محمد ارسلان
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 17,859
- ری ایکشن اسکور
- 41,096
- پوائنٹ
- 1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم
بہترین عورت کی خوبیاں
ایک اعرابی سے جس کا عورتوں کی صفات کے بارے میں خاصہ تجربہ تھا ،پوچھا گیا:بہترین عورت میں کیا خوبیاں ہونی چاہییں؟
اس نے جواب دیا:ایک اچھی عورت میں درج ذیل خوبیاں ہوتی ہیں:
کھڑی ہو تو لمبے قد کی ہو بیٹھی ہو تو نمایاں نظر آئے ۔گفتگو کرے تو سچ بولے۔اس کو غصہ دلایا جائے تو بردباری کا مظاہرہ کرے۔ہنسے تو صرف مسکراہٹ بکھر ے۔کھانا پکائے تو نہایت لذیذ۔۔۔۔
اپنے خاوند کی فرمانبردار ہو۔اپنے گھر سے محبت کرنے والی اور کم سے کم گھر سے باہر نکلنے والی ہو۔اپنی قوم میں نہایت عزیز اور باوقار ہو،مگر انتہائی متواضع اور منکسر مزاج ہو۔خاوند سے محبت کرنے والی اور کثرت سے اولاد جننے والی ہو ،پھر اس کا ہر کام نہایت پسندیدہ ہو گا۔
(سنہری کرنیں ازعبدالمالک مجاہد)