• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بھارت میں مسلمان طالب علم کی ایمان داری کا واقعہ

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
حیدرآباد دکن: بھارت کے نوجوان مسلمان طالب علم نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غلطی سے اے ٹی ایم مشین سے نکلنے والے لاکھوں روپے واپس کر دیئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حیدرآباد دکن کےعلاقے محبوب نگر سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ مسلمان طالب علم لطیف نے اے ٹی ایم مشین سے 200 روپے نکلوانے کے لئے اپنا سیکیورٹی کوڈ ڈالا تو مشین سے اس کی مطلوبہ رقم کے بجائے 26 لاکھ روپے کی رقم نکل آئی جسے دیکھ کر لطیف حیران ہو گیا اور اس نے واقعے کی اطلاع بینک انتظامیہ کو دی لیکن انتظامیہ نے جواب دیا کہ یہ معاملہ ان کی دسترس میں نہیں آتا جس کے بعد لطیف نے پولیس کی ہیلپ لائن پر فون کیا اور انھیں رقم نکلنے کا واقعہ بتایا جس پر پولیس وہ رقم اپنے ساتھ لے گئی۔
حیدرآباد پولیس چیف نے مسلمان طالب علم کو اس کی ایمانداری کے عوض محکمے کی جانب سے ایک سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ بینک کے عملے کی غفلت کا نتیجہ ہے۔
 

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
بہن 26000 تو ممکن ہو سکتا ہے لیکن 26 لاکھ ممکن نہیں لگتا -
یو این آئی
شہر حیدرآباد کے ایس آر نگر میں اے ٹی ایم سے اس وقت اچانک کثیر تعداد میں نوٹ نکلنے شروع ہوگئے جب کل رات لطیف نامی طالب علم ایک اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پہنچا۔ اس نے رقم نکالنے کے لئے جب اپنا اے ٹی ایم کارڈ مشین میں ڈالا تو رقم نکالنے کے دوران اے ٹی ایم مشین سے اچانک تیزی کے ساتھ نوٹ گرنے شروع ہوگئے ۔ جس پر یہ نوجوان حیران ہوگیا ۔ لطیف اے ٹی ایم سے دو سو روپے نکالنا چاہتا تھا لیکن اچانک26لاکھ روپے کی رقم اے ٹی ایم مشین سے نیچے گر گئی ۔ کیونکہ بینک کے افسروں نے اس اے ٹی ایم میں رقم تو ڈالی لیکن اس کو قفل ڈالنا بھول گئے۔ لطیف نے فوری طور پر ٹول فری نمبر کے ذریعہ بینک کے افسروں کو فون کیا تو بینک کے افسروں نے اسے بتایا کہ یہ بینک ان کے حدود میں نہیں آتا جس کے بعد اس نے ایس آر نگر پولیس کو فون کیا اور تمام تفصیلات سے واقف کروایا جس پر پولیس وہاں پہنچی اور اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ بینک کے اس اے ٹی ایم کی حفاظت کے لئے کوئی سیکوریٹی گارڈ نہیں ہے اور اس اے ٹی ایم کے سی سی ٹی وی کیمرے بھی کام نہیں کررہے ہیں ۔ پولیس نے اس طالب علم کا شکریہ ادا کیا اور فوی طور پر متعلقہ بینک عہدیداروں کو اس سلسلہ میں اطلاع دی جس کے بعد متعلقہ بینک کے افسر فوری وہاں پہنچ گئے ۔ یہ اے ٹی ایم اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد کا ہے ۔
بحوالہ

بعد میں پولیس اور بنک کی جانب سے اس طالب علم اور اس کے دو ساتھیوں کو انعام اور تہنیت بھی پیش کی گئی۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
اسی سے ملتا جلتا ایک واقعہ سعودی عرب کی آرامکو آئل کمپنی میں 80 کی دہائی میں پیش آیا تھا، جب یہاں این ٹی ایم مشین غالباً نئی نئی لگی تھی۔ اکثر لوگ تنخواہ کی رقم اے ٹی ایم ہی سے نکالا کرتے تھے۔ ایک فلپائنی (غیر مسلم) ملازم نے جب اپنی تنخواہ کے لئے کارڈ ڈالا تو اسی طرح اسے کئی ملین ریال کی رقم مل گئی۔ اتنے ریال دیکھ کر اس کی رال ٹپک پڑی۔ اس نے کمپنی کو اپنے ملک میں ایمرجنسی بتلا کر اپنا پاسپورٹ اور ساری رقم لے کر اپنے ملک فرار ہوگیا۔ جب چند روز بعد اے ٹی ایم مشین کا گھپلا منظر عام پر آیا اور تحقیقات کے بعد اس ملازم کو ڈھونڈا گیا تو پتہ چلا کہ وہ تو اپنے ملک چلا گیا ہے۔ ایجنٹ کی معرفت اس کے ملک کے پتہ پر چیک کیا گیا تو پتہ چلا، وہ صاحب اپنے تمام خاندان سمیت چند روز قبل ہی اچانک اپنا گھر بار فروخت کرکے آبائی شہر چھوڑ کر نامعلوم جگہ چلا گیا ہے۔ اب اس کے نئے ٹھکانے سے کوئی واقف نہیں ہے۔ ہمیں یہ واقعہ ”سینہ گزٹ“ کے اس وقت معلوم ہوا جب ہم 90 کے آغاز میں اس کمپنی کو جوائن کیا تھا۔
 
Top