محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,799
- پوائنٹ
- 1,069
بھارت نے طاہر القادری کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا !
لو جی یہاں تو مولانا صاحب کی کینیڈا کی شہریت بھی کام نہیں آئی ورنہ قادری جی تو سوچ رہے تھے کہ چلو کینیڈا کے برفستاں سے نکل کر ہندوستان کے گلستان میں ایک ماہ گزار لیں جس کے بعد پاکستان کا چمن ان کی قدم بوسی کا شرف پاتا۔ مگر افسوس بھارت سرکار نے نجانے کیوں ان کے اس پیارے اصلاحی و تبلیغی دورے کی راہ میں رکاوٹ ڈال دی حالانکہ وہ تو پُرامن قسم کے بے ضرر انقلاب کی باتیں کرتے ہیں وہ بھی زورِ خطابت دکھانے کیلئے ورنہ ان کی پُرتعیش آرام دہ پاکستانی و کینیڈین طرزِ زندگی دیکھ لیں تو حیرت ہوتی ہے کہ ایک بااثر دولتمند شاہانہ طرزِ زندگی بسر کرنے والا بھلا کس طرح غریبوں کو بے وقوف بنا کر انقلاب کی باتیں کرتا ہے اور وہ بھی اسلامی انقلاب کی جس کی بنیاد آقا و غلام کی تفریق ختم کر کے ایک خدا کی حاکمیت اور اس کے قانون کو ماننے اور نافذ کرنے میں ہے۔ یہاں تو خود طاہر صاحب جب تک اپنے نام کے ساتھ شیخ الاسلام علامہ ڈاکٹر پیر حضرت طاہر القادری نہ لکھ لیں انہیں تبلیغ کا مزہ ہی نہیں آتا۔سچ کہتے ہیں ....
لباسِ شیشہ بکھر جائے گا
ایک پتھر نہ سہا جائے گا
بھارت سرکار نے بلاوجہ ایک بے ضرر انسان کو ویزہ نہ دے کر زیادتی کی ہے اب بہانہ چاہے الیکشن کا ہو یا جو بھی، کوئی نہ مانے گا۔ بہتر ہے شیخ الاسلام۔ ایک مہینہ پاکستان میں بسر کرکے اپنے ساختہ انقلاب کو گرمانے کی کوئی سبیل نکال لیں۔