محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,800
- پوائنٹ
- 1,069
فرمانِ باری تعالی ہے:
( لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا )
ترجمہ: اللہ تعالی کسی کو اسکی طاقت سے بڑھ کر مکلف نہیں بناتا البقرة/ 286
بلکہ صرف انہی افعال کا حساب لیا جائے گا جو اس نے اعضاء سے کئے ہونگے،اسی طرح ایک مقام پر فرمایا:
( لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا مَا آَتَاهَا )
ترجمہ: اللہ کسی کو اسی کے مطابق تکلیف دیتا ہےجو اس نے اسے دیا ہے۔ الطلاق/ 7
آؤ ذرہ کھل کر بات کرتے ہیں کہ چلو مان لیا کہ آپ کا بھابھی کے ساتھ محبت کا کوئی ارادہ نہیں ہے، لیکن کیا آپ ان اسباب کے بارے میں کیا کہیں گے جن کی وجہ سے آپ یہاں تک پہنچے ہو؟!فرمانِ باری تعالی ہے:
( ثُمَّ قِيلَ لِلَّذِينَ ظَلَمُواْ ذُوقُواْ عَذَابَ الْخُلْدِ هَلْ تُجْزَوْنَ إِلاَّ بِمَا كُنتُمْ تَكْسِبُونَ )
ترجمہ: پھر ان ظالم لوگوں سے کہا جائے گا: ہمیشہ کا عذاب چکھو، تمہیں انہیں اعمال کی جزا دی جا رہی ہے جو تم نے کئے تھے۔ يونس/ 52
عقبہ بن عامر رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
( عورتوں کے پاس جانے سے بچو ، ایک انصاری شخص کہنے لگا ، اے اللہ تعالی کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم آپ ذرا خاوند کے عزيز واقارب کے بارہ میں تو بتائيں ؟
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : خاوند کے عزيز واقارب توموت ہیں )
صحیح بخاری حدیث نمبر( 4934 ) صحیح مسلم حدیث نمبر ( 2172 ) ۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :
( کوئي عورت بھی کسی مرد سے محرم کی موجودگي کے بغیر خلوت نہ کرے ) متفق علیہ ۔
اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ۔ دیکھیں فتاوی المراۃ المسلمۃ ( 1 / 422 - 423 ) ۔عمربن خطاب رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
( جوعورت اورمرد خلوت کرتےہیں تو ان کے ساتھ تیسرا شیطان ہوتا ہے )
مسند احمد نے اسے صحیح سند کےساتھ روایت کیا ہے ۔
تویہ نبی معصوم ، خير البشر ، اورقیامت کے روز بنوآدم کے سردار کو دیکھیں کہ وہ بیعت میں بھی عورتوں کے ہاتھ نہیں چھوتے حالانکہ اصل میں تو بیعت ہاتھ سے ہوتی ہے ، تونبی صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ دوسرے مردوں سے کس طرح مصافحہ کیا جائے ؟عروۃ رحمہ اللہ تعالی عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا سے بیان کرتے ہیں کہ عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا نے انہيں عورتوں کی بیعت کےبارہ میں بتایا کہ :
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ نے کبھی بھی کسی عورت کے ہاتھ کوچھویا تک نہیں ، لیکن نبی صلی اللہ علیہ وسلم عورتوں سے عھد لیتے تھے اورجب عھد لے لیتے تو آپ فرماتے جاؤ میں نے تم سے بعت لے لی ۔
صحیح مسلم حدیث نمبر ( 1866 ) ۔
امیمۃ بنت رقیقۃ رضي اللہ تعالی عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
( میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا )
سنن نسائي حدیث نمبر ( 4181 ) سنن ابن ماجہ حدیث نمبر ( 2874 ) ۔
واللہ اعلم .فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے :
( میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا ) ۔
دیکھیں حاشیۃ مجموعۃ رسائل فی الحجاب السفور ( 69 ) ۔
بھابھی پر دل آگیا ہے!وہ اسے اپنے لئے چاہنے لگا ہے، علاج کا کوئی طریقہ ہے؟
میں 26 سال کا نوجوان ہوں،میری ابھی تک شادی نہیں ہوئی ، میں اور میرے شادی شدہ بھائی ایک ہی مکان میں رہتے ہیں، معاملہ یہ ہے کہ میں اپنی بھابھی سے محبت کرنے لگا ہوں، اور اس حد تک پہنچ گیا ہوں کہ میں اسے اپنے لئے چاہنے لگاہوں، حالانکہ وہ ماں بھی بن چکی ہے، اور ابھی تک میں اس محبت کو اپنے دل میں چھپائے ہوئے ہوں۔
سوال یہ ہے کہ: کیا مجھے اس محبت پر گناہ ہوگا؟ حالانکہ یہ محبت غیر ارادی ہے، مجھے بتائیں میں کیا کروں؟
الحمد للہ:
اللہ تعالی کسی بندے سے غیر ارادی افعال پر حساب نہیں لے گا،
بلکہ صرف انہی افعال کا حساب لیا جائے گا جو اس نے اعضاء سے کئے ہونگے،
http://islamqa.info/ur/177292