
- مارچ 24، 2011
- پیغامات
- 2,075
- ری ایکشن اسکور
- 3,040
- پوائنٹ
- 432
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کی ہمیشیرہ کا نکاح دوسری جگہ کردیا ہے۔ بکر کی ہمشیرہ زید سے شادی شدہ ہیں۔ یعنی بڑ کا رشتہ ہے۔ زید نے اپنی ہمشیرہ کا نکاح دوسری جگہ کردیا ہے۔ بکر کی ہمشییرہ عرصہ 7یا8 سال سے بکر کے پاس موجود ہے۔ زید نے اس عرصے میں نہ خوراک دی اور نہ اس کو پوچھا۔ اور نہ کبھی آیا۔ چونکہ بکر اور اس کی والدہ بہت غریب ہیں۔ اپنی ہمشیرہ کا خرچ برداشت نہیں کرسکتے۔ اور نہ ہی زید اس کو لے جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ تنگ ہوگئے ہیں ۔ اور اندیشہ ہے کہ بکر کی ہمیشرہ کوئی اور بات نہ کرلے۔ جو خلاف شرع اور بدنامی کا باعث ہو۔ آیا بکر اپنی ہمیشیرہ کا نکاح کسی دوسری جگہ کرسکتا ہے یا نہیں؟